آج فورم کے دو انتہائی اہم اور قابل قدر اراکین سے ملاقات ہوئی ، ملاقات کے وقت تو زیادہ خوشی ہوئی ، لیکن بعد میں ابھی تک شرمندگی سی ہورہی ہے
عشاء کی نماز ختم ہوئی ، اتفاق سے میں پچھلی صف میں ہی بیٹھا تھا ، سنت رسول سے منور چہرے والے وجیہ شخص سلام اور مصافحے کے بعد گویا ہوئے :
میرا نام نعیم ہے اور یہ آصف ہیں ۔
مسنون کلمات کے بعد میں نے عرض کیا : جی حکم کریں ، کیا خدمت کرسکتا ہوں
حیران ہوکر کہنے لگے ، حکم تو کوئی نہیں ،
میں اس جواب پر حیران ہو ہی رہا تھا کہ محدث فورم کا ذکر آ گیا
پھر کیا تھا ، میں خوشی اور شرمندگی کے ملے جلے جذبات کے ساتھ لاشعوری طور پر بغل گیر ہونے کے لیے کھڑا ہوگیا ،
جنہیں میں کوئی اجنبی سمجھ رہا تھا ، وہ ہمارے فورم کے فعال ترین رکن
@محمد نعیم یونس صاحب اور ان کے ساتھ محترم
@محمد آصف مغل صاحب تھے ۔
اصل میں کچھ دن پہلے جامعہ اسلامیہ سے ہمارے کسی ساتھی نے کہا تھا کہ کوئی صاحب کسی کام کے لیے آپ کے پاس آئیں گے ، میرے ذہن میں یہ بات تھی ، اوپر سے نعیم یونس صاحب نے پیشگی کوئی اطلاع ، اشارہ نہیں کیا تھا ، اس لیے اس طرف ایک فیصد بھی ذہن نہ گیا کہ یہ ہمارے فورم کے ساتھی ہوسکتے ہیں ۔
بس نعیم صاحب اور آصف صاحب سے ملاقات کی خوشی ہوئی ، لیکن پہچاننے میں ذرا دیر کی وجہ سے خجالت ہوئی ۔
نماز تراویح شروع ہوا چاہتی تھی ، دو منٹ کی ملاقات کے بعد مہمانوں کو رخصت کی جلدی اور مجھے مقتدی بار بار بلارہے تھے ، یوں معانقے کے ساتھ ملاقات اختتام کو پہنچی ۔
اس قدر اچانک اور مختصر چھاپے پر کس کو کیا جرمانہ پڑتا ہے ، اس کا فیصلہ دیگر اراکین پر چھورٹے ہیں ۔ ابتسامہ
خیر بہت بہت شکریہ دونوں محترم بھائیوں کا کہ اتنی دور کا سفر کرکے ملاقات کے لیےتشریف لائے ، امید ہے رمضان میں ایک بار پھر ضرور شکریے کا موقعہ دیں گے۔
نوٹ : اس مراسلے کی اس لڑی کے ساتھ یہ مناسبت ہے کہ اوپر ایک سوال گزرا کہ آپ کی فورم کے کن کن اراکین سے ملاقات ہوچکی ہے ؟