• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترمہ اخت ولید صاحبہ٭

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
27۔کامیاب شادی کا مطلب ذہنی ہم آہنگی ، سمجھوتہ یا مزاج کی مطابقت ہے ، یا کچھ اور ؟
اللہ کی رحمت ،نعمت۔۔اور قسمت!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
28۔خواتین میں پائے جانے والی کونسی ایسی برائی ہے ، جس پر قابو پانے کے لیے سرگرم عمل رہنا چاہتی ہیں؟
عورتوں میں برائی عام ہے کیونکہ عورت نرم دل،بیوقوفانہ حد تک کسی سے بھی متاثر ہونے والی ہوتی ہے لیکن جب یہی عورت ایمان کو دل میں پختہ کر لیتی ہے تو اس کی نیکی مردوں کو حیران کر دیتی ہے۔یہاں ایک بات کی وضاحت کردوں کہ عموما مجھے "عورت دشمن" سمجھا جاتا ہے۔۔یہ سوچے بغیر کہ میں خود بھی عورت ہی ہوں!!)بات صرف اتنی سی ہے کہ ہم فریق مخالف کو تو باآسانی طعن کرتے ہیں شاید جانتے ہی یہی ہیں۔۔مرد حضرات خواتین پر ذمہ داری ڈالتے ہیں اور خواتین مرد حضرات پر۔۔اور دونوں اپنی جگہ خوش ہیں!!اس طرح معاملات نہیں سنورتے۔۔اپنے بچے کو ڈانٹ کر ،سمجھا کر رکھیے تو وہ باہر والوں سے کیوں الجھے اور انہیں الجھنے کا موقع کیوں دے؟؟بس اتنی سی سوچ ہے ۔۔اور شاید یہ بھی کہ غریب کی ماں اپنے بچے کو ہی ڈانٹتی ہے!!)
خواتین میں پائی جانے والی تین برائیاں جن میں ،میں خود بھی شامل ہوں۔
1)زبان اور خصوصا بد گمانی!
"اس نے ہی کہا ہو گا"
"میرا بھائی تو ایسا نہیں۔۔بھابھی نے ہی کہا ہو گا"
"میری بہن تو ایسی نہیں۔۔بہنوئی نے ہی کہا ہو گا"
"میرا داماد تو ایسا نہیں۔۔اس کی ماں نے ہی کہا ہو گا"
"میری نند تو ایسی نہیں۔۔ساس نے ہی کہا ہو گا"
ساری کہانی"کہا ہو گا" کے گرد گھومتی ہے۔۔ایک"کہا ہوگا" گھر بھر کا سکون غارت کر دیتا ہے۔۔حسن ظن رکھیے۔۔اس پر پیسے بھی نہیں لگتے اور ٹھیس بھی نہیں۔۔لیکن حسن ظن تو رکھیے مگر آنکھیں بند نہ رکھیے!!
2)خواتین اپنے ستر کا خیال نہیں رکھتیں۔۔باریک،تنگ۔۔ڈوپٹہ غائب۔۔کپڑا ہٹ بھی جائے تو اسے درست کرنا زحمت لگتی ہے۔۔خود بھی گناہ کماتی ہیں اور ساتھ دوسری خواتین کو بھی گناہ میں ملوث کرتی ہیں۔۔خواتین کی اس عادت سے حد بیزار ہوں۔
3)نماز میں کوتاہی عام ہے۔۔کبھی مہمانوں کی تواضع میں۔۔کبھی منے کے رونے میں۔۔کبھی کھانا پکانے میں۔۔کبھی بازار جانے میں۔۔کبھی پڑھائی میں تو کبھی سونے میں۔۔شامت آئے گی تو نماز کی۔۔باقی سب ٹھیک ہے۔۔حالانکہ یہ واحد عمل ہی تو ہے جو روزانہ کی بنیاد پر ہم سے مسلمان ہونے کا عملی و بدنی دعوٰی طلب کرتا ہے۔۔اس کے علاوہ اور کون سی فرض عبادت ہے جسے روزانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔۔ایک یہی؟؟اور دنیا کے ہزار دھندوں میں دین کا بلکہ اپنا ذاتی ایک کام نہیں ہوتا۔۔نقصان کس کا ہے؟؟اپنا! اور اس سے بے پرواہ دکان دار سے جھگڑا ہو رہا ہے کہ وہ 20 روپے زیادہ مانگ کر میرا نقصان کر رہا ہے!!جس عمر میں دنیا اور دنیا والے ہمیں بیکار سمجھ کر تنہا کر دیتے ہیں۔۔ریٹائر کر دیتے ہیں۔۔عمر کا وہ حصہ ہم اپنے رب کے لیے وقف کر کے اسے زندگی بھر کا نذرانہ سمجھ لیتے ہیں۔۔
