وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماشاء اللہ۔۔اللہ یبارک فیک!
انٹرویو پڑھ کر بہت مزا آیا،سیکھنے کو بہت کچھ ملا۔۔اللہ سبحانہ وتعالٰی آپ کو دنیا و آخرت میں کامیابیاں عطا فرمائے اور آپ سے راضی ہو جائے۔آمین
چند مزیدسوالات :
1)مطالعہ کتب کے لیےآپ کی آزمودہ ایک ٹپ؟
2)ایمان میں کمزوری محسوس ہو تو اسے کیسے پوراکرتی ہیں؟
3)نیٹ استعمال سے پہلی جیسی زندگی نہیں رہی؟ذاتی معاملات،مطالعہ متاثر ہوئے؟نہیں تو کیسے مینج کر رکھا ہے؟
4)کسی بھی کام کو جی نہ چاہے،سستی ہو تو اس کا تدارک کیسے کرتی ہیں؟
5)کتنے گھنٹے کی نیند لیتی ہیں؟نیند کے متعلق ایک جملہ!
6)لڑکیاں تعلیمی سرگرمیوں میں مشغول رہتی ہیں۔۔گھر داری کی طرف توجہ نہیں دیتی۔لڑکیوں خصوصادین دار لڑکیوں کو گھرداری کے حوالے سے کیا نصیحت کریں گی؟
7)آج کل دینی و دنیا وی طبقاجات میں لڑکی کی 18 سے 22 کے درمیان شادی کر دی جاتی ہے۔لڑکی کی تعلیم درمیان میں ہوتی ہے۔اس حوالے سے لڑکیوں کو اور ان کے گھر والوں(سسرال،میکہ) کو کیا نصیحت کریں گی۔۔کوئی طریقہ جس سے تعلیم متاثر ہو نہ گھر؟
8)گھروں میں چھوٹی موٹی باتیں ہو ہی جایا کرتی ہیں۔اس حوالے سےبہو،بھابھی،ساس اور نند کے رشتوں سے جڑی بہنوں کو کیا نصیحت کریں گی؟بسا اوقات صبر کا پیمانہ لبریزہو جاتا ہے۔۔اس موقع پر کیا کرنا چاہیے؟