• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترمہ میرب فاطمہ صاحبہ ٭

میرب فاطمہ

مشہور رکن
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
195
ری ایکشن اسکور
218
پوائنٹ
107
39۔ ایسے افعال ، جن کو سرانجام دینے کے لیے لمبی زندگی کی دعا مانگتی ہوں؟
میں نے مانگی ہی نہیں کبھی۔ بس خاتمہ بالخیر چاہتی ہوں۔زندگی جتنی بھی ہو بس اللہ کو راضی کر لوں۔
 

میرب فاطمہ

مشہور رکن
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
195
ری ایکشن اسکور
218
پوائنٹ
107
40۔آپ کو غصہ کتنا آتا ہے؟ اور ایسی صورت میں کیا ردعمل ظاہر کرتی ہیں؟
پہلے زیادہ آتا تھا اب اتنا نہیں آتا۔ غصے میں چپ کر جاتی ہوں۔اور جس کی وجہ سے آتا ہے میری کوشش ہوتی ہے کہ اس سے دور ہی رہوں۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
38۔ کیا آپ کا تعلق دین دار گھرانے سے ہے ؟
بالکل بھی نہیں۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ !
محترمہ بہن ! دین داری نہ ہونے کی وجہ سے اتنے قریبی رشتے داروں کے حوالے سے کیا محسوس کرتی ہیں ؟
 

میرب فاطمہ

مشہور رکن
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
195
ری ایکشن اسکور
218
پوائنٹ
107
41۔عورتوں میں تدبر اور تفکر کے حوالے سے کیا کہیں گی؟ کیا تیسری آنکھ کی بصیرت تقوی دار خاتون میں ہو سکتی ہے ؟اس حوالے سے آپ کا مشاہدہ کیا ہے؟
عورتوں میں تو ویسے یہ بہت کم پایا جاتا ہے۔
تقوی دار خاتون کی بات ہے تو پہلی بات یہ کہ اس عورت کے لئےتقوی کا معیار کیا ہے؟ اگر تو تقوی کا معیار صحیح ہے تو تدبر و تفکر بھی موجود ہوگا۔ اور باقی سب معاملات بھی درست ہونگے۔
 

میرب فاطمہ

مشہور رکن
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
195
ری ایکشن اسکور
218
پوائنٹ
107
42۔ مسلکی اختلافات کےبارے میں آپ کا نقطہ نظر کیا ہے ؟ جدید پیش آمدہ مسائل کے دینی حل کے لیے بہترین طریقہ کیا سمجھتی ہیں ؟
مسلکی اختلاف جہالت ہے۔ قرآن و حدیث سے ناواقفیت، اور جو واقف ہونے کے باوجود مختلف ہتھکنڈوں سے اپنی بات منوانے پر مصر ہیں تو ان میں ایمانی غیرت موجود نہیں۔ اور کچھ معاملہ ایسا ہے کہ ہم لوگ بات ہی اس طریقے سے کرتے ہیں کہ ا گلا انسان بجائے ماننے کے باغی ہو جاتا ہے۔ کوئی ہم سے اختلافی مسئلہ پوچھتا ہے تو ہم اسے سمجھانے کے بجائے ذلیل کرتے ہیں۔ فورا کفر کا فتوی لگا دیتے ہیں۔اسے کہتے ہیں تمارے فلاں امام کا یہ عقیدہ تھا، تمھارے فلاں مولوی نے ایسا کہا۔۔۔ لگاؤ ان پر فتوی۔۔ تو وہ بے چارہ اول تو جانتا ہی نہیں ہوتا کہ ان کے بڑوں نے انہیں کس کس طریقے سے بے وقوف بنایا ہے۔ ہمارے بتانے پر اسے معلوم ہوتا ہے تو وہ ہم سے چڑ کھانے لگتا ہے ۔ ۔۔اسلئے ہمیں بھی اپنا رویہ درست بنانے کی ضرورت ہے تاکہ قرآن و سنت کی دعوت صحیح طریقے سے دے سکیں۔۔
حل قرآن و حدیث میں ہی ہے۔۔
 

میرب فاطمہ

مشہور رکن
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
195
ری ایکشن اسکور
218
پوائنٹ
107
43۔اپنی پسندیدہ شخصیات اور کتب کے بارے میں آگاہ فرمائیں ۔نیز مطالعہ کے لیے آپ کا کیا معمول ہے؟
امتیوں میں سے مجھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی شخصیت بہت پسند ہے۔( ویسے تو سبھی صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین سے محبت ہے )۔
کتابیں بہت سی پسند ہیں۔ خاص طور پر وہ کتب جو آسان فہم ہوں اور ان میں صحیح روایات ہی موجود ہوں۔
مطالعہ کے لئے کوئی خاص معمول نہیں ۔ جب دل کرے پڑھ لیتی ہوں۔
 

میرب فاطمہ

مشہور رکن
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
195
ری ایکشن اسکور
218
پوائنٹ
107
44۔خوشی اور دکھ کو کس حوالے سے دیکھتی ہیں ؟کسی بھی طور پر بیان کر سکتی ہیں۔
سب کچھ انسان کی آزمائش کا حصہ ہیں۔ خوشی ملے تو اللہ کا شکر ہے۔ اور ہمیں ملنے والے دکھ ہمارے کرتوتوں کا حصہ ہیں یا پھر ہماری آزمائش۔ صبر کریں تو گناہوں کا کفارہ اور نیکیوں کے حصول کا ذریعہ ہیں۔
 

میرب فاطمہ

مشہور رکن
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
195
ری ایکشن اسکور
218
پوائنٹ
107
45۔ادارہ محدث کے کاموں میں پہلے سے اب تک عملی طور پر شامل ہیں یا نہیں؟
تھوڑا بہت لکھا ہے بس۔
 
Top