شاہد نذیر بھائی!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آپ کی مبارکباد کا شکریہ! جزاکم اللہ خیرا!
پہلی بات تو یہ کہ میری رائے میں اس فورم کو کسی مسلک کے ساتھ خاص کرنا مناسب نہیں۔ یہ ایک علمی اور دعوتی فورم ہے اور بس! جس میں کوشش یہ جائے کہ اس میں ہر بات کتاب وسنت اور فہم صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مطابق کی جائے۔ کوئی بات بھی بغیر ریفرنس کے کوٹ نہ کی جائے۔ اگر قرآنِ کریم کا ریفرنس دینا ہو تو سورت کا نام، نمبر اور آیت نمبر دیا جائے، اور اگر حدیثِ مبارکہ دینی ہو تو صحیحین میں موجود احادیث مبارکہ کے علاوہ دیگر احادیث کا صرف ریفرنس ہی ذکر نہ کیا جائے، بلکہ ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا جائے، اسے کس محدث نے صحیح قرار دیا ہے۔ کیونکہ صحیحین کی احادیث کی صحت پر امت کا اجماع ہے، لیکن دیگر احادیث صحیح بھی ہو سکتی ہیں اور ضعیف بھی۔
دوسری بات شاہد بھائی! اگر آپ مائنڈ نہ کریں تو آپ کا نام ’شاہد نزیر‘ نہیں، بلکہ ’شاہد نذیر‘ ہے، یہ دونوں (شاہد) اور (نذیر) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات ہیں، جن پر نام رکھنا مستحب ہے۔ ﴿ يأيها النبي إنا أرسلنك شاهدا ومبشرا ونذيرا ﴾ ... سورة الاحزاب 33 : 45) ’شاہد‘ کا مطلب گواہی دینے والا اور ’نذیر‘ کا مطلب خبردار کرنے والا، ڈرانے والا ہے۔
جبکہ ’نزیر‘ کا مطلب قلیل اور نادر شے ہوتا ہے۔
واللہ اعلم