۔دین اسلام کی ترقی و سربلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟؟ عمل کی۔
25۔آپ کی نظر میں نوجوان طبقے کے لیے كون سی ضروری چیزیں ہیں جن کا خیال رکھ کر ایک مثالی مسلمان بن سکتا ہے ؟
قرآن وسنت کی تعلیم اور علماء کی قربت۔
26۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت پسند آتی ہے ؟
توحید اور سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوعات
27۔ مسلکی اختلافات کےبارے میں آپ کا نقطہ نظر کیا ہے ؟
جدید پیش آمدہ مسائل کے دینی حل کے لیے بہترین طریقہ کیا سمجھتے ہیں ؟
اگر آپ کا اشارہ مسائل کی بنیاد پر مسلکی اختلافات ہیں تو اس پر متشدد نہیں ہونا چاہیے۔
مسائل قدیم ہوں یا جدید بہرحال ان کا حل اپنی استطاعت کے مطابق ہمیں قرآن وسنت سے ہی نکالنا ہے۔
28۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔
مجھے نہیں لگتا کہ مجھ میں کوئی خاص مہارت و قابلیت ہے۔