آپ کا تعلق ایک اردو اسپیکنگ گھرانے سے ہے جبکہ شادی سندھی اسپیکنگ گھرانے میں ہوئی۔ دونوں زبانوں کے کلچر میں ایک وسیع فرق موجود ہے۔ آپ نے اس فرق کو کیسا محسوس کیا اور پھر کلچرل تضادات کے رتوایتی مسائل کو کیسے حل کیا۔ اپنے تجربات کی روشنی میں کیا آپ اپنی دیگر بہنوں کو ” بظاہر اچھا رشتہ ملنے کی صورت میں“ اس قسم کے کلچرل تضاد کو ”قبول“ کرنے کی نصیحت کریں گی یا آپ کا مشورہ ایسے رشتوں کو نظر انداز کردینے کا ہوگا؟
مجھے بچپن سے سندھی لینگویج سے محبت رہی ہے اور میرے حلقہ احباب میں زیادہ تر لڑکیاں سندھی اسپیکنگ رہی ہیں مجھے سندھی زبان میں لکھنے پڑھنے کا بھی شوق رہا اس لئے ایسے گھرانے میں مجھے لینگویج کے لحاظ سے اجنبیت محسوس نہیں ہوئی ایک بات کا ذکر اور کردوں کہ میری ساس کا تعلق بھی اردو اسپیکنگ گھرانے سے ہے اس روایتی یا ثقافتی فرق کبھی محسوس نہیں ہوا
میرے خیال میں روایات یا کلچر تضادات کوئی اہمیت نہیں رکھتے اگر کوئی "اچھا رشتہ " پختون یا پنجابی یا سرائیکی کلچر کا حامل ہے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اصل فرق تب محسوس ہوتا ہے جب " فریق اول دین دار " ہو اور " فریق دوئم " دین سے کوسوں میل دور ۔ اس لئے شادی دین داری کی بنیاد پہ کرنا چاہیئے خاص طور پہ لڑکی کی شادی کرتے ہوئے ضرور اس بات کا لحاظ رکھنا چاہیئے تا کہ خدانخواستہ ہم کلچر یا اسٹیٹس کے چکر میں پڑ کر اپنی بہن یا بیٹی کو گمراہی کی پگدنڈی پہ نہ چھوڑ بیٹھیں ۔
مثال کے طور پہ اس فورم کو ہی دیکھیں مختلف کلچر و روایات کے حامل اراکین ہیں مگر دین کے مضبوط رشتے میں جڑنے کی وجہ سے سب ایک دوسرے سے قریب ہیں ایک دوسرے کا درد محسوس کرتے ہیں ایک دوسرے کے لئے دعائیں کرتے نظر آتے ہیں ۔