• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم حافظ اختر علی صاحب ( ناظم خاص )

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
10۔آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟
پہلے تو اپنے بارے میں ذہن تھا کہ دین کے حوالے سے ایسے کام کروں کہ اللہ تعالیٰ راضی ہو جائے اور امت کو بہت زیادہ فائدہ پہنچے لیکن شاید حالات نے اور جسمانی کمزوریوں نے رکاوٹیں کھڑ ی کردیں لیکن اس میں اللہ تعالیٰ کی کوئی حکمت ہو گی لیکن اب اپنے بچوں سے امیدیں وابستہ کی ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان سے وہ کام لے لیں جو میری خواہشات تھیں اور میں مکمل نہیں کرسکا لیکن میرے ذریعے اللہ تعالیٰ ان سے پوری کروا لے۔
 
Last edited:

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
11۔وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟
میں اپنے کمزور اور غریب عزیزو رشتہ داروں کے لیے ایک تمنا رکھتا ہوں۔بس اس کے لیے محنت بھی کرتا ہوں لیکن ابھی تک نتیجہ کوئی نہیں نکلا لیکن اس سب کے باوجود مجھے اللہ تعالیٰ پر یقین کامل ہے کہ میری خواہش بجا ہے اور اللہ تعالیٰ اس کو ضرور پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ان شاء اللہ
 

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
12۔کس چیز سے خوف زدہ ہو جاتے ہیں؟
شادی سے پہلے تو کسی چیز سے بھی نہیں البتہ شادی کے بعد اب بیگم!ابتسامہ
اور ویسے بھی جس کی بیگم موجود ہو پھر وہ کسی اور چیز سے خوف زدہ ہو تو اس بڑا ڈرپوک کوئی نہیں ہو سکتا ہے۔(مسکراہٹ)
میرے خیال میں کوئی ایسی چیز نہیں ہے جس سے خوف کا شکار ہوا ہوں۔ہاں جادو ٹونے اور جنات کا علاج کرتے ہوئے ایک دو واقعات ایسے رونما ہوئے ہیں جن سے ایک دفعہ تو خوف کا گھمبیر عالم طاری ہوگیا تھا۔
 

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
13۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتے ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟
دین کا کام مستغنی ہو کر کرنا چاہتا ہوں اور اس کےلیے کوشش بھی ہے ۔بس دل کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسے وسائل مہیا فرما دیں کہ کوئی جگہ ایسی نہ چھوڑوں جہاں وسائل کی کمی کی وجہ سے دین کا کام رکا ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ سے بڑی دعائیں کی ہیں اور امید بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ ضرور قبول فرما کر ایسا موقع دیں گے۔ان شاء اللہ
 

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
14۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟
ناقدانہ طبیعت نہ ہونے کی وجہ سے اکثر خطا کھا جاتا ہوں ۔بس سامنے والے کے مثبت رویے سے ہی مطمئن ہو کر یقین و اعتماد پیدا کر لیتا ہوں جو کئی دفعہ نقصان کا سبب بھی بنا لیکن اس عادت کو نہیں چھوڑ سکا اور نہ چھوڑا کہ کہیں کسی درست مقام پر پہنچ کر ہی خطا نہ کھاجاؤں۔سادگی کی انتہاء یہ ہے کہ میرے لیے یہی کافی ہو جاتا ہے کہ کوئی بات نہیں مسلمان ہے نا؟ میرے اعتماد کے لیے یہ چیز بھی بہت بڑی ہے۔
 

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
15. اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟
عملی اور تربیتی کمزوری کا پہلو اجاگر ہوتا ہے کہ ہر شخص اپنی ذمہ داری میں کوتاہی کا شکار ہے اور اس کے اثرات ہم دیکھ رہے ہیں۔
 

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
16۔محدث لائبریری اور فورم ، یہ سفر کیسے مکمل کیا ؟؟ آغاز میں کیسی مشکلات سامنے آئیں؟
اصل میں یہ ایک سوچ تھی کہ ایسی ویب سائٹ ہونی چاہیے جس پر اسلام کی صحیح ترجمانی کی جا سکے ۔بس اس سوچ کے تحت 1998 میں ابتدا www.mohaddis.comسے کی گئی جس کی تفصیل سوال نمبر 7 کے جواب میں موجود ہے۔
رہی بات مشکلات کی تو شروع میں وسائل اور تکنیکی مہارت یہ دو بڑے مسائل تھے جن کی وجہ سے کئی کام رکے رہتے تھے لیکن پھر ایک وقت ایسا بھی آیا کہ اللہ تعالیٰ نے تکنیکی ماہر محمد شاکر اعوان بھائی کی صورت میں فراہم کیا اور بس پھر کام جیسے ہی شروع ہوا اللہ تعالیٰ نے وسائل بھی پیدا کرنا شروع کر دیے اور اس وقت اگر یہ کہا جائے کہ ادارہ محدث کی ویب سائٹس اپنی اپنی فیلڈ میں اردو زبان کی سب سے بڑی سائٹس ہیں تو یہ مبالغہ نہیں ہو گا۔اللہ تعالیٰ تاقیامت ان کو قائم و دائم اور جاری و ساری رکھے۔آمین
 

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
17-محدث فورم کے وہ کون سے رکن ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئے اور آپ کو ان رکن سے دینی فائدہ حاصل ہوا؟
ہر تحریر کی اپنی اپنی افادیت ہوتی ہے اس لیے ہر تحریر سے کوئی نا کوئی فائدہ ضرور حاصل ہوتا ہے اس لیے میں ہر صاحب علم کی بات کو اہمیت دے کر پڑھتا ہوں اور اس کی بات سے متاثر بھی ہوتا ہوں۔رہی بات دینی فائدے کی تو اکثر و بیشتر تحریریں دینی بنیاد پر ہی ہوتی ہیں تو تقریباً ہر ایک سے دینی فائدہ حاصل ہوتا ہے۔
 

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
18-مستقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو محدث فورم سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟
ویلفیئر کے کاموں کی طرف خاصا رجحان ہے لیکن وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اور کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے ابھی اس طرف مکمل توجہ نہیں دے سکا۔صحت،تعلیم اور خوراک بنیادی انسانی ضروریات میں سے ہیں اور انہی کے ذریعے کسی بھی قوم کے رجحانات کو بدلا جا سکتا ہے اور انہی پر کام کرنے کی خواہش ہے۔
 

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
19۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟
انسان اصل میں والدین سے متاثر ہوتا ہے اور انہی کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش بھی کرتا ہے اور لا شعوری طور پر آباؤ اجداد کے نظریات کو اختیار بھی کرتا ہے۔میری تبدیلی بھی دراصل میرے والدین کی تبدیلی ہی سبب بنی ہے۔اس حوالے سے پہلے بھی کچھ بیان کر دیا ہے دو بارہ اختصاراً پھر پیش کیے دیتا ہوں ۔ لاہور میں رہتے ہوئے والد صاحب کنسٹرکشن (راج گیری/تعمیر) کا کام کرتے تھے اور ابھی تک بھی یہی مشغلہ ہے تو کام کے سلسلے میں ٹاؤن شپ کی طرف آئے ہوئے تھے کہ جمعہ کی نماز کا وقت ہو گیا اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے نکلے تو پاس ہی ایک مسجد سے خطبے کی آواز رہی تھی تو وہاں پر جمعہ کی ادائیگی کے لیے چلے گئے اور وہ مسجد تھی محترم شہید مولانا ابراہیم سلفی صاحب ؒکی اور خطبہ بھی وہی دے رہے تھے۔(آج کل ان کے بیٹے حافظ عبدالماجد سلفی وہاں پر ذمہ دار ہیں اور جماعۃ الدعوہ کے ذمہ داران میں سے ہیں اور جامعہ رحمانیہ میں میرے جامعہ فیلو بھی رہے )والد صاحب بتاتے ہیں کہ توحیدکا موضوع تھا اور باتیں دل کو لگیں۔خیر کوئی دو سے تین جمعات کی ادائیگی کے بعد دل مطمئن ہو گیا اور مولانا صاحب کے پاس مسلک حق اہل حدیث قبول کیا ۔
اسلام کے بعد یہ وہ بنیادی تبدیلی تھی جس نے خود بخود زند گی کا رخ تبدیل کر دیا اور الحمد للہ خالص تو حید وسنت کی بنیادی ہوش سنبھالنے سے پہلے ہی اللہ تعالیٰ نے میسر فرما دیں۔​
 
Top