محمد فیض الابرار
سینئر رکن
- شمولیت
- جنوری 25، 2012
- پیغامات
- 3,039
- ری ایکشن اسکور
- 1,234
- پوائنٹ
- 402
اس لیے میرا مشورہ تو یہ ہے کہ مسلکانہ بنیادوں پر گفتگو سے پرہیز کیا جائے سوائے وہ شخص جو مجبور کر دیا جائے اس لیے کہ مسلکانہ گفتگو میں عمومی طور پر علمی انداز آہستہ آہستہ ختم ہو جاتا ہے اور پھر جہالت در آتی ہے جس سے بہت تکلیف ہوتی ہے یہاں محدث فورم پر بھی میں حادثاتی طور پر آیا اور یہاں بھی میں نے ابتدا میں اسی رویے کا مشاہدہ کیا تھا لیکن عمومی طور پر کثرت خیر کی بنیاد پر مسلسل حاضری دیتا ہوں کہ کچھ سیکھنے کا موقع مل جاتا ہےہاں جی بہت سے لوگوں سے ہوا ہے۔ مگر آج تک کوئی نہیں مانا ۔ اور جب بات زیادہ بڑھی تو میں نے بلاک کر دیا :(
اور آخری بات مسلکانہ گفتگو کا اختتام عمومی طور پر ذاتیات کی تحقیر و تذلیل پر ہوتا ہے یہ کوئی قاعدہ نہیں ہے لیکن میرا عمومی تجربہ یہی ہے
اس لیے اس سے اجتناب کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو دیگر مثبت میادین میں استعمال کریں اللہ آپ کو کامیاب کرے آمین