• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم محمد وقاص گل صاحب

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ


محترم محمد وقاص گل صاحب محدث فورم کے سینئر اراکین میں شامل ہیں ۔ما شاء اللہ ، دین کے طالب علم ہیں۔ فورم پر مختلف موضوعات پر اپنی رائے کا اظہا ر سنجیدگی سے کرتے رہتے ہیں ۔ مزید جاننے کے لیے چند سوالات موصوف کی خدمت میں پیش ہیں۔


1۔ اپنے مکمل نام ، کنیت ، لقب وغیرہ سے آگاہ کریں ۔

2۔ آپ کی رہائش کہاں ہے ؟ وہاں کا ماحول کیسا ہے ؟

3۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ، ؟مزید اپنی دینی تعلیم کا سفر کیسے اور کہاں سے شروع کیا، اور کیا آپ کو اس دوران کسی مشکل کا سامنا ہوا؟

4-زمانہ طالب علمی میں اپنے ہم جماعتوں اور اساتذہ کے ساتھ کیسا وقت گزرا ؟ کوئی اہم واقعہ یا یادگار لمحہ ؟

5۔ جن اداروں میں آپ نے تعلیم حاصل کی وہاں نظام تعلیم کے حوالے سے کچھ کہنا چاہیں گے ؟

6۔كيا كسی پیشے سے منسلک رہے یا ہیں ؟

7۔عمرعزيز کی کتنی بہاریں گزار چکے ہیں ؟ اب تك زندگی سے کیا سیکھا؟؟

8۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟ گھریلو ماحول کیسا ہے ؟

9۔اپنی طبیعت اور مزاج کے بارے میں کچھ کہنا چاہیں گے ؟

10۔انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان ركھتے ہیں ؟

11۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟

12۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟

13۔ کتنی زبانوں سے آپ کو آشنائی ہے اور کتنی پر عبور حاصل ہے ؟اور ان میں سے پسندیدہ کونسی ہے ؟

14۔ آپ کے پسندیدہ علماء ومقررین کون سے ہیں؟

15۔ اپنے پسندیدہ کھیلوں کے نام اور پسندیدگی کی وجہ بتلائیں۔

16۔خود كو بہادر سمجھتے ہیں ؟ کن چیزوں سے خوف زدہ ہوتے ہیں ؟(ابتسامہ)

17۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟

18۔اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟ داعش كا خلیفہ آپ کو اپنی بیعت کا پیغام دے توآپ کا رد عمل کیا ہوگا ؟

19۔محدث ویب سائٹس کا تعارف کب اور کیسے ہوا ؟

20-محدث فورم کے وہ کون سے اراكين ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئے يا علمی فائدہ محسوس ہوا ؟

21۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟

22۔دین اسلام کی ترقی و سربلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟؟

23۔آپ کی نظر میں نوجوان طبقے کے لیے كون سی ضروری چیزیں ہیں جن کا خیال رکھ کر ایک مثالی مسلمان بن سکتا ہے ؟

24۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت پسند آتی ہے ؟

25۔ مسلکی اختلافات کےبارے میں آپ کا نقطہ نظر کیا ہے ؟ جدید پیش آمدہ مسائل کے دینی حل کے لیے بہترین طریقہ کیا سمجھتے ہیں ؟

26۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔

27۔پاکستانی سیاست میں بطور عالم دین شمولیت کا ارادہ رکھتے ہیں؟؟

28- اپنی پسندیدہ شخصیات اور کتب کے بارے میں آگاہ فرمائیں ۔كيا دین کے معاملے میں کسی شخصیت پر رشک آتا ہے؟

29۔اپنی ذاتی لائبریری کے متعلق کچھ بتائیں۔ لائبریری میں کتنی اور کن اقسام کی کتب ہیں؟

30۔امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟؟اور اگر خود کھانا بنانا پڑے تو؟؟؟

31۔ مطالعے كا كتنا شوق ہے؟ زياده ترمطالعہ کا ذریعہ کمپیوٹر ،یا براہ راست کتاب سے پڑھتے ہیں .؟

32۔ آپ کو غصہ کتنا آتا ہے اور اُس صورت میں کیا کرتے ہیں؟

33۔ اب تک محدث فورم کے کن کن اراکین سے آپ کی مُلاقات ہو چُکی ہے۔

34۔ اراكينِ محدث فورم کے لیے کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟



@محمد وقاص گل


(محترم اراکین سے گذارش ہے کہ دوران انٹرویو مزید سوالات نہ کریں۔ منجانب:- انٹرویو پینل)
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔
میں ان دنوں میں کچھ مصروف ہوں ان شاء اللہ فرصت ملتے ہی ایک ہی دفعہ تمام سوالات کے جوابات دینے کی کوشش کرونگا۔
تاخیر کیلیے معذرت
 
  • پسند
Reactions: Dua

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
بسم اللہ الرحمان الرحیم
1۔ اپنے مکمل نام ، کنیت ، لقب وغیرہ سے آگاہ کریں ۔
حافظ محمد وقاص گل، ابو حسن، ازھری
2۔ آپ کی رہائش کہاں ہے ؟ وہاں کا ماحول کیسا ہے ؟
راولپنڈی میں ہے اور ماحول بہت خراب ہے دینی لحاظ سے،


3۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ، ؟مزید اپنی دینی تعلیم کا سفر کیسے اور کہاں سے شروع کیا، اور کیا آپ کو اس دوران کسی مشکل کا سامنا ہوا؟
تعلیم کچھ نہیں بس لگے ہوئے ہیں کوشش میں کہ اللہ اپنے دین کا کام لے لے اور ان شاء اللہ اس رب سے امید کامل ہے کہ وہ ہماری اس ٹوٹی پھوٹی کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول کرے گا، اور ہم سے اپنے دین کا کام لے گا۔
دینی اعتبار سے الحمد للہ اللہ کی توفیق کے ساتھ حفظ، درس نظامی اور ابھی تخصص فی علوم الحدیث والافتاء جاری ہے۔
دنیاوی تعلیم میں ابھی ایم فل کے لیئے اپلائی کیا ہے دعا کیجئے اللہ اس میں کامیاب کرے اور اس کو دین کو مستحکم کرنے کا ذریعہ بنائے نہ کہ فتنہ۔۔۔

جہاں تک دینی تعلیم کے سفر کی بات ہے تو: الحمدللہ میرا اپنا شوق بھی حفظ کا تھا اور امی ابو کا بھی تو اس کو مد نظر رکھتے ہوئے پرائمری کے بعد حفظ کیلئے مدرسے میں داخلہ لیا (پرائمری میں ٹاپ کرنے کی وجہ سے مجھے سکول سے آفر ہوئی کہ اگر آپ آگے اس تعلیم کو جاری رکھتے ہیں تو آپ کو سکالر شپ ملے گی لیکن اللہ کے فضل سے اس کی طرف دیکھا تک نہیں یہ اللہ کے فضل کا نتیجہ ہے) حفظ دو سال میں مکمل کیا تو اسکے دوران ہی بعض خطباء کو دیکھ کر خطیب بننے کا شوق ہوا اور درس نظامی میں داخلہ لے لیا اور تقریبا تمام کلاسس میں پوزیشنس کے ساتھ آٹھ سال مکمل کئے اور ابھی تخصص کی کلاسس جاری ہیں۔

رہی بات مشکلات کی تو سوائے سائیکل چلانے کے اور کوئی مشکل سامنے نہیں آئی۔۔ 6،7 کلومیٹر روزانہ آنا جانا گرمی ہو بارش ہو سردی ہو۔
لیکن اللہ نے ہر ہر موڑ پر مدد کی اور ایسی سکون اور اطمینان کی زندگی گزری کہ سوچ نہیں سکتا الحمدللہ۔۔
یہاں میں ایک بات ضرور کہوں گا خاص طور پر ان لوگوں کیلیے جو احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں اور دنیاوی تعلیم کی بہت ذیادہ فکر کرتے ہیں، میں نے ریگولر صرف پرائمری کی ہے اس کے بعد سے لیکر ابھی تک نہ سکول گیا ہوں اور نہ کبھی کسی اکیڈمی میں اور نہ کسی سے تیاری کی اور آج الحمدللہ اللہ کے فضل اور خاص انعام کے ساتھ ایم فل کیلئے اپلائی کر دیا ہے۔
اور اسکی وجہ میں سمجھتا ہوں دین سے کچھ ہلکا پھلکا رشتہ ہے۔ اسلئے میری ان تمام بھائیوں سے گزارش ہے جو عصری تعلیم کی فکر میں لگے رہتے ہیں کہ آپ اپنی دینی تعلیم کے ساتھ خوب مخلص ہو جائیں اور خوب محنت کریں ان شاء اللہ خود بخود آپ کیلئے راستے ہموار ہوتے چلے جائیں گے۔
یہاں میں اپنے ایک استاد جی کا تذکرہ کرنا بھی ضروری سمجھتا ہوں۔ جو مدینہ یونیورسٹی سے فارغ ہیں اور ابھی ہمارے جامعہ میں شیخ الحدیث کے منصب پر فائض ہیں اور ہمارے تخصص میں بھی انکا حصہ ہے اور اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں بھی استاد ہیں۔۔ اور عصری تعلیم کی حالت یہ ہے کہ ہماری کلاس میں بعض دفعہ کہتے تھے کہ "یار مجھے انگلش میں اپنا نام لکھنا سکھا دو"
یہ عزت انکو اللہ نے دی جو انکی محنت اور دین سے مخلص ہونے کی وجہ سے ملی۔۔ اللہ ہمیں دنیا کے فتنوں سے محفوظ رکھے آمین
 
Last edited:

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
4-زمانہ طالب علمی میں اپنے ہم جماعتوں اور اساتذہ کے ساتھ کیسا وقت گزرا ؟ کوئی اہم واقعہ یا یادگار لمحہ ؟
الحمدللہ بہت اچھا گزرا جیسا کہ اوپر بھی اسکا کچھ تذکرہ موجود ہے۔۔
واقعات تو بہت سے ہوئے بہت سے نشیب و فراز ابھی کوئی خاص یاد نہیں۔ ان شاء اللہ یاد آنے پر لکھوں گا۔۔

5۔ جن اداروں میں آپ نے تعلیم حاصل کی وہاں نظام تعلیم کے حوالے سے کچھ کہنا چاہیں گے ؟
میں نے تقریبا تمام تعلیم ایک ہی ادارے میں حاصل کی ہے شروع سے آخر تک۔۔ اور ابھی تخصص بھی اسی جامعہ میں چل رہا ہے۔
نظام تعلیم کے بارے میں میں طالب علم کیا بات کروں گا بس اتنا ہی کہوں گا کہ بڑے اساتذہ کو بیٹھ کر سوچنا چاہیئے اور جو پرانہ نظام چل رہا ہے اسی کو چلتے رہنا چاہئے کیوں کہ اسی میں خیر ہے آج کل جو نئے نظام کی باتیں چل رہی