اللھم انا نعوذبک
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
29۔گھریلو امور میں کس کام میں ماہر ہیں ، کوکنگ ، سلائی کڑھائی ، سیٹنگ یا کیا ؟
الحمدللہ کھانا پکانا،سیٹنگ،صفائی دھلائی اتنی سی تو کر لیتی ہوں کہ اگر تعریف نہ بھی ہو تو بد تعریفی بھی نہیں ہوتی!!)کچھ انتظامی امور بھی میرے ذمہ ہیں۔۔سلائی کڑھائی سیکھنے کا شوق ہے کہ شوق کی کوئی عمر نہیں۔۔لیکن وہ سب ایک ڈانٹ کی نظر ہو جاتا ہے کہ اخت ولید کوسلائی سکھانے یا کپڑے سلائی کرنے سے قبل سلائی مشین ٹھیک کرنا سکھا دیں!!( میرا خیال ہے کہ خواتین کو صرف ڈگریوں پر فخر نہیں ہونا چاہیے۔۔ ہنر مند بھی ہونا چاہیے!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
30۔اسلامی طرز فکر کے تحت بحیثیت والدہ بچوں کی تربیت میں کیا کردار ہے؟
کچھ نہیں!
کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ بچوں کی تربیت سے قبل ہم اپنی کتنی تربیت کرتے ہیں؟؟ہمیں ابن قاسم،صلاح الدین،غزنوی،سید احمد(رحمہم اللہ) تو چاہئیں،ہمیں عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ جیسا جری تو چاہیے۔۔لیکن اسماء رضی اللہ عنہا بننے کو کون تیار ہے؟؟ہمیں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے ایمان والے جوان چاہئیں۔۔بچوں کو تو کجا کبھی خود ہم نے سوکھی روٹی کھائی ہے؟؟کبھی پیوند لگا لباس پہنا ہے؟؟سنت کے طور پر ہی سہی۔۔کبھی؟؟یقینا اور یقیناکبھی نہیں!!ابھی تو ہمیں خود اپنی تربیت کی ضرورت ہے۔۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
31۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت بھاتی ہے؟؟
قرآن سے متعلقہ ہر محفل خصوصا قرآن فہمی اور قرآن مجید کی تلاوت سننے سنانے والی محافل۔۔ایمان و کردار کو مضبوط بنانے والی محافل۔۔عمل پر ابھارنے والی اورنفس کی پٹائی والی محافل!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
32۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔
مہارت بہت بڑی چیز ہے۔۔اس کا دعوٰی کرنا آسان ثابت کرنا نہایت مشکل ہے ۔۔اور میں تو دعوٰی ہی نہیں کرتی!!)مجھے شدیداحساس ہے کہ میں باصلاحیت ہوں لیکن ان صلاحیتوں کو درست انداز میں استعمال نہیں کرپا رہی!!
کچھ لکھ لیتی ہوں۔۔بچپن میں میری ڈائری پڑھ کر سب مجھے کہتے تھے کہ تمہارے میں ایک لکھاڑی چھپا ہے۔۔مجھے اس وقت حیرت ہوتی۔۔سات آٹھ سال کی بچی کو اس وقت کیا سمجھ آ سکتا ہے؟؟تیرہ برس کی عمر بھیا نے مجھ سے میری ایک لمبی کہانی کا اگلا حصہ مانگا جو کہ میں نے آگے لکھا ہی نہیں تھا۔۔اور وہ زور دے رہے تھے کہ اسے مکمل کرو(شاید اب بھیا کو اپنی بات پر ہنسی آئے ،مجھے بھی اس وقت ہنسی ہی آئی تھی کیونکہ گھر والوں خصوصا بھائی بندوں کو کوئی چیز پسند آ بھی جائے تو اس کا اظہار نہیں کرتے حالانکہ وہی پسندیدگی ہمیں نئی روح عطا کرتی ہے!!)