طلحہ غازی
مبتدی
- شمولیت
- اکتوبر 05، 2015
- پیغامات
- 20
- ری ایکشن اسکور
- 8
- پوائنٹ
- 13
السلام علیکم ورحمتہ اللہ !
احباب ایک پوسٹ فیس بک پر دیکھی ۔ دل میں کچھ شکوک و شبہات اٹھ رہے ہیں۔ بتا دیں کہ کیا اس میں کہی گئی بات ٹھیک ہے؟
احباب ایک پوسٹ فیس بک پر دیکھی ۔ دل میں کچھ شکوک و شبہات اٹھ رہے ہیں۔ بتا دیں کہ کیا اس میں کہی گئی بات ٹھیک ہے؟
اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ ‘ان شاء اللہ’ کو ‘انشاء اللہ’ لکھتے ہیں جو کہ درست نہیں ہے.. ابنِ ہشام کی شذور الذہب میں آیا ہے کہ ‘انشاء’ کا مطلب ہے بنانا یا دریافت کرنا، ارشادِ باری تعالی ہے: ‘انا انشانہن انشاء’ یعنی ہم نے (ان عورتوں کو) بنایا ہے.. چنانچہ جب ہم ‘انشاء اللہ’ لکھتے ہیں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ نعوذباللہ ہم نے خدا کو بنایا ہے..!؟
درست لفظ ‘ان شاء اللہ’ ہے.. ارشادِ باری تعالی ہے: ‘وما تشاؤن الا ان یشاء اللہ’ … اور حضرت یوسف کی زبانی ارشاد فرمایا: ‘ستجدنی ان شاء اللہ من الصابرین’’.
امید ہے فرق واضح ہوگیا ہوگا..
موبائل یا ای میل کے ذریعہ جو پیغامات ارسال کیے جاتے ہیں ان میں ان شاء اللہ ہی لکھیں اور اگر انگریزی میں لکھیں تو (insha ALLAH) نہ لکھیں اور نہ ہی ملا کر (inshaAllah) لکھیں بلکہ اس طرح لکھیں: ان شاء اللہ