- شمولیت
- فروری 21، 2012
- پیغامات
- 1,280
- ری ایکشن اسکور
- 3,232
- پوائنٹ
- 396
خواتین میں سب سے زیادہ جو برائی موجود ہوتی ہے وہ زبان پہ کنٹرول نہ ہونا ہے اور اس کی بنیادی وجہ دین کا علم نہ ہونا ہے اگر دینی اداروں میں اس چیز کی طرف خصوصی توجہ رکھی جائے تو بہترین نتائج برآمد ہوں گے ان شا ء اللہ لہذا میرا مقصد یہی ہو گا کہ میں طالبات میں ان کی سیرت و کردار کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ان کی ایسی تر بیت کروں کہ وہ زبان کا بہترین استعمال سیکھیں اور عملی طور پہ خلق نمایاں نظر آئے۔خواتین میں پائے جانے والی کونسی ایسی برائی ہے ، جس پر قابو پانے کے لیے سرگرم عمل رہنا چاہتی ہیں؟
ہم نے جس مدرسہ کی بنیاد رکھی ہے اس کا نام " مدرسہ تفہیم القرآن والحدیث للبنات" ہے اس کا مقصد خواتین و طالبات میں راہ حق و ہدایت کا سامان مہیا کرنا ہے یہ ایک ایسا ادارہ ہو گا جو علم کے ساتھ ساتھ عمل و کردار میں پختگی پیدا کرنے و جذبہ دین سے سرشار ایسی خواتین پیدا کرے گا جو شرک و بدعت کے اندھیروں میں توحید و سنت کی شمع بن جائیں جہاں علم کے ذریعے طالبات کو یقین کی دولت میسر آئے جو وقت کی قیمت سے شناسا کردے جو مقاصد کو شعور بخشے جو دل میں عمل کی محبت ڈال دے جہاں علم کا حصول صداقت دیانت امانت و شجاعت کا سلیقہ عطا کرے جو بے راہ روی اور مایوسی و کاہلی سے گریزاں کردے ان شاء اللہاصلاح احوال اور اسلامی تعلیم کے حوالے سے جس مدرسہ کی بنیاد رکھی ، اس کے بارے کچھ بتائیں۔
Last edited: