• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترمہ دعا صاحبہ

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326



غالب گمان ہے کہ اراکین فارم ایمان و صحت کی بہترین حالت میں زندگی گزارتے ہوئےشاداں و فرحاں ہوں گے۔نوجوان نسل میں تحقیق،آرزو،جستجو،علم و عمل کے عناصر بہت کم دِکھتے ہیں اور کچھ افراد کو یہ عناصریہ دُکھتے ہیں))بہرحال یہ خصوصایات شخصیت کو ہمیشہ سے معاشرے میں ممتاز کیے آ رہی ہیں۔۔انہیں خصوصیات کی حامل فارم کی متاز سینیئر رکن دعا بہن کا نٹرویو۔۔ان کی زندگی کے حوالے سے جاننے کی ایک کوشش ہے۔اللہ سبحانہ وتعالٰی بہن کے انٹرویو کو ہم سب کے لیے مفید بنائے۔آمین
1۔آپ کا مکمل نام ، اور آپ کی رہائش؟
2۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ، ؟مزید اپنی دینی تعلیم کا سفر کیسے اور کہاں سے شروع کیا، اور کیا آپ کو اس دوران کسی مشکل کا سامنا ہوا؟
3۔عمرعزيز کی کتنی بہاریں گزار چکی ہیں ؟ اب تك زندگی سے کیا کیا سیکھا اور مزید کیا کچھ سیکھنے،پانے،کرنے کی آرزو اور کن خواہشات کی تکمیل ابھی تک ادھوری ہے؟؟
4۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟
5۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالکہ ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟
6۔کمپیوٹر اور خصوصاانٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئیں ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان کیسے پیدا ہوا ؟انٹرنیٹ سے کیا کچھ سیکھنے کا موقع ملا؟
7۔بلاگر بھی ہیں۔۔بلاگنگ کی دنیا تک رسائی کیسے ہوئی؟کیا تجربات و مشاہدات ہیں؟
8۔صحافت سے بھی تعلق رہاہے۔یہ تعلق کس نوعیت کا تھا؟صحافتی دنیا کو عوامی دنیا سے کس طرح الگ پایا؟
9۔ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟
10۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتی ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟
11۔خود کو بہادر سمجھتی ہیں؟کس چیز سے خوف زدہ ہو جاتی ہیں؟
12۔کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتی ہیں ؟
13۔ایمان میں کمزوری محسوس ہو تو ایمانی درجے کو برقرار رکھنے کے لیے کیا اعمال اپناتی ہیں؟
14۔محدث فورم سے کیسے متعارف ہوئیں؟ پہلا دن کیسا تھا ؟؟ آغاز میں کیسی مشکلات سامنے آئیں؟ کوئی دلچسپ واقعہ؟محدث فارم نے اخلاقی،علمی و دینی تربیت میں کیا کردار ادا کیا؟
15محدث فورم کے وہ کون سے رکن ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئیں اور آپ کو ان رکن سے دینی فائدہ حاصل ہوا؟ ارکان خواتین میں سے کسی بہن کا بھی تذکرہ کیجئے۔
16۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟
17۔دین اسلام پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ اور ان رکاوٹوں کا سدباب کس طرح کیا؟
