- شمولیت
- اپریل 14، 2011
- پیغامات
- 8,771
- ری ایکشن اسکور
- 8,496
- پوائنٹ
- 964
جی گھر کے تمام افراد الحمدللہ ارکان اسلام و ایمان کو حسب استطاعت بجا لانے والے ہیں ۔ باقی باقاعدہ دینی تعلیم صرف میں نے حاصل کی ہے اور اس کے بعد چھوٹا بھائی ‘‘ عمر حیات ’’ ہے جو کہ حفظ کے بعد درس نظامی کے ابتدائی سالوں میں ہے ۔32۔ کیا آپ کا تعلق دین دار گھرانے سے ہے ؟آپ کے دینی مشاغل پر خاندان و احباب کا کیا ردعمل ہوتا ہے؟
ہم دونوں بھائیوں کے دینی تعلیم حاصل کرنے پر گھر کے تمام افراد بہت خوش ہیں ، بلکہ اگر ہم سے کوئی کوتاہی کرے تو ڈانٹ ڈپٹ بھی ہوتی ہے ، نماز سے لیٹ ہو جائیں یا کبھی سوئے رہ جائیں تو امی جان بہت ناراضی کا اظہار کرتی ہیں ۔ البتہ پٹائی نہیں ہوتی کیونکہ اب عمر ذرا سیانی ہوگئی ہے ۔ ( مسکراہٹ )
ابھی تک ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا ۔ ہاں یہ دعا کر تا رہتاہوں :33۔ ایسے افعال ، جن کو سرانجام دینے کے لیے لمبی زندگی کی دعا مانگتے ہوں؟
اللهم اجعل الحياة زيادة لنا في كل خير واجعل الموت راحة لنا من كل شر
میں تو خود کو بہت معتدل مزاج سمجھتا ہوں لیکن میرے دوست کہتے ہیں کہ بحث و مباحثہ کے دوران ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میں غصے سے بات کر رہا ہوں ۔ واللہ اعلم34۔ آپ کو غصہ کتنا آتا ہے اور اُس صورت میں کیا کرتے ہیں؟
گھر کےمعاملات میں ابو جی کے بارے میں یہ رائے ہے کہ اپنی رائے کے خلاف سننا پسند نہیں فرماتے ، اب مجھے بھی یہ طعنہ سننا پڑتا ہے ۔
پہلے تو جو غصہ کہتا تھاوہی کرتا تھا لیکن اب الحمدللہ تبدیلی آرہی ہےکہ یا تو خاموش ہو جاتا ہوں اور یا پھر خوب سوچ سمجھ کر بات کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔
والدين زندہ ہیں یہ سب سے بڑی نعمت محسوس ہوتی ہے ۔ جب بھی کوئی پریشانی آئے تو ‘‘ ماں جی ’’ کو فون کرتا ہوں ، دعا کے لیے کہتا ہوں ، اور یہ سوچ کر بہت عجیب کیفیت ہو جاتی ہے کہ جن کے والدین زندہ نہیں وہ ایسا حالات میں کیا کرتے ہوں گے ۔35۔اللہ تعالی کی بے شمار نعمتیں ہیں۔کسی ایک نعمت پر تذکرہ کیجیئے۔
مذہب میں امام بخاری ، ابن خزیمہ ، دارقطنی ، خطیب بغدادی ،ابن تیمیہ ، ابن قیم ، ابن رجب ، ذہبی ، ابن عبد الہادی ، ابن الوزیر الیمانی ، ابن حجر ، سخاوی ، سیوطی ، محمد بن مالک ( صاحب الألفیۃ ) عبد الرحمن مبارکپوری ، شمس الدین عظیم آبادی ، شوکانی ، نواب صدیق حسن خان ، عبدالرحمن معلمی ، البانی ، زبیر علی زئی ، ارشاد الحق اثری ، اسماعیل سلفی ، عبدالمنان نورپوری ۔36۔آپ کے پسندیدہ مصنفین اور کتب؟مذہب اور ادب میں خاص طور پر۔
ان شخصیات کی تصنیفات میں بہت دلچسپی سے پڑھتا ہوں ۔
اس کے علاوہ مولانا ابو الحسن ندوی ، شیخ الادب مولانا اعزاز صاحب ، تقی عثمانی ، پیر کرم شاہ الأزہری جیسی شخصیات سے بھی ذہنی لگاؤ ہے ۔
ادب میں ابو الکلام آزاد کی غبار خاطر اور قدرت اللہ شہاب کی ‘‘ شہاب نامہ ’’ ‘‘ ماں جی ’’ ‘‘ ناخدا ’’ وغیرہ لفظ بہ لفظ اسی لیے پڑھی ہیں کہ بہت اچھی لگیں ۔
نسیم حجازی کے ناول بھی بچپن میں تقریبا سارے ہی پڑھے تھے ۔ اس کے علاوہ مولانا اسحاق بھٹی صاحب کی تصنیفات ، اور عبدالجبار شاکر ( رحمہ اللہ ) کی تحریرات بہت شوق سے پڑھتا ہوں ۔
Last edited: