ماریہ انعام
مشہور رکن
- شمولیت
- نومبر 12، 2013
- پیغامات
- 498
- ری ایکشن اسکور
- 377
- پوائنٹ
- 164
کمپیوٹر سے بہت جلدی متعارف ہو گئی تھی ۔۔۔ابو انجینیر ہیں اس لیے کافی عرصہ پہلے یہ گھر میں داخل ہو چکا تھا۔۔شروع میں 286تھا ۔۔486 لینا ایک خواب لگا کرتا تھا۔۔اور کلرڈ کمپیوٹر میں تو ایسی اٹریکشن لگا کرتی کہ ہر اتوار ابو سے ضد کر کے ان کے آفس جاتے اور اس پر گیمز کھیلتے۔۔پھر بار بار ڈوس کا اڑ جانا اور بھائیوں کی منتیں کر کے دوبارہ بھروانا۔۔سب یاد ہے۔۔۔ہاں البتہ انٹر نیٹ سے شناسائی ذرا دیر سے ہوئی۔۔شادی سے پہلے گھر کا ماحول سخت تھا اس لیے اس بلا کا بالکل علم نہ تھا بعد میں پڑھائی اور اوپر تلے بچے۔۔۔کچھ ہوش نہ رہی۔۔۔چھوٹا بچہ تھوڑا سا بڑا ہوا تو اس طلسم کدہ میں قدم رکھا7۔انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئیں ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان کیسے پیدا ہوا ؟
شروع میں یہ داخلہ فیس بک اکاؤنٹ یا سکائپ پر بات کر لینے تک محدود رہا۔۔ہاں کبھی کبھی انٹر نیٹ پر کچھ اچھی ویڈیوز دیکھ لیتی تھی۔۔۔شوہر صاحب کی شدید خوہش تھی کہ ان کا فورم جوائن کروں۔۔چنانچہ ان کی خواہش کے احترام میں ادھر بھی اپنا اکاؤنٹ بنا لیا اور کبھی کبھی ادھر بھی چکر لگانے لگی۔۔۔آہستہ آہستہ یہ آنا جانا دل کو بھایا اور پھر مستقل ادھر کی ہو کر رہ گئی