پھر اسی سال حقیقتا مجھے احساس ہوا کہ ہاں کچھ ہے!!ایک دو اعزا نے بھی( جنہیں اپنی بلاغت کاا حساس ہے)میری تحاریر پڑھنے کے بعد پسند کیا۔۔کبھی اردو ادب۔۔۔ غالب،جالب،خدیجہ،ہاجرہ،اشفاق احمد،شہاب،ممتاز مفتی وغیرھم۔۔۔کچھ نہیں پڑھا!!)ڈپٹی نذیر احمد کی تین کتب پچھلے سال ملی تھیں۔۔تعلیم و تربیت البتہ بچپن سے پڑھا ہے اس کے علاوہ ادب کو ہمارے یہاں بے ادبی سے تعبیر کیا جاتا ہے!!)لیکن مجھ میں اتنی برداشت اورانتظارنہیں کہ رسائل،میگزیز میں تحاریربھیجوں!!)دو کہانیاں تعلیم و تربیت اور ذوق و شوق میں چھپی تھیں۔اور کبھی کبھار محدث فارم پر کوئی تحریر پوسٹ کر دی اور بس۔۔لکھنے کی صلاحیت کا احساس ہے لیکن ابھی اسے بھٹی میں کندن ہونا ہے لیکن کب اور کہاں اس کا علم میرے مالک کو ہے۔لکھنا بہت بڑی نعمت ہے۔۔اسے اچھائی یا برائی کے لیے استعمال کرنا ہمارے قلم پر منحصر ہے۔۔اللہ سبحانہ وتعالٰی سے یہی دعا کی تھی کہ یا اللہ اس قلم کو اچھائی کے لیے استعمال کروں۔۔اور کوشش بھی یہی ہوتی ہے۔۔

 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
33۔دین اسلام پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ اور ان رکاوٹوں کا سدباب کس طرح کیا؟
دین قربانی ،ہمت اور عزم مانگتاہے اور وہ قربانی میرے والد محترم نے دی تھی جس کا پھل آج وہ اور ہم پا رہے ہیں۔۔اللہ سبحانہ وتعالٰی ہمیں اپنے وقت میں دین کی خاطرقربانی دینے کی ہمت دے۔آمین
ارد گرد نیک طبعیت ہو تو پھر معاشرہ پریشانیوں کا اس طرح باعث نہیں بنتا۔۔ویسے بھی میل جول کم ہے اور جہاں ہے ،وہاں متضاد رویے بہت کم ہیں۔۔کبھی کبھار ان افراد سے بھی پالا پڑتا ہے جو آپ کے نماز روزے کو بھی عجیب نگاہ سے دیکھتے ہیں۔۔تب ایمان کی کمی محسوس ہوتی ہے کہ ہم قدرے جھجھک کر عبادات ادا کرتے ہیں۔۔کیونکہ ان افراد کی صحبت میں ایمان کی کمی تو ہونا لازم ہے۔۔بسا اوقات اداروں اور عام مقامات پر خواتین بہت گھور کر نقاب دیکھتی ہیں اور پھر طنزا ہنس بھی دیتی ہیں۔۔یا دبی دبی باتیں کرتی ہیں۔۔مجھے کبھی الجھن نہیں ہوئی کیونکہ ایک خاتون بے پردگی میں شرم محسوس نہیں کرتی تو میں پردے میں شرم کیوں محسوس کروں ؟
اس کے علاوہ "یہ تونہ کرو۔۔اتنی دقیانوسی اچھی نہیں۔۔اب کیا یہ بھی نہ کریں؟۔۔۔کرنا تو پڑتا ہے۔۔وہ باتیں کرتے ہیں" جیسی کئی باتیں اعزا میں ہوتی ہیں اور تب پریشانی محسوس ہوتی ہے۔۔مجھے سختی سے خوف نہیں۔۔مجھے نرمی اورمصلحت کے تحت گناہ یا گناہ کی طرف لے جانے والوں رستوں کا خوف رہتا ہے ۔۔ایک بہت بڑا خوف شرک کے متعلق ہے کہ آنکھ کھلتے ہی توحید دیکھی ،کبھی عید میلاد،محرم،ختم کا کھانا آیا ہی نہیں۔۔میں وقت آنے پر اپنی توحید کا دفاع بھی کر پاؤں گی یا رشتہ داری و تعلق داری کا لبادہ اوڑھ کر۔۔استغفراللہ من کل ذنب!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
34۔امر بالمعروف و نھی عن المنکر کا فرئضہ بحیثیت عورت کس طرح انجام دیتی ہیں ؟
