• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترمہ میرب فاطمہ صاحبہ ٭

میرب فاطمہ

مشہور رکن
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
195
ری ایکشن اسکور
218
پوائنٹ
107
46۔ بطورِ سینئر رکن ، محدث فورم کے اراکین کے لیے کوئی پیغام دینا چاہئیں گی؟
بس اپنی نیت اللہ کے لئے خالص رکھیں۔اور میرے لئے دعا کریں کہ اللہ شہادت نصیب کرے۔
 
میرب فاطمہ

مشہور رکن
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
195
ری ایکشن اسکور
218
پوائنٹ
107
السلام علیکم ورحمتہ اللہ !
محترمہ بہن ! دین داری نہ ہونے کی وجہ سے اتنے قریبی رشتے داروں کے حوالے سے کیا محسوس کرتی ہیں ؟
دکھ ہوتا ہے مجھے ۔ صرف پردہ کرنے پر مذاق بناتے ہیں ، لیکن میں جواب دیتی ہوں انکو۔اور جس کو جواب دے دوں سب کے سامنے پھر وہ میرے سامنے کم ہی بولتا ہے۔ میری بہن کے سسرال والوں نے پردے کا مذاق بنایا لیکن گھر والوں کی وجہ سے انکو جواب نہیں دے سکی۔ اور اسی لئے آج تک میں ان کے گھر نہیں گئی۔ اور جانے کی خواہش بھی نہیں کیونکہ انکو میرا انکی تقاریب میں جانا یا ان سے ملنا باعث شرمندگی محسوس ہوتا ہے۔ اور مجھے پردہ نہ کرنے پر فورس کرتے ہیں۔کہ یہ کیا منہ چھپا رکھا ہے اسکو اتارو۔ بہت بری لگتی ہو۔عجیب حلیہ ہے۔
 
محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
میرا خیال ہے کہ اس راہ میں بطور زاد راہ صبر ہی کام آتا ہے اور مجھے آپ کی گفتگو میں صبر ہی نظر آیا اللہ تعالی کی مدد آپ کے شامل حال ہو اور استقامت، ہمت، حوصلہ، سب اسی کی عطا ہے سو الحمدللہ یہ عطا آپ کو ملی ہے تو صبر کے ساتھ شکر بھی ادا کریں
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

دکھ ہوتا ہے مجھے ۔ صرف پردہ کرنے پر مذاق بناتے ہیں ، لیکن میں جواب دیتی ہوں انکو۔اور جس کو جواب دے دوں سب کے سامنے پھر وہ میرے سامنے کم ہی بولتا ہے۔ میری بہن کے سسرال والوں نے پردے کا مذاق بنایا لیکن گھر والوں کی وجہ سے انکو جواب نہیں دے سکی۔ اور اسی لئے آج تک میں ان کے گھر نہیں گئی۔ اور جانے کی خواہش بھی نہیں کیونکہ انکو میرا انکی تقاریب میں جانا یا ان سے ملنا باعث شرمندگی محسوس ہوتا ہے۔ اور مجھے پردہ نہ کرنے پر فورس کرتے ہیں۔کہ یہ کیا منہ چھپا رکھا ہے اسکو اتارو۔ بہت بری لگتی ہو۔عجیب حلیہ ہے۔
بہنوں کے رشتے بہت نازک ہوتے ہیں اس میں کسی بھی قسم کا جواب دینے پر احتیاط برتنی چاہئے پھر بھی میرا مشورہ ھے آپکو ایسی باتیں دل پر نہیں لیتے اور بہن کے گھر جایا کریں۔ اگر کوئی پردہ نہ کرنے پر فورس کرتا ھے تو اسے آرام سے بتا دیں آنٹی باجی، بہن براہ مہربانی اس ٹاپک پر بات نہیں ہو گی ایسا ممکن نہیں ھے۔ اسمائل!

ابھی آپ چھوٹی ہیں، کسی بھی قسم کے مذاق پر میں نے اپنی بیٹیوں کو ایک لیکچر دیا تھا کہ کسی کے کہنے سے کچھ نہیں ہوتا جو بھی ھے محسوس کرنے سے ھے، اگر کوئی کسی وجہ سے مذاق کرے تو سمائل کر دیتے ہیں نہ کہ غصہ دکھانا، سامنے والا خود ہی اپنی نظر میں شرمندہ ہو جائے گا۔ اسمائل!

والسلام
 
شمولیت
ستمبر 01، 2014
پیغامات
115
ری ایکشن اسکور
57
پوائنٹ
54
ماشاء اللہ ، آپکا انٹرویو پڑھ کر بہت ہی مسرت محسوس کررہے ہیں۔ہم میں اور آپ میں کچھ کے علاوہ بہت کچھ مطابقت محسوس ہورہی ہے، ذہنی بھی اور معاملات میں بھی۔ یہ بہت بڑی بات ہے باجی کہ آپ اس معاشرے میں اسلامی شعائر کے ساتھ رہ رہی ہیں جہاں شعائر اسلامی کا مضحکہ اڑایا جاتا ہو۔ اللہ آپکے صبر اور استقامت کا بہت ہی بہترین اجر دے۔ اور آپکو ذریعہ بنادے اپنے گھر والوں 'رشتہ داروں کی ہدایت کا۔ آپکی دعوت و اعمال میں خلوص کو برقرار رکھے اور ریا کو آپکی دعوت و اعمال سے دور رکھے۔
آپ سے ملاقات کا شوق پیدا ہونے لگا۔ لیکن ھند و پاک کے بیچ سرحد موجود ہے۔ اللہ ہمیں اور آپکو جنت الفردوس میں جمع کردے۔
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم ورحمتہ اللہ!۔۔۔۔۔۔۔ماشاء اللہ بارک اللہ فیک۔بہت ہی زبردست انٹرویو ہے آپ کا میرب سسٹر۔بالخصوص ہم بہنوں کے لیے!!! ۔۔۔۔ اور آپ نے ذکر کیا کہ آپ مسلکی موضوعات پر مبنی محافل پسند کرتی ہیں ، تو کیا اس حوالے سے مختلف مسالک کی خواتین سے مناظرہ بھی ہوا ؟ یا کوئی ایسا اختلافی موضوع جس پر دلائل سے جائزہ لیا ہو؟
 
میرب فاطمہ

مشہور رکن
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
195
ری ایکشن اسکور
218
پوائنٹ
107
44۔خوشی اور دکھ کو کس حوالے سے دیکھتی ہیں ؟کسی بھی طور پر بیان کر سکتی ہیں۔
سب کچھ انسان کی آزمائش کا حصہ ہیں۔ خوشی ملے تو اللہ کا شکر ہے۔ اور ہمیں ملنے والے دکھ ہمارے کرتوتوں کا حصہ ہیں یا پھر ہماری آزمائش۔ صبر کریں تو گناہوں کا کفارہ اور نیکیوں کے حصول کا ذریعہ ہیں۔
نتیجہ کے بجائے حصہ لکھ دیا۔۔معذرت
 
میرب فاطمہ

مشہور رکن
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
195
ری ایکشن اسکور
218
پوائنٹ
107
ماشاء اللہ ، آپکا انٹرویو پڑھ کر بہت ہی مسرت محسوس کررہے ہیں۔ہم میں اور آپ میں کچھ کے علاوہ بہت کچھ مطابقت محسوس ہورہی ہے، ذہنی بھی اور معاملات میں بھی۔ یہ بہت بڑی بات ہے باجی کہ آپ اس معاشرے میں اسلامی شعائر کے ساتھ رہ رہی ہیں جہاں شعائر اسلامی کا مضحکہ اڑایا جاتا ہو۔ اللہ آپکے صبر اور استقامت کا بہت ہی بہترین اجر دے۔ اور آپکو ذریعہ بنادے اپنے گھر والوں 'رشتہ داروں کی ہدایت کا۔ آپکی دعوت و اعمال میں خلوص کو برقرار رکھے اور ریا کو آپکی دعوت و اعمال سے دور رکھے۔
آپ سے ملاقات کا شوق پیدا ہونے لگا۔ لیکن ھند و پاک کے بیچ سرحد موجود ہے۔ اللہ ہمیں اور آپکو جنت الفردوس میں جمع کردے۔
آمین
 
میرب فاطمہ

مشہور رکن
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
195
ری ایکشن اسکور
218
پوائنٹ
107
السلام علیکم ورحمتہ اللہ!۔۔۔۔۔۔۔ماشاء اللہ بارک اللہ فیک۔بہت ہی زبردست انٹرویو ہے آپ کا میرب سسٹر۔بالخصوص ہم بہنوں کے لیے!!! ۔۔۔۔ اور آپ نے ذکر کیا کہ آپ مسلکی موضوعات پر مبنی محافل پسند کرتی ہیں ، تو کیا اس حوالے سے مختلف مسالک کی خواتین سے مناظرہ بھی ہوا ؟ یا کوئی ایسا اختلافی موضوع جس پر دلائل سے جائزہ لیا ہو؟
ہاں جی بہت سے لوگوں سے ہوا ہے۔ مگر آج تک کوئی نہیں مانا ۔ اور جب بات زیادہ بڑھی تو میں نے بلاک کر دیا :(
 
محمد بن محمد

مشہور رکن
شمولیت
مئی 20، 2011
پیغامات
110
ری ایکشن اسکور
224
پوائنٹ
114
(میں نے مانگی ہی نہیں کبھی۔ بس خاتمہ بالخیر چاہتی ہوں۔زندگی جتنی بھی ہو بس اللہ کو راضی کر لوں۔)
اللہ تعالیٰ آپ کو صبر و استقامت اورمزید ہمت و حوصلہ عطا فرمائے اور آپ کے والدین اور بہن بھائیوں کو بھی اسلام کے احکام کی اتباع اور پیروی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ اپنے لئے صبر و استقامت اور اقارب کے لئے ہدایت کی دعا ضرور مانگا کریں۔ اللہ تعالیٰ سے نہ مانگنا تو بد قسمتی ہے۔
 
Top