18۔دین اسلام کی ترقی و بلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتی ہیں؟؟
19۔نوجوان طبقے کے لیے وہ چند ضروری باتیں کون سی ہوں گی ، جن سے وہ راہ راست اختیار کر سکیں؟؟
20۔کم عمر اور نوجوان لڑکیوں کے لیے کیا نصیحت کریں گی؟
21۔انٹرنیٹ سے اوقات،تعلیم،گھرداری کے معمولات میں فرق آیا؟نہیں ،تو کیسے منظم کیا؟
22۔گھریلو ماحول کیسا ہے؟گھر والے کس قدر معاون ہیں؟
23۔وہ کون سی خصوصیت ہے جو بہن بھائیوں،کزنز یا ہم عمروں میں ممتاز کرتی ہے؟
24۔کس حد تک بدلہ لینے کی قائل ہیں؟
25:کتنی زبانوں سے آشنائی ہے اور کتنی پر عبور؟
26:کتنی دلچسپی ہے؟
شاعری سے:
کسی شعبہ سے:
سیاست سے:
سوچ و بچار سے:
27:"حساسیت اور تحقیق"پروان چڑھنے میں کن اسباب کا کردار رہا؟
28:شرعی حدود میں رہتے ہوئے خاتون خانہ نیک اعمال اور درجات کیسے حاصل کرے؟ اس حوالے سے آپ کا طرز عمل کیا ہے؟
29۔جب گھر ، شوہر ، بچے ، رشتہ داریاں متاثر ہو رہی ہوں ، تو آپ کی ترجیح کیا ہوتی ہے؟
30۔ایک آئیڈیل عورت ، بیوی کیا ہوتی ہے؟ اور ایک آئیڈیل شوہر ؟
31۔کامیاب شادی کا مطلب ذہنی ہم آہنگی ، سمجھوتہ یا مزاج کی مطابقت ہے ، یا کچھ اور ؟
32۔خواتین میں پائے جانے والی کونسی ایسی برائی ہے ، جس پر قابو پانے کے لیے سرگرم عمل رہنا چاہتی ہیں؟
33: اختلاف کس حد تک اور درجے سے قابل قبول ہے اور ہونا چاہیے؟مسلکی اختلافات کو کس نگاہ سے دیکھتی ہیں؟
34:دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت بھاتی ہے؟؟
35۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔
36:امر بالمعروف و نھی عن المنکر کا فرئضہ بحیثیت عورت کس طرح انجام دیتی ہیں ؟بہنوں کو اس ضمن میں کیا نصیحت کریں گی؟
37:عورتوں میں تدبر اور تفکر کے حوالے سے کیا کہیں گی؟ کیا تیسری آنکھ کی بصیرت تقوی دار خاتون میں ہو سکتی ہے ؟اس حوالے سے آپ کا مشاہدہ کیا ہے؟
38:آپ کوکتنا غصہ آتا ہےاور کس بات پر؟ردعمل کیا ہوتا ہے؟
39:امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتی ہیں؟گھریلو امور میں کس کام میں ماہر ہیں ، کوکنگ ، سلائی کڑھائی ، سیٹنگ ؟گھریلو امور میں دلچسپ ترین اور مشکل ترین کام کیا محسوس ہوتے ہیں؟
40۔آپ کھانے میں کیا پسند کرتی ہیں؟؟اور خود کھانا بنانا کیسا لگتا ہے؟
41:نیک صحبت کا زندگی میں کیا کردار رہا اور اس کا حصول کیسے ممکن ہوا؟
42: 3مواقع جہاں جانے کی شدید خواہش تھی مگر نہ جا سکیں؟
43:کوئی یادگار تعلیمی موقع؟
44: 3 پسندیدہ شہر بمع وجہ؟
45۔پسندیدہ کتب کے بارے میں آگاہ فرمائیں ۔کن موضوعات اورکس صنف کی کتب زیادہ شوق سے پڑھتی ہیں؟تین پسندیدہ لکھاری؟مطالعہ کے لیے آپ کا کیا معمول ہے؟کوئی ایک ٹپ!
46:تعلیمی اداروں میں کیا صورتحال دیکھتی ہیں؟جن اداروں سے تعلیم حاصل کی،وہاں کیا محسوس کیا؟کس ادارے میں داخلے کی خواہش تاحال ہے؟
47:بطورِ سینئر رکن ، محدث فورم کے اراکین کے لیے کوئی پیغام دینا چاہیں گی؟