مجھے تو خود اس کی ضرورت ہے مگر کوشش کرتی ہوں مگر شاید کر نہیں پاتی شاید سستی کو بھی دخل ہے۔۔ایک وجہ یہ کہ اپنے گناہوں کا خوف۔۔پھر دوسری وجہ کہ کس کس بات سے روکوں؟پچھلے ہفتے ایک چھ سالہ بچہ گھر آیا۔۔جھولے لیتے ہوئے وہ کنو کھا رہا تھا۔۔کھانے سےقبل میں نے اسے کہا کہ کھانا کھانے سے قبل بسم اللہ پڑھتے ہیں۔۔اس نے مجھے کچھ گھور کر دیکھا۔۔خیر بسم اللہ پڑھ کر وہ الٹے ہاتھ سے کھانے لگا۔۔میں پہلے تو چپ رہی کہ اسے پہلے ہی برا محسوس ہوا ہے،کہے گا کہ آنٹی !کیا روک ٹوک کر رہی ہیں؟جب نہ رہا گیا تو پوچھاکہ کس ہاتھ سے کھاتے ہیں؟"دائیں ہاتھ سے"۔۔"پھر آپ بائیں ہاتھ سے کیوں کھا رہے ہو؟"،،"میرے سے کھایا ہی نہیں جاتا دائیں ہاتھ سے"۔۔"کوشش تو کرو۔۔کھایا جائے گا"میں نے کئی دفعہ اسے کہا مگر وہ مسلسل بائیں ہاتھ سے کھارہا تھا؟میں اسے کیا کہتی؟پھر کھڑے ہو کر پانی پینا۔۔بیت الخلاء سے واپسی پر ہاتھ،پاؤں نہ دھونا۔۔کس کس بات سے منع کروں؟کس کس بات کا کہوں؟
ایک لڑکی کو نماز ادا کرنے کا کہوں؟پردے کا کہوں؟سیدھے ہاتھ سے کھانے کا کہوں یا گانے سننے سے منع کروں؟
معاملہ اتنا مشکل بھی نہیں ہے لیکن کم میل جول کی بنا پر خصوصا ان افراد سے ۔۔بہت مشکل پیدا کر دیتا ہے۔۔روز ملاقات ہو تو درجہ بدرجہ سمجھایا جائےلیکن مہینوں بعد اور کبھی سالوں بعد آنے سے امر بالمعروف و نھی عن المنکر میرے لیےکچھ مشکل ہو جاتا ہے۔
اور باقی افراد کو کچھ سمجھایا جائے تو وہ اہل علم ہیں۔۔تاویلات پیش کر دیں گے یا سنی ان سنی کرتے ہوئےگزر جائیں گے!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
35۔دین کے معاملے پر کس شخصیت پر رشک آتا ہے؟
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر۔۔کہ جن کی محنت نہ ہوتی تو آج ہم نجانے کہاں ہوتے؟اوران کی محنت کی ہم نے کیا قدر کی؟
نوجوان طبقے پر جو دنیا کو چھوڑکر دین کی حفاظت اور اس کا علم حاصل کرتے ہوئے ہر تکلیف،تنگی اور طعنے کو برداشت کرتے ہیں اور خصوصا اس طبقے پر کہ جس کے ارگرد کیچڑ ہوتا ہے مگر وہ کنول کھل کر ہی رہتا ہے۔۔خصوصا نوجوان لڑکیوں پر کہ جن کی زندگی گھر اور گھر ہی ہے اور اس گھر میں بھی ان کے مخالف ہیں اور وہ پھر بھی استقامت سے دین پر قائم ہیں!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
36۔امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتی ہیں؟
وہی کچھ جو ایک گھریلو خاتون کرتی ہے!!)والحمدللہ !گھر میں ماچس سے لیکر کتب بلکہ پرچیوں تک کو سمیٹنے،سنبھالنے اور ڈھونڈنےکی ذمہ داری میری تھی جس سے کافی حد تک چھٹکارا پالیا ہے ورنہ چیز ملی نہیں اور"اخت ولید" پکارا نہیں!!)حتٰی کہ یہ یہ الزام بھی کہ انہیں چیز کا پتا نہیں ہوتا پھر بھی کہہ دیتی ہیں کہ میں نے دیکھی تھی!!اب دیکھی تو تھی لیکن کہاں۔۔یہ یاد نہیں!!)گھر میں مہمان آ جائیں۔۔انہیں کہاں بٹھانا،کیا بنانا،کیا منگوانا،کس برتن میں کیا دینا،برتن کہاں سے کون سے لانے ہیں؟؟حتٰی کہ انہیں کیسے لگانا ہے؟؟اب خود ہی سوچ لیں!!)
 
Top