• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترمہ اخت ولید صاحبہ٭

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
ماشا ء اللہ بہنا بہت خوب انٹر ویو!!!!
مگر۔۔۔۔
جتنا میں آپ کو انٹرویو سے پہلے جانتی تھی ابھی بھی اتنا ہی جانتی ہوں یعنی ۔۔۔
ابھی تک نہ میں آپ کا نام جان سکی نہ آپ کے شہر کا ۔۔۔حتٰی کہ میں اپنی بہن کی تعلیم شوہر اور بچوں کے متعلق کچھ بھی نہ جان سکی ۔۔۔۔
انٹرویو ابھی باقی ہے نسرین سسٹر۔۔۔!!:)
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
ماشا ء اللہ بہنا بہت خوب انٹر ویو!!!!
مگر۔۔۔۔
جتنا میں آپ کو انٹرویو سے پہلے جانتی تھی ابھی بھی اتنا ہی جانتی ہوں یعنی ۔۔۔
ابھی تک نہ میں آپ کا نام جان سکی نہ آپ کے شہر کا ۔۔۔حتٰی کہ میں اپنی بہن کی تعلیم شوہر اور بچوں کے متعلق کچھ بھی نہ جان سکی ۔۔۔۔
))یہ پوسٹ پڑھ کر پہلی دفعہ فارم پر "پر مزاح" ریٹنگ کی شدت سے کمی محسوس ہوئی۔۔حیاک اللہ یا اختی!جب جب پڑھتی ہوں،خوب محفوظ اور محظوظ ہوتی ہوں!
میں نے تو اپنی طرف سے کھاتہ پورا کرنے کی بھرپور کوشش کی تھی مگر وہ بندہ کیا کرے جسے انٹرویو ہی نہ دینا آتا ہو۔۔پھر آپ کو بھی "غیرت ناہید" آ جاتی ہے۔۔))))جس سے "اخت ولید" بہرحال بہتر ہے)))))ایک بار پھر سے شکریہ اتنی مزے دار پوسٹ کے لیے!)))))
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
44۔اصلاح احوال ، موجودہ تعلیمی نظام اور اسلامی تعلیم کے حوالے سے کیا فکر رکھتی ہیں ؟ بالخصوص خواتین کے لیے!
کوئی ایک فکر؟؟
موجودہ دنیاوی تعلیم تو گویا بچوں کو "کھا" ہی گیا ہے۔۔ننھے وجود،منوں بھاری بستے اور بس بہتر سے بہتر سکول اور گریڈ کی دھن اور بچہ اور اس کا بچپنا کہیں دور قتل ہو تا ہے۔۔اور یقین جانیے کہ ان بچوں میں اس دیو ہیکل نظام تعلیم کے سبب مثبت کی نسبت منفی پہلو زیادہ امڈے ہیں۔چھ سالہ وردہ،صبح صبح سکول،وہاں سے آتے ہی اکثر کھانا ہاتھ میں پکڑے مدرسہ،گھنٹے بعد واپسی اور رات گیارہ بجے تک کتابیں اور وہ۔۔روزانہ سارے پچھلے اسباق دہراتی اور سست بھی انتہا کی۔۔ام وردہ سے کئی دفعہ بات ہوئی،پھر یہی سمجھ آیا کہ جب وہ کھیلتی کودتی تو ہے نہیں،کبھی وقت ملاتو گھنٹہ آدھا گھنٹہ کارٹون دیکھ لیے۔۔وہ چست کیسے ہو اور پھر پڑھائی کا بوجھ اور خوف اور پھر سال کے آخر میں ٹاپ ٹین میں بھی بمشکل نام آئے!
دو اور گیارہ،بارہ سالہ بہنیں تھیں۔۔رات ایک ایک بجے تک پڑھائی،ذہین تھیں مگر وہی خوف اور بوجھ۔۔سکول کا معیار۔۔فیل ہو گئیں۔۔ان کی والدہ سخت پریشان تھیں کہ دس دس ہزار فیس دینے کے باوجود بچوں نے کیا کیا ہے؟ہم اعلٰی معیار کے سکول(جیسا کہ ہمارے ہاں معیارتدریسی زبان انگریزی،ماڈ ٹیچرز،ڈھیر سارے مضامین اور پھر ڈھیر ساری فیس سے بنتا ہے) میں پڑھائی کروا کے سمجھتے ہیں کہ بچے آئن سٹائن ، نیوٹن اور بل گیٹس بن کر نکلیں گے حالانکہ خود ان لوگوں سے کس طرح تعلیم حاصل کی تھی؟
تعلیمی ادارے تجارتی ادارے بن چکے ہیں۔۔اعلٰی معیار کے واحد نشان کے طور پر دس بارہ مضامین اور یہ سوچے بغیر کہ کس طالب علم کا ذہن اسے قبول کر رہا ہے اور طلبہ پر بوجھ کتنا ہے۔۔مائیں بھی جان چھڑواتیں ہیں،بچہ اماں بعد میں بولتا ہے،سکول پہلے پہنچ جاتا ہے۔۔ڈھائی، ڈھائی سالہ بچے سکول جا رہے ہیں۔۔بچپن کہاں رہ گیا؟جو ابتدائی تعلیم ماں نے دینی تھی،وہ مونٹی ٹیچرز دے رہی ہیں اور پھر ٹیوشننگ۔۔نہلے پر دہلا۔۔پھر ہمارے اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے،مہنگائی بھی بہت ہے، بچے بھی نہیں پڑھ رہے اور تربیت بھی نہیں ہوتی!!یہ تلخ حقائق ہیں اور مجھ سمیت ہم سب اس کا شکار ہیں۔۔ابتدا چاہے کسی اچھے پرائیویٹ ادارے سے کروائیے مگر خود توجہ دیں۔۔خود توجہ ہو تو ٹاٹ سکولوں سے آفیسرز بننے والے سبھی نے دیکھے ہیں۔۔مائیں چاہے ان پڑھ تھیں مگر بچے کو یہی احساس ہوتا تھا کہ ماں پڑھی لکھی ہے۔۔ہر چیز کا دھیان اور پوچھ گچھ۔۔لازم نہیں کہ ہر مضمون بصورت کتاب ہو۔۔پروجیکٹرز سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔۔دینی اور دنیاوی تعلیمی اداروں میں"ہنر" بھی سکھانا چاہیے۔۔ہم 16،17 سال کی تعلیم کے بعد ایک اچھے سے آفس میں جاب کا خواب دیکھتے ہیں اور پھر "بیروزگاری" کی شکل میں بھیانک تعبیر سامنے آ تی ہے۔۔ ہنر سکھائیں تا کہ یہ افراد معاشرے میں جذب ہو سکیں۔
عصری اداروں میں اسلامی تعلیم تو بس نام کی اسلامی ہے۔۔روایتا عربی اور اسلامیات۔۔اور رہے نام رٹے کا!دینی تعلیمی ادارے بھی کئی پیچیدگیوں کا شکار ہیں۔۔چھوٹے لیول پر ابھی تک مار،ڈنڈے کے بغیر ہم پڑھائی کا تصور نہیں کر سکتے۔۔بات کرنے پر مائیں بھی کہتی ہیں کہ جی!آپ مارتے نہیں ہیں ناں ۔۔بچے اس لیے سبق ٹھیک سے یاد نہیں کرتے۔۔وہ جو فلاں اور فلاں تھے ناں۔۔بچوں کو "سدھا" کر رکھا ہوا تھا۔۔اور بچے تعلیمی بوجھ تلے قرآن مجید پڑھتے ہوئے بھی ٹیوشن کا خوف،ٹیوشن والی باجی کا خوف۔۔باجی کیا ٹائم ہو گیا؟باجی جلدی چھٹی دے دیں!!@خنساء کو تلخ تجربات ہیں۔۔باجی آپ تجوید نہ پڑھائیں۔۔سارے ہی ایسے پڑھاتے ہیں۔۔بھئی آپ کا دماغ خراب ہے،اتنی وقت کھپائی؟؟اب کیا کیا بتائیں؟؟((اور طلبہ مدارس کا مجھےاس طرح سے تجربہ نہیں۔۔۔لیکن بہرحال جن طلبہ نے پڑھنا ہوتا ہے،پڑھ جاتے ہیں۔۔جنہوں نے نہیں پڑھنا ،،،نہیں پڑھنا۔۔لیکن اچھا علمی ماحول ایک اچھے طالب علم کی دلی خواہش ہوتا ہے۔۔مجھے اچھے سے یاد ہے۔۔عکاشہ بہت جوش خروش کے ساتھ ایک انتہائی معروف جامعہ میں داخلے کے لیے گیا۔۔واپس منہ لٹکا کر آیا"یہ کیا؟؟یہ کون سے طلبہ ہیں؟؟یہ اساتذہ کا احترام ہے؟؟۔۔استاد کلاس میں اور طلبہ کینٹین میں۔۔"ہمارے بھائی بندوں سے تو کبھی ایسے ویسے ماحول میں پڑھا نہیں گیا۔۔ولید بھیا بھی گئے۔۔اور سخت دلبرداشتہ واپس لوٹے۔۔