آج اسٹیشن سے مشرقی لاھور کی جانب مساجد کا محل وقوع دیکھتے ھیں
اسٹیشن سے گڑھی شاھو چوک کی طرف جاتے ھوئے بوہڑ والا چوک سے دو سو میٹر کے فاصلے پر کیرن ھسپتال کے مین گیٹ سے بالکل قریب
جامع مسجد دارالسلام اہل حدیث مین علامہ اقبال روڈ نزد کیرن (ریلوے) ھسپتال واقع ھے
گڑھی شاھو چوک سے گڑھی شاہو پُل کی طرف جاتے ھوئے پُل پر جانے کی بجائے پُل کے برابر نیچے والی روڈ پر ھی رھیں، تھوڑا آگے جا کر ریلوے اسٹیڈیم کی طرف موڑ مڑتا ھے ریلوے اسٹیڈیم کے مین گیٹ سے ایک سو میٹر پہلے ایک مسجد اہل حدیث ھے،
یعنی مسجد اہل حدیث نزد ریلوے اسٹیڈیم
گڑھی شاھو پُل کے اوپر سے کوآپ سٹور چوک سے انجینئرنگ یونیورسٹی کی جانب جائیں تو یو ای ٹی کے ھاسٹل میں بھی اہل جماعت ھوتی ھے، زیادہ تر جناح ھال کی مسجد میں اہل حدیث طالب علم اپنی جماعت کرواتے ھیں، کبھی کبھار جب سختی ھو جائے تو پھر کسی ساتھی کے کمرے میں بھی نماز ھوتی ھے، یعنی جماعت باقاعدگی سے ھوتی ھے، بس جگہ عارضی طور پر تبدیل ھو جاتی ھے،
اسی یونیورسٹی کے ھاسٹلز جب ختم ھوتے ھیں تو اسکے بعد رہائشی کواٹرز شروع ھو جاتے ھیں، انہی رہائشی کواٹرز سے ایک چھوٹا دروازہ گھوڑے شاہ روڈ کی طرف کھلتا ھے، جہاں صرف پیدل جایا جا سکتا ھے، اس دروازے سے بائیں جانب ایک سو قدم کے فاصلے پر
جامع مسجد احسان الہی ظہیر شہید، گھوڑے شاہ روڈ واقع ھے، اس مسجد میں خطابت کے فرائض حافظ عبدالغفار المدنی سر انجام دیتے ھیں،
اس مسجد میں گاڑی پر جانے کا باقاعدہ راستہ بیگم پورہ سٹاپ سے اور سنگھ پورہ سٹاپ سے گھوڑے شاہ روڈ پر جا کر کمپری ہینسو سکول سے گزرتے ھوئے آدھا کلو میٹر گھوڑے شاہ قبرستان کی طرف جاتے ھوئے یونیورسٹی کی عقبی دیوار ختم ھونے پر یہ مسجد آ جاتی ھے
انجینئرنگ یونیورسٹی سے شالا مار چوک کی طرف جائیں تو باغبانپورہ ٹیلی فون ایکسچینج کے بالکل عقب میں ایک گلی کے اندر
جامع مسجد چغتائی اہل حدیث واقع ھے،
یہ کھلی گلی ھے اور گاڑی باآسانی پارک کی جا سکتی ھے،
(اس مسجد والوں نے ایک زبردست کام یہ کیا ھوا ھے کہ مسجد کے نمازیوں اور اہل علاقہ کے لیئے پینے کے صاف پانی کی سہولت مہیا کی ھوئی ھے اور ایک بڑا فلٹر پلانٹ لگایا ھوا، جہاں سے اہل علاقہ مستفید بھی ھوتے ھیں اور یوں مسجد کیساتھ قربت کا ایک ذریعہ بھی بن جاتا ھے
اسی ٹیلی فون ایکسچینج سے جی ٹی روڈ پر شالا مار کی طرف آگے آئیں تو باغبانپورہ مین بازار کی بنک والی گلی میں جامع مسجد الرحیم اہل حدیث واقع ھے
باغبانپورہ بازار کے بالمقابل ایک سڑک درس روڈ کے نام سے نکلتی ھے، اس روڈ پر لگ بھگ آدھا کلومیٹر اندر کی طرف جائیں تو
جامع مسجد ریاض اہل حدیث نزد ٹائروں والی فیکٹری واقع ھے
شالا مار چوک سے شالیمار لنک روڈ کی طرف جائیں تو پہلی مسجد گندا نالہ سٹاپ سے ایک سو میٹر اندر کی طرف آتی ھے، جس کا نام
جامع مسجد ابوبکر اہلحدیث، گندا نالہ سٹاپ بالمقابل شالا مار ھسپتال ھے
دوسری مسجد شالیمار لنک روڈ پر ساہواڑی سٹاپ سے ساہواڑی بازار میں ایک سو میٹر اندر کی طرف جائیں تو مین ساہواڑی روڈ پر ھی
جامع مسجد محمدیہ اہل حدیث ساہواڑی روڈ واقع ھے،
اسی مسجد سے ایک کلو میٹر مزید اندر کی جانب جانے سے فیصل پارک کے علاقہ میں
جامع مسجد محمدیہ اہل حدیث فیصل پارک واقع ھے
ساہواڑی روڈ جہاں ختم ھوتی ھے وہاں سے رشید پورہ کی طرف آدھا کلو میٹر آگے جانے پر جامع مسجد مسلم اہل حدیث واقع ھے،
مسلم مسجد سے رشید پورہ چوک کی طرف جائیں تو رشید پورہ چوک سے ایک سو میٹر کے فاصلے پر
جامع مسجد اہل حدیث نزد رشید پورہ چوک واقع ھے
ر شید پورہ چوک سے کوٹلی پیر عبدالرحمن بازار کی طرف کوٹلی بازار سے کچھ پہلے بھی ایک اہل حدیث مسجد موجود ھے
جسکا نام معلوم نہیں،