- شمولیت
- مارچ 07، 2012
- پیغامات
- 679
- ری ایکشن اسکور
- 743
- پوائنٹ
- 301
آئیے آج ہم اپنے نفس كا محاسبہ كريں اور اپنے آپ سے سوال كريں كہ جس مقصد كے لئے الله نے ہميں پيدا كيا ہے كيا ہم اس كو پورا كررہے يا نہيں؟
آسانی كی غرض سے نيچے سوالنامہ ديا جارہا ہے۔
اپنے آپ سے سوال كريں اور اس كا جواب ديں شائد الله تعالی ہدايت كا كوئی وسيلہ بنا دے۔
٭ کیا آپ نےکبھی قبرستان کی زیارت کی، اورلذتوں کوختم کر دینے والی موت کو یاد کیا ،اور موت کے لئے تیاری کی ؟
٭کیا آپ نے کبھی غصہ اور انتقام کی آگ کو پی لیا اورغلطی کرنے والے کو معاف کر دیا؟
٭کیا آپ نے دوسروں کے عیوب کو دیکھ کر اپنے عیوب کی اصلاح کرنے کی کوشش کی؟
٭کیا آپ نے پر ہیز گار اور متقی بننے کے لئے اپنے نفس کے خلاف جہاد کیا ،تاکہ عبادت میں فتور سے بچ سکیں؟
٭کیا تنہائی میں اللہ تعالیٰ کے خوف سے آپ کے دل پر کپکپی طاری ہوئی یا آپ کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے؟
٭کیا آپ نے کسی مخصوص نوجوان کو دعوت الی اللہ دیتے ہوئے اس پر محنت اور جد وجہد کی؟
٭کیا آپ نے نئی زندگی گزارنے کا عزم کیا ہے جو مباحات میں اسراف سے پاک اورکمالیات تک پہنچی ہوئی ہو؟
٭کیا آپ نے اپنے قیمتی وقت کو ضائع کرنے سے بچایا اور اس وقت میں کچھ علم سیکھا یا احادیث یا د کیں؟
٭کیا آپ نے ہر جاننے والے یا نامعلوم شخص پر سلام کو عام کیا اور آپ کا دفاع مضبوط جبکہ کلام میٹھی تھی؟
٭کیا آپ نے والدین سے حسن سلوک کیا اور صلہ رحمی کی یااپنے دینی بھائی کی زیارت کی؟
٭کیا آپ نے اچھی خبر سن کراللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سجدہ شکر کیا؟
٭کیا آپ نے گھبراہٹ یا مشکل کے وقت نماز ادا کرنے میں جلدی کی تاکہ آپ کی مشکل حل ہو جائے؟
٭کیا آپ نے دو جھگڑاکرنے والوں کے درمیان صلح کروائی اور اپنے آپ کو اس لڑائی سے دور رکھا؟
٭کیا آپ نے کسی فقیر کو صدقہ دیا یا کسی بھی اچھے کام کے لئے صدقہ کیا خصوصا صدقہ جاریہ؟
٭کیا آپ نے اپنے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کر دئیے ہیں تاکہ نفاق سے بچ سکیں؟
٭کیا آپ نے امر بامعروف و نہی عن المنکرکا فریضہ ادا کیا اور دین کے معاملے میں لچک سے دور رہے؟
٭کیا آپ نے اللہ کے لئے نفلی روزہ رکھا خصوصا سوموار اور جمعرات کا؟
٭کیا آپ اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ دعوت الی اللہ کے لئے بیٹھے اور ان کو مفید چیزیں سکھلائیں؟
٭کیا آپ نے کسی مریض کی عیادت کی اور اس کے لئے صحت کی دعا کی؟
٭کیا آپ نے اسلام کے غم کو محسوس کیا اور مسلمانوں پر آنے والی مصیبتوں سے متاثر ہوئے؟
٭کیا آپ نے موت کے آنے سے پہلے پہلے حج یا عمرہ کرنے کا عزم مصمم کیا؟
٭کیا آپ نے اپنے مسلمان بھائی کو کوئی ایسی خوشخبری سنائی جس سے وہ خوش ہو اور اس کا دل فرحان ہو جائے؟
٭کیا آپ نے تمام نمازیں باجماعت ادا کیں اور پہلی صف پر کھڑا ہونے کی کوشش کی؟
٭کیا آپ نے غور وفکر اورتدبر کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت کی؟
٭کیا آپ نے نفل نماز خصوصا سنن راتبہ ،وتر اور نماز چاشت پڑھنے کا اہتمام کیا؟
٭کیا آپ نے اللہ تعالیٰ سے صدق دل سے تضرع کے ساتھ قبولیت کی امید رکھتے ہوئے دعا کی؟
٭کیا آپ نے خضوع خشوع سے نماز ادا کی اور شیطا ن سے جہاد کرتے ہوئے نماز میں وساوس کو دور کیا؟
٭کیا آپ نے صبح وشام کے اذکار کی حفاظت کی اور تمام نمازوں کے بعد اذکار پڑھے؟
٭کیا آپ نے کھانا کھاتے،کپڑا پہنتے ، صفائی کرتے اور ہر اچھا کام کرتے وقت دائیں جانب کا خیال رکھا؟
٭کیا آپ برے لوگوں کی مجلس سے دور رہے الا یہ کہ ان کو دعوت دینا مقصود ہو؟
٭کیا آپ نے آج مسواک کیا خصوصا نمازوں اور وضو کے وقت اس کا اہتمام کیا؟
٭کیا آپ نے رات کو سونے سے قبل اپنے نفس کا محاسبہ کیا اور سوتے وقت آپ کا دل لوگوں سے حسد کرنے سے صاف تھا؟
٭کیا آپ نے اپنے تمام احوال میں اللہ تعالیٰ کا خوف ذہن میں رکھا اور تمام اعمال خالصتا ایک اللہ کے لئے کئے؟
٭کیا آپ نے مؤذن کی آواز پر جواب دیا تاکہ شفاعت رسول ﷺ کے مستحق ہو سکیں؟
٭کیاآپ نے اپنے آپ کو فضول بات ،فضول کھانے،فضول نظرفضول ہنسی اور فضول نیند سے بچایا؟
٭کیا آپ نے اپنی زبان کو حرام امور خصوصا غیبت سے روکا؟
٭کیا آپ نے اپنی آنکھ اور اپنے کان کو حرام امور کے دیکھنے یا سننے سے بچایا؟
٭کیا آپ نے اللہ تعالیٰ سے دین پر ثابت قدمی،جنت میں دخول اور جہنم سے نجات کی دعا کی؟
٭کیا آپ نے نعمت اسلام، صحت ،مال ودولت اور اولادعطا کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا؟
٭کیا آپ نے اللہ تعالیٰ پر توکل کیا اور اسی سے مدد مانگی اور اپنے تمام امور کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دیا؟
٭کیا آپ نے کسی کی کمر پیچھے اس کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ،تاکہ فرشتے آپ کے لئے دعا کریں؟
٭کیا آپ نے لوگوں کی خیر خواہی کرتے ہوئے تواضع وانکساری سے کام لیا؟
٭ کیا آپ نے اللہ تعالیٰ کی مخلوقات میں غور وفکر کیا اور اللہ کی بادشاہت کے متعلق سوچا؟
٭کیا آپ نے اپنے تمام شکوے اللہ سے ہی کئے اور غیر اللہ سے کوئی شکوہ شکایت نہیں کیا؟
الله تعالی ہم سب کو اپنی اصلاح اور محاسبہ نفس كرنے كی توفيق عطا فرمائے۔آمین