الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
اک دل کا درد ہے کہ رہا زندگی کے ساتھ
اک دل کا چین تھا کہ سدا ڈھونڈتے رہے
===
ہر جلوہ مقابل نظر آتا ہے مجھے
ذرہ بھی تو منزل نظر آتا ہے مجھے
فیضانِ غمِ یار کے قربان جاؤں
ہر پھول میں اک دل نظر آتا ہے مجھے
===
خدا کرے میری طرح تیرا کسی پہ آئے دل
تو بھی جگر کو تھام کے کہتا پھرے کہ ہائے دل
روندو نہ میری قبر کو اِس میں دبی ہیں حسرتیں
رکھنا قدم سنبھال کے دیکھو کچل نہ جائے دل
===
ظرف کی بات ہے کانٹوں کی خلش دل میں لئے
لوگ ملتے ہیں ترو تازہ گلابوں کی طرح
اجنبی خواہشیں سینے میں دبا بھی نہ سکوں
ایسے ضدی ہیں پرندے کہ اُڑا بھی نہ سکوں
پھونک ڈالوں گا کسی روز میں دل کی دنیا
یہ تیرا خط تو نہیں ہے کہ جلا بھی نہ سکوں