@Dua بہن

دوران انٹرویو صرف متعلقہ سوالات کی اجازت ہے ۔
(منجانب : انٹرویو پینل )
 
Last edited by a moderator:

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !
انٹرویو پینل کے بے حد شکریہ کے بعد عرض ہے کہ خود کو بیان کرنا بھی خاصا مشکل کام معلوم ہوتا ہے۔ اس پر مجھے خلیل جبران خلیل کی لکھی ایک بات یاد آ گئی کہ "مجھے اس شخص نے لاجواب کر دیا کہ جس نے پوچھا کہ " تم کون ہو !! ! "
اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالی اس کو میرے لیے آسان بنا دے۔آمین
1۔آپ کا مکمل نام ، اور آپ کی رہائش؟
دعا۔۔۔اختصار اور کچھ تحفظات کے ساتھ۔۔۔میری پیدائش مکہ المکرمہ کی ہے ، کچھ عرصے بعد والد صاحب مدینہ نبویہ میں چلے آئے ، تب سے اب تک یہی مقیم ہیں۔
اب تک ایک طویل عرصہ یہی گزرا ہے ، اس دوران پاکستان بھی جا چکی ہوں!

2۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ، ؟مزید اپنی دینی تعلیم کا سفر کیسے اور کہاں سے شروع کیا، اور کیا آپ کو اس دوران کسی مشکل کا سامنا ہوا؟
عصری تعلیم میں ماسٹرز کی طالبہ ہوں۔جبکہ دینی تعلیم (اصل تعلیم) کا آغاز غیر رسمی طور پر گھر سے ہوا تھا۔میرے والد صاحب میری ابتدائی دینی تعلیم میں معاون بنے۔کیونکہ جن سے میں نے قرآن پڑھا ، وہ معلمہ سنی طرز فکر سے تعلق رکھتی تھیں ، انھوں نے مجھے نماز بھی اسی طریقے پر سکھائی، شروع میں کچھ د ن کی سکھائی لمبی چوڑی "اللہ کو بتانے والی نیت" کیا کرتی، پھر ایک دن گھر سے نماز کے متعلق ایک کتاب پڑھی اور پوری نماز کا طریقہ، دعائیں، اذکار اچھی طرح یاد کر لیئے ، اس دوران پانچ وقت کی نماز کی عادت تھی ، اور بالخصوص فجر کے وقت والد صاحب کے نماز ادا کرتی تو وہ میرے ارکان نماز درست کروا دیتے ، میں کہنیاں بچھا کر پڑھتی تو وہ کہنیاں درست کرواتے اور مجھے سمجھاتے تھے۔کم عمری میں فرائض کے لیے اتنی لگن دیکھنے پر والد صاحب کے چہرے پر جو خوشی اور تشکر دیکھتی تھی ، وہ کبھی نہیں بھول سکی۔ یہی سے میری ابتداء ہوئی تھی ،اس وقت عمر کے نویں سال میں تھی۔آج وہ حیات نہیں ہیں ، اس لیے لکھتے ہوئے اشکبار ہوں۔
رب ارحما کما ربیٰنی صغیرا
دینی تعلیم کے سفر اور دین کے راستے میں مشکلات تو آتی ہیں۔وقتا فوقتا اگلی سطور میں ان کا ذکر کروں گی ، ان شاء اللہ۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
3۔عمرعزيز کی کتنی بہاریں گزار چکی ہیں ؟ اب تك زندگی سے کیا کیا سیکھا اور مزید کیا کچھ سیکھنے،پانے،کرنے کی آرزو اور کن خواہشات کی تکمیل ابھی تک ادھوری ہے؟؟
"صنف نازک " سے عمر کا سوال بھاری محسوس ہوتا ہے۔۔۔ابتسامہ!
میری عمر 20 سے 25 تک ہے۔جتنی گزاری ہے ، اب تک بہت سیکھا ہے۔ اسے لفظوں کے حصار میں قید نہیں کر سکتی۔کوئی میتھ کا پروفیسر ہو تو اس کے لیے زندگی الجبرا ، سائنس کا طالب علم یا پروفیسر ہو تو اس کے لیے زندگی کیمیائی تجربہ گاہ۔لیکن اسلام کا زندگی پر کیا نقطہ نظر ہے ، وہ اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں بیان فرما دیا ہے!
الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ‌ ۔2۔۔۔سورۃ الملک
جس نے موت اور حیات کو اس لیے پیدا کیا کہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے اچھے کام کون کرتا ہے، اور وہ غالب اور بخشنے والا ہے۔

