السلام علیکم
بہن آپ کا انٹرویو بہت ہی بہترین جا رہا ہے، ذرا آپ اس آیت کا ترجمہ بھی بتا دیجئے، میری یادداشت کافی کمزور ہے کیا پتا یہ انٹرویو ختم ہونے سے پہلے میں آپ سے پوچھنا ہی بھول جاؤ اس لئے ابھی پوچھ لیا،
دوسرا سوال یہ ہے کہ اکثر نکاح کے بعد میاں بیوی ایک دوسرے کے اخلاق کو اپناتے ہے، آپ میں اور انس بھائی نے ایک دوسرے کی کونسی باتوں کو اپنی زندگی میں شامل کیا؟؟ یا آپ کو انس بھائی کی کونسی بات یا انداز سب سے زیادہ پسند ہے؟ (مجھے تو آپ کا انٹرویو پڑھتے وقت ایسا لگا جیسے آپ انس بھائی کی زبان استعمال کر رہی ہے بہت عمدہ)
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ سورۃ المائدۃ کی آیت ہے اور اس میں مومنین کی صفات کی تذکرہ ہے۔۔۔۔ان میں ایک یہ صفت بیان کی گئی ہے کہ وہ کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈرتے
اپنے شوہر کی پسندیدہ عادات کی فہرست بہت طویل ہے۔۔۔مختصرا یہ کہ یہ ہمارے خاندان میں ہمیشہ سے ہر چھوٹے بڑے کے پسندیدہ رہے ہیں۔۔۔میری خالہ ام عبد الرب ان کے بارے میں کہا کرتی تھیں کہ خواہ سب لڑکوں کی شادی خاندان سے باہر ہو جائے اس کی خاندان میں ہی ہو
بہرحال ان کا مزاج بہت دھیما ہے ۔۔۔شدید غصہ میں بھی میں نے ان کو اتنے سالوں میں کبھی اول فول بکتے نہیں دیکھا۔۔بہت متحمل مزاج ہیں ۔۔بہت بامروت ہیں ۔۔۔ایک بہت نمایاں خوبی یہ ہے کہ ماں باپ کے بہت فرمانبردار ہیں۔۔۔کبھی کسی تیسرے کے بارے میں گفتگو نہیں کرتے۔۔مجھے بھی نہیں کرنے دیتے۔۔۔کسی کے بارے میں تجسس نہیں کرتے۔۔۔وغیرہ وغیرہ
میں نے ان سے تحمل سیکھا ہے ۔۔۔۔زبان کی حفاظت کیسے کرنی ہے یہ بھی سیکھنےکی کوشش کرتی ہوں لیکن اس میں کامیابی نہیں ہوئی