البتہ کچھ جامعات ہیں کہ جن کا تذکرہ سن کر خوشی ہوتی ہے۔۔اور خواتین کا حال تو مت پوچھیے۔۔اداروں کا اور نہ ہی ان کاذاتی۔۔جس بیچاری کو پڑھنے کا شوق ہو،وہ پہلے جامعہ تلاش کرے،ماحول،تعلیم چھانٹے اور پھر کہیں اکا دکا مل بھی گیا تو اعلٰی تعلیم کا دروازہ بند ہے۔۔اجی خواتین نے تو ہانڈی روٹی کرنی ہوتی ہے!! لازم بھی نہیں ہے کہ ہر ایک جامعہ میں باقاعدہ جائے لیکن جسے شوق ہے۔۔اس کا بھی تو حل چاہیے۔۔جہاں خواتین کے لیے کام ہے وہ بھی بس حساب ہی پورا ہو رہا ہے۔۔طلبہ کے اچھےاداروں کا فقدان ہے تو طلبات کا کیا کہیے؟میں سمجھتی ہوں کہ ایمان،تقوٰی،عمل انتہائی اہم ہیں ۔ان کے بغیر علم کا اصل فائدہ نہیں اور اس کے لیے "الہدٰی" بجا طور پر اچھا کام کر رہی ہے۔۔خواتین کے عمل اور علم کے لیے اچھی ابتدا ہے۔"النور" کا مجھے اس طرح سے تجربہ نہیں۔۔بہرحال فی زمانہ مرد وخواتین کی اسلامی تعلیمات کی طرف توجہ دینے کی شرح خاصی حوصلہ افزا ہے اور مختلف ادارے کام کر بھی رہے ہیں۔۔رہی بات دنیاوی تعلیم کی تو وہ بھی مشکل امر ہے۔۔مخلوط ماحول اور یہ اور وہ))بہرحال میں سمجھتی ہوں کہ صرف اپنے لیے نہیں اپنی نسل کے لیے بھی تعلیم حاصل کریں کہ آج تو چلیے پھر باہر جایا جا سکتا ہے۔۔دس،بارہ سالوں بعد کیا ہونے والا ہے،ہم نہیں جانتے!معاملات اور بھی بہت سے ہیں مگر طوالت کا خوف۔۔کبھی فرصت میں الگ دھاگہ شروع کرنے بارے کیا خیال ہے؟))
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
45۔ادارہ محدث کے کاموں میں پہلے سے اب تک عملی طور پر شامل ہیں یا نہیں؟
جی نہیں!
 
  • پسند
Reactions: Dua

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
46۔ بطورِ سینئر رکن ، محدث فورم کے اراکین کے لیے کوئی پیغام دینا چاہئیں گی؟
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّـهَ وَلْتَنظُرْ‌ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ ۖ وَاتَّقُوا اللَّـهَ ۚ إِنَّ اللَّـهَ خَبِيرٌ‌ بِمَا تَعْمَلُونَ
اے ایمان والو !الله سے ڈرو اور ہر شخص کو دیکھنا چاہیئے کہ اس نے کل کے لئے کیا آگے بھیجا ہے اور الله سے ڈرو کیوں کہ الله تمہارے کاموں سے خبردار ہے۔
فارم پر مجھے کسی سے کوئی تکلیف پہنچی تو میں نے اللہ کے لیے اسے معاف کیا اس امید پر کہ اللہ مجھے بھی معاف کر دے اور اگر کسی بھی رکن کو جانے، انجانے میں مجھ سے کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف،اذیت پہنچی تو آپ بھی فی اللہ معاف کر دیجیے گا۔۔أَلَا تُحِبُّونَ أَن يَغْفِرَ‌ اللَّـهُ لَكُمْ۔۔اللہ سبحانہ وتعالٰی میری طرف سے پہنچنے والی اس اذیت پر مجھے معاف فرمائے اور اراکین کے لیےروز حشر اللہ کی قربت کا سبب بنائے۔۔آمین
کسی بھی رکن کو کوئی گلہ،ناراضگی ہو تو معاف کر دیجیے گا کہ زندگی کا علم نہیں۔۔۔اور اگر کسی رکن کو میری کسی بھی تحریر یا بات سے کوئی بھی فائدہ ہوا ہو تو میرے لیے دعا کر دیجیے گا کہ اللہ سبحانہ وتعالٰی میرے دل کی تاریکی کو اجالے میں بدل دے،مجھے ریاکاری،فخر وحسد سے محروم رکھے اور مجھے قلب سلیم عطا فرمائے۔۔
سبحانک اللھم وبحمدک نشھد ان لا الٰہ الاانت نستغفرک ونتوب الیک ۔۔۔والسلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
صد شکر کہ یہ مرحلہ بھی پار لگا۔۔۔بہرحال اگر کسی رکن کے ہاں ابھی پار نہیں لگا تو بہتر۔۔میں حاضر ہوں!
 
Top