بس زندگی آزمائش ہی ہے۔کہیں حق ہیں تو کہیں فرض، کہیں خوشیاں ہیں تو کہیں غم۔ایسا نہیں کہ اتفاقا ہے ، بلکہ یہ لکھا ہوا ہے ، ہمیں صرف مثبت رہ کر اپنے عمل صحیح رکھنے ہیں۔
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے۔۔۔!! میری سب سے زیادہ دو خواہشیں ہیں مسجد نبوی سے عالمہ فاضلہ بننے کی اور علم الحدیث یعنی اصول تخریج ، اسماء رجال ، تحقیق میں محدثہ بننے کی۔۔اللہ تعالی سے دعا کرتی ہوں کہ میری یہ خواہش پوری ہو جائے۔اپنے شوق کی لگن کے سبب میں مسجد نبوی سے ہی قرآن حافظہ بن رہی ہوں اور یہی سے دورہ علوم شریعہ و حدیث کی طالبہ بھی ہوں، اور حال ہی میں 2 سالہ قرآن تفسیر بھی مکمل کی ہے۔ معلمات کے محاضرات میں شمولیت کا موقعہ ملتا ہے ، مسجد نبوی کی سینیئر عالمات سے بھی ملاقات رہتی ہے اور دینی مسائل زیر بحث آتے ہیں۔لیکن خواہش ابھی ادھوری اور بدستور قائم ہیں۔
 
Last edited:

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
4۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟
نہیں۔اللہ تعالی نصیب اچھے کر دے اور نیک اور صالح اولاد سے زیادہ اچھا کچھ نہیں!
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
5۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالکہ ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟
طبیعت میں سنجیدگی زیادہ ہے ، لیکن بد اخلاق نہیں ہوں۔اگر محفل یا مجلس یا اجتماع لہو لعب پر مبنی ہو تو انفرادیت پسند ہوں۔باقی انفرادی طور پر سیکھنے کااور اصلاح کا زیادہ موقعہ ملتا ہے ، کیونکہ یہی عمل ہے اور یہی سے عمل کو پختگی بھی ملتی ہے۔جبکہ اجتماع جذبہ ، لگن ، اور بیداری پیدا کرتا ہے۔معتدل رہنا درست ہے! ہمارے اسلاف سے بھی ایسا ہی ثابت ہے۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
6۔کمپیوٹر اور خصوصاانٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئیں ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان کیسے پیدا ہوا ؟انٹرنیٹ سے کیا کچھ سیکھنے کا موقع ملا؟
کمپیوٹر اور انٹرنیٹ سے آگاہی 2009 میں ہوئی اور باقاعدگی 2010 میں۔سب سے پہلے شروع میں ایک کتاب پڑھی تھی ، جو غیر مسلم سائنسدانوں کے اسلام پر اعتراضات اور پاکستان کے کسی سکولر کے مفید ترین جوابات اور دلائل پر مشتمل تھی۔اس حوالے سے ایک بات بھی یاد آ رہی ہے، جب پہلی بار انٹرنیٹ پر آن لائن اس موضوع پر کتاب پڑھی ، اور والد صاحب سے ڈسکس کیا۔تو والد صاحب خاصے برہم ہوئے اور منع کیا کہ کم عمری میں ایسے مواد پڑھنے سے آپ کا ایمان متزلزل ہو سکتا ہے، مگر انھیں یقین دلایا کہ اللہ تعالی ثابت قدمی رکھے گا۔اسلام کے حوالے سے کتب کی تلاش میں ایک فورم بھی جوائن کیا، میں وہاں پر احادیث اور ان کی شرح و فوائد لکھا کرتی تھی ، اور حالات حاضرہ کے موضوعات پر دین اسلام کا نقطہ نظر بھی۔ میری مثبت کارکردگی کی بنیاد پر صرف 800 پوسٹ پر مجھے انتظامیہ نے "موڈریٹر" بنا دیا ، یہ بھاری ذمہ داری تھی اور ریگولر بھی بہت رہنا پڑتا تھا۔، اور مجھے وقت کو ترتیب سے لے کر چلنا تھا ، چناچہ کچھ وقت کے بعد محدود کر دیا۔ اس کے علاوہ کسی سوشل نیٹ ورک کا حصہ نہ کبھی رہی اور نہ اب تک ہوں۔ لکھنے پڑھنے سے منسلک ہونے کی بنا پر تحقیق ، اور مطالعہ بہت کرنا پڑتا ہے۔انٹرنیٹ مثبت رہ کر سیکھنے کے لیے بہترین ہے ، بشرطیکہ وقت کا ضیاع نہ ہو۔
 
Last edited:

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
7۔بلاگر بھی ہیں۔۔بلاگنگ کی دنیا تک رسائی کیسے ہوئی؟کیا تجربات و مشاہدات ہیں؟
میرا مسلمانوں کے "مقصد حیات" پر ایک بلاگ ہے۔اس تک رسائی کی وجہ بھی کتب سے محبت کی بنا پر ہوئی ہے۔میرے پاس اب تک اسلامی کتب کا کافی کولیکشن ہے، اور اپنے بلاگ سے پہلے سرچنگ کے دوران متعدد بار میں نے عامر بھائی (انڈیا ، حیدر آباد والے) ، ان کے بلاگ سے کتب ڈاؤنلوڈ کیں، اور استفادہ کیا۔ تب مجھے یہ بھی اندازہ ہوا ہے کہ بلاگز تبلیغ اور دعوت دین کے لیے بھی بہترین ذریعہ ہے ، اور یہ صدقہ جاریہ بھی بن سکتا ہے۔کیونکہ بسا اوقات ہمیں کسی موضوع پر مواد کی اتنی شدت سے ضرورت ہوتی ہے ، اور کب کہاں سے اللہ تعالی سبب بنا دے،یہ اللہ تعالی جانتے ہیں۔لیکن "حصہ" ڈالنا چاہیئے۔مجھے آغاز میں بلاگنگ کے متعلق کچھ بھی نہیں پتا تھا ، اس پر عامر بھائی ہی نے مجھے بلاگ بنانا بتایا۔اللہ تعالی انھیں جزائے خیر عطا کرے، آمین۔جس مقصد پر میں نے بلاگ کی شروعات کی تھی ، اس پر اپنی طرف سے کام کرنا چاہتی ہوں۔اللہ تعالی آسان کر دےکہ محنت اور وقت درکار ہے!
بلاگز کے حوالے سے میرا مشاہدہ ہے کہ بلاگز کی نسبت "ویب سائٹ" پر دینی کام کرنا زیادہ اچھا ہے ، کیونکہ بلاگز گوگل کی یوزرز کو دی گئی ایک سروس ہے، جو وہ اپنے نفع نقصان و مفادات کی بنیاد پر ختم بھی کر سکتے ہیں۔ایسے میں محنت اور وقت ضائع ہونے کا احتمال ہے۔جبکہ ویب سائٹ نتائج کے لحاظ سے زیادہ بہتر ہے۔واللہ اعلم !
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
8۔صحافت سے بھی تعلق رہاہے۔یہ تعلق کس نوعیت کا تھا؟صحافتی دنیا کو عوامی دنیا سے کس طرح الگ پایا؟
میں نے اپنا پہلا آرٹیکل سولہ سال کی عمر میں لکھا میں تھا۔یہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کی خدمات اور قوم کی تہذیب و تمدن کے متعلق بیداری پر مبنی تھا۔سعودی عرب سے اردو دان طبقہ کے لیے ایک ہی اخبار شائع ہوتا ہے، اگرچہ یہ قطر ، بحرین ، دبئی ، پاکستان ، لندن اور دوسرے عرب ممالک میں بھی دستیاب ہے۔میں نے زیادہ تر اسی اخبار میں لکھا ہے۔ سیویکس، پولیٹیکل سائنس تب فیوریٹ سبجیکٹ رہے ، اور والد صاحب بھی رہنمائی کر دیتے تھے۔سیاسی موضوعات پر زیادہ قلم آزمایا ۔ پاک بھارت تعلقات اور کشیدگی پر بھی لکھا ، جس میں ایک حصہ کلعدم تنظیموں کے احوال سے متعلق بھی تھا۔اس کے بعد نسلی فسادات ، دہشت گردی ، ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور عدالتوں کے از خود نوٹسز اور انصاف وغیرہ پر آرٹیکلز لکھے ۔والد صاحب کی وفات کے بعد زندگی کا رخ ہی بدل گیا۔سیاست پھر کبھی اچھی نہیں لگی ، بلکہ یہ جھوٹی باتیں ، طعنہ بازی اور الزامات زیادہ ہیں۔صحافت کو اصلاحی اور اخلاقی بنیادوں پر استوار ہونا چاہیئے ہے ،نہ کہ سیاست دانوں کے قول و فعل کی ترسیل کا ذریعہ۔جیسا کہ بعض صحافی حضرات کر بھی رہے ہیں۔بحیثیت مسلمان مذہب نے ہماری بنیادیں مقرر کر دی ہیں ، اس میں احکام کے ساتھ حدود بھی ہیں۔اس حوالے سے کچھ سالوں سے میرا تحریری ویژن" مسلمانوں کے حالات حاضرہ کے مسائل ، کشمکش "، اور سب سے اہم ان کا دین اسلام سے" حل" ہے۔اس پر مجھے امام مالک رحمہ اللہ کی ایک بات بہت پسند ہے، وہ فرماتے تھے کہ "اس امت کے آخری دور کی اصلاح بھی اسی طرح ممکن ہے ، جس طرح اس امت کے اول حصے ( صحابہ) کی ہوئی تھی"۔
اس مقصد کے حوالے سے آغاز میں ، میں نے کفار کی مشابہت اور مسلمانوں کا طرز فکر پر ایک مضمون پاکستان کے جریدے میں لکھا ، جو کہ علماء کرام کی کمیٹی سے سیلیکٹ ہوا اور شائع کیا گیا۔محدث میگزین میں بھی لکھا ہے۔ فی الحال کچھ مضامین ابھی "زیر تحریر" ہیں۔ جن میں جدت پسندوں کی تھیوریز اور اسلامی نقطہ فکر، اور جدید بدعات پر جائزہ تکمیل کے مراحل میں ہیں۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
9۔ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟

ہر وہ کام جو خالصا اللہ تعالی کی رضا کے لیے کیا جائے ، اس سے قلبی مسرت حاصل ہوتی ہے اور میرا معاملہ بھی اس سے جدا نہیں ہے !
تجدید سنت ، اور کسی سنت پر عمل پیرا ہوتے وقت دل میں یہ احساس لانا کہ یہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے تھے ، اس پر انتہائی مسرت حاصل ہوتی ہے۔
اور اس کے علاوہ اپنی والدہ محترمہ کے ساتھ وقت گزار کر ، ان کی خدمت اور ان کا ہاتھ بٹا کر بھی مسرت حاصل ہوتی ہے۔از خود مصروفیت ترک کر کے انھیں وقت دینا میرے لیے سکون کا باعث ہے ، کیونکہ میری ماں قیمتی ترین سرمایہ ہے ، اور ان کے ساتھ کا یہ وقت باعث مسرت ہے!
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
10۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتی ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟
فرصت کے اوقات میں مطالعہ کرتی ہوں، اپنا "محاسبہ" کرتی ہوں۔بعض اوقات گھرکے کچھ رکے ہوئے کام سر انجام دینا، اپنے کسی موضوع کے حوالے سے سرچ کرنا، اور فرصت میسر آ جائے تو کسی معلمہ سے ملاقات کا اہتمام کرنا۔پریشانی کا ساتھ بہت گہرا ہے ایسے وقت میں نماز کا اہتمام کرتی ہوں ، قرآن مجید تفسیر سے پڑھتی ہوں ، انبیاء اکرام کا صبر دیکھتی ہوں تو ہمت ملتی ہے اور بہت سکون حاصل ہو جاتا ہے۔اس کے علاوہ پریشانی کے حل کے لیے اپنا مثبت کردار دیکھتی ہوں کہ مجھے کیا کرنا چاہیئے۔
دین اسلام میں وقت کی بہت اہمیت ہے۔اس لیے روز مرہ روٹین میں ٹائم مینجمنٹ بہت ضروری ہے۔میرا روز کے 5 سے 6 گھنٹے حصول علم کی خاطر مسجد نبوی میں گزر جاتے ہیں۔بسااوقات صبح بعض اوقات شام، پھر امور خانہ داری کے تمام کام ، اور کھانا بنانا ، حفظ و مراجعہ قرآن ، والدہ اور بھائیوں کے ہمراہ وقت گزارنا،بعض اوقات اپنے کورس کی اسائمنٹس بنانا ، اکیڈمی جانا ، کچھ وقت مل جائے تو محدث فورم پر آنا وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔
 
Top