اخت ولید
سینئر رکن
- شمولیت
- اگست 26، 2013
- پیغامات
- 1,792
- ری ایکشن اسکور
- 1,297
- پوائنٹ
- 326
سبھی کچھ!!)جو کسی کو پسند نہیں۔۔میں وہ بھی کھا لیتی ہوں ۔۔چاہے وہ کڑوا کیک ہو یا بے ذائقہ!سبزیاں زیادہ پسند ہیں۔۔بسکٹ،مٹھائی اور حلوہ ۔۔یعنی میٹھا بہت پسند ہے۔37۔آپ کھانے میں کیا پسند کرتی ہیں؟؟اور خود کھانا بنانا کیسا لگتا ہے؟؟
کھانا بنانا۔۔نو سال کی عمر میں پہلے دن میں باقاعدہ طور پر،پراٹھا بنانے کچن میں گئی تھی ۔۔پراٹھا تو کچا پکا تھا۔۔میں نے بنا کر چھپا دیا کہ اب آپی چھیڑیں گی۔۔اور اسی دوپہر مجھے سخت بخار ہو گیا۔اتنا تیز بخار کبھی پہلے ہوا نہ اس کے بعد۔۔اور اب۔۔اب سربراہ گھرانہ کہتی ہیں کہ بیٹا بیمار بھی ہو گئی تو تمہارابنا کھانا ہی کھانے کو ملے گا!!)سبحان اللہ۔۔دن کتنی جلدی پھرتے ہیں!!)
چودہ سال کی عمر میں باقاعدہ طور پر کچن میں گئی تھی اور پھر کبھی نہیں نکلی!!)
کھانا بنانا اچھا لگتا ہے بلکہ خود ہی کھانا بنانا اچھا لگتا ہے۔۔اب علم نہیں کہ کھانا کھانے والوں کو میرا کھانا بنانا کیسا لگتا ہے؟!!)حلوہ،کھیر اور ڈیزرٹس بنانے میں بھی پسندیدہ ہیں اور کھلانے میں بھی۔۔سائیڈ ڈشز بنانے میں بھی مزا آتا ہے۔۔کچن کی صفائی کے بعد کھانا بنانے میں بہت مزا آتا ہے بنسبت دونوں کام ساتھ ساتھ نبٹانے میں۔۔مہمان داری کرنا بہت پسند ہے۔لیکن صرف ان مہمانوں کی جنہیں مہمان داری کروانے کا سلیقہ آتا ہے!!)