ماریہ انعام
مشہور رکن
- شمولیت
- نومبر 12، 2013
- پیغامات
- 498
- ری ایکشن اسکور
- 377
- پوائنٹ
- 164
محدث فورم پر اکاؤنٹ تو کافی عرصے سے موجود تھا لیکن شومئی قسمت جب پہلے دن آن لائن آئی تو وہ واقعہ رونما ہوا کہ آج بھی یاد آتا ہے تو شرمندگی سی ہوتی ہے16۔محدث فورم پر پہلا دن کیسا تھا ؟؟ آغاز میں کیسی مشکلات سامنے آئیں؟
پہلا تھریڈ جو میں نے پڑھا وہ عورت کے آنسوؤں کے موضوع کے حوالے سے ایک غزل پر مشتمل تھا ۔۔۔۔اس میں کہیں یہ ذکر بھی تھا کہ کہ آدم کو جنت سے نکالنےمیں حضرت حوا کے آنسوؤں کا کردار تھا۔۔۔۔مجھے پیجز آگے پیچھے نہیں کرنے آتے تھے۔۔۔حالانکہ اس پر پوری ایک ڈسکشن موجود تھی ۔۔۔۔ہمیشہ سے تفاسیر وغیرہ میں یہی پڑھا سنا تھا کہ شریعت مطھرہ نے کہیں اس واقعہ کا ذمہ دار حضرت حوا کو قرار نہیں دیا۔۔۔وعصی ادم ربہ فغوی
اور یہ بھی کہ یہ دراصل عیسائیوں کا عقیدہ ہے جن کے ہاں عورت ہر قسم کی بدی کا مرکز و محور ہے۔۔۔مجھے یہ غزل پڑھ کر انتہائی صدمہ ہوا اور میں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اس پر ایک جذباتی قسم کا تبصرہ کر ڈالا۔۔۔جواب میں تھریڈ شروع کرنے والے صاحب نے اس پر صحیح مسلم کی ایک حدیث پیش کر دی جس کو پڑھ کر میرے طیش کے غبارے سے ہوا نکل گئی۔۔حدیث ملاحظہ کریں
لولا حواء لم تخن انثی زوجھا
میں نے اس حدیث کی تخریج کی اور امام نووی کی شرح پڑھی تو اپنے سابقہ موقف سے تائب ہو کر امنا وصدقنا تو لکھ دیا کہ آپﷺ کا فرمان سے آنکھوں پر ۔۔۔۔لیکن اس حدیث سے دل میں تھوڑی سی تنگی پیدا ہوئی معاذ اللہ جس پر شوہر محترم نے سمجھایا کہ مرد اگر عورت کے بہکاوے میں آ جاتا ہے تو دراصل یہ اس کا قصور ہوا۔۔۔بس اس سوچ سے دل کو تسلی ہوئی اور اللہ کے حضور تائب ہوئی۔۔۔
آج بھی جب یہ واقعہ یاد آتا ہے تو شرمندگی محسوس ہوتی ہے