بطور سینئر رکن آپ محدث فورم کے اراکین کے لیے کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟
مل جل کر خالص اللہ کی رضا کے لئے کام کریں۔اور خاص طور پر اہل حدیث بھائیوں سے التماس ہے کہ یہاں آپس کے اختلافات سے گریز کریں۔ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی قوت پیدا کریں۔اگر کسی سے اختلاف ہے کسی بات پر تو اس اختلاف کو لڑائی کا باعث نہ بنائیں۔تمام اہل حدیث قائدین کی عزت کرنی چاہیے۔اس کے علاوہ جو بھائی دوسرے مسالک سےتعلق رکھتے ہیں ان کے ساتھ بھی بحث مباحثہ ضرور کریں لیکن حدود میں رہتے ہوئے دلیل کے ساتھ ایک دوسرے سے بحث کرتے ہوئے گالی گلوچ سے پرہیز کریں۔اگر کسی ٹاپک پر بحث کرنی ہوتو محض اصلاح کی غرض سے کریں نہ کہ کمپٹیشن ہوجائے۔اور محدث انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں۔شکریہ
جزی اللہ الجمیع
(نوٹ)سوالات ختم ہوئے۔میں محدث فارم انتظامیہ کا تہہ دل سے مشکور ہوں کے انھوں نے مجھے اس قابل سمجھا۔اللہ محدث فارم کو دن دگنی اور رات چگنی ترقی عطا فرمائے۔ انتظامیہ کی کی جانے والے دینی کاوشوں کو قبول فرمائے۔اور ان کے لئے ذخیرہ آخرت بنائے۔آمین ثم آمین