• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم محمد زاہد بن فیض صاحب

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
آپ کو کیا ناپسند اور ناگوار گزرتا ہے؟ کسی بھی حوالے سے بتا سکتے ہیں۔
مجھے جو چیز اس و قت سب سے زیادہ نا پسند اور ناگوار گزرتی ہے وہ ہے ہم تمام اہل حدیثوں کا آپس میں اختلاف ۔اللہ ہم سب کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکھٹا فرمادے۔آمین۔کیونکہ آ پ مجھ سے اتفاق کریں یا نہ کریں لیکن یہ بات اٹل حقیقت ہے کہ تمام اہل حدیث بھائیوں میں نظریاتی اختلاف ہونا ممکن ہے لیکن اصول میں ہم سب ایک ہیں۔ان شاء اللہ۔یا اللہ !اے کریم رب ۔اے وحدہ لا شریک رب۔ہم سب کو ایک کردے۔آمین
میری اس دعا سے دوسرے مسالک سے تعلق رکھنے والے بھائی ناراض نہ ہوں ہماری ان کے لئے بھی دعا ہے ۔کہ اللہ ہم سب کلمہ پڑھنے والوں کو قرآن وسنت کے سائے تلے جمع فرما۔آمین
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟
قرآن کی تلاوت کرکے۔تنہائی میں بیٹھ کر اللہ سے مانگ کر۔اور کسی کے ساتھ بھلائی کرکے۔
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟
فرصت کے لمحات میں زیادہ تر ٹائم محدث فارم پر گزرتا ہے۔اور پریشان کن لمحات میں زیادہ ٹائم استغفار کرنے پر گزرتا ہے ۔الحمدللہ۔اور روز مرہ کے مشاغل میں صبح فجر کی نماز اس کے بعد تلاوت پھر ناشتہ پھر شاپ ظہر کے وقت نماز اور کھانے کا وقفہ پھر عصر کا وقفہ اور پھر مغرب نماز کا وقفہ اور کھانا پھر عشاء نماز اس کے بعدشاپ بند۔اور گھر جا کر سوجانا۔الحمدللہ
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟
عقیدہ توحید کی دعوت دینا پہلے خود عمل کرنا پھر دوسروں کو دعوت دینا۔کیونکہ ارشاد ربانی ہے۔
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ (الصف ۔آیت۔2)
اس دنیا میں جینے کا اصل مزہ صرف اللہ احکم الحاکمین کو اس کی عبادت کرکے راضی کرنے میں ہے۔کیونکہ ہماری اصل پیدائش کا مقصد ہی یہی ہے۔
وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ(الزاریات۔56)
 
Last edited:

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟
عمرہ کرنے کااور حج کرنے کا
کس چیز سے خوف زدہ ہو جاتے ہیں؟
جب اپنے گناہوں کی طرف دیکھتا ہوں۔اور قرآن کی اس آیت کے بارے میں سوچتا ہوں۔
اقْتَرَ‌بَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ وَهُمْ فِي غَفْلَةٍ مُّعْرِ‌ضُونَ(الانبیاء۔آیت نمبر1)
لیکن جب اس آیت کو پڑھتا ہوں۔تو امید کی کرن نظر آتی ہے۔
يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَ‌فُوا عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِن رَّ‌حْمَةِ اللَّـهِ ۚ إِنَّ اللَّـهَ يَغْفِرُ‌ الذُّنُوبَ جَمِيعًا ۚ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ‌ الرَّ‌حِيمُ(الزمر ۔آیت ۔53)
اللہ ہمارے گناہوں کو معاف کرکے ہمیں اپنی جنت کا حقدار بنادے۔آمین
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتے ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟
عملی زندگی کا درجہ حرارت جو کے منفی سینٹی گریڈ سے بھی نیچے ہے اس کو بہتر بنانا چاہتا ہوں۔تاکہ دنیا وآخرت بہتر ہوسکے۔
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟
اُس کے بولنے کے انداز پر ٍغو ر کرتا ہوں کیونکہ انسان کی شخصیت کا اندازہ اُس کے بولنے سے بھی ہوجاتا ہے۔
 

touseef752

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 30، 2014
پیغامات
11
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
7

اُس کے بولنے کے انداز پر ٍغو ر کرتا ہوں کیونکہ انسان کی شخصیت کا اندازہ اُس کے بولنے سے بھی ہوجاتا ہے۔
کچھ لوگ بولنے میں تو بہت میٹھے ہوتے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہوتا ،اس صورت حال میں کس طرح پہچانتے ہیں مقابل کو ؟
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
کچھ لوگ بولنے میں تو بہت میٹھے ہوتے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہوتا ،اس صورت حال میں کس طرح پہچانتے ہیں مقابل کو ؟
تاڑنے والے قیامت کی نظر رکھتے ہیں۔
عمر کے کس حصے میں اس کا آغاز کریں گے ؟
آغاز تو ہوچکا انجام خدا جانے
 
Top