21۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟
اس کا جواب سوال نمبر 2 کے اندر ہی آ گیا ہے۔
22۔زندگی کے اتنے ادوار گزار لینے کا بعد زندگی سے کیا سیکھا؟؟
کسی پر بھروسہ نہ کرو۔ اور کسی کے کہنے پر مت بیٹھے رہو بلکہ اپنی طرف سے بھی ضرور کچھ کرو۔
23۔دین اسلام کی ترقی و بلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟؟
دین کی ترقی کے لئے دین کی سمجھ بہت ضروری ہے اور دین کی سمجھ کے لئے قرآن وحدیث کی سمجھ بہت ضروری ہے۔
اور دین کی سمجھ کے لئے سلف الصالحین کا دامن نہ چھوڑنا بھی بہت ضروری ہے کیونکہ یہاں پر اپنی سمجھ لڑانے والے میں نے بہت دیکھے ہیں اور اپنی سمجھوں سے وہ جن جن نتیجوں پر پہنچے ہیں وہ بھی دیکھے ہیں اور انہیں دیکھنے کے بعد ایک ہی بات زبان سے نکلتی ہے، لا حول ولا قوۃ الا باللہ۔
اور دوسری طرف میں نے ایسے سلفی بھی دیکھے ہیں جو مقلدین سے بھی بدتر مقلد ہیں!
اس لئے درمیان کی راہ ہی بہتر ہے۔
24۔نوجوان طبقے کے لیے وہ چند ضروری باتیں کون سی ہوں گی ، جن سے وہ راہ راست اختیار کر سکیں؟؟
سب سے پہلے اپنا ایمان مضموط کریں۔ ایمان مضبوط کرنے کے لئے قرآن و حدیث کا مطالعہ کریں۔تمام شبہات کا ازالہ کریں۔ اور جب سو فیصد یقین ہو جائے کہ ذرہ برابر بھی شک نہ رہے تو اپنے آپ ہی دل اپنے رب کی طرف راغب ہو گا۔ اس لئے نوجوانوں میں اسلام کے متعلق تمام شبہات وغلط فہمیوں کا ازالہ کر دیا جائے تو وہ راہ راست پر آ جائیں گے ان شاء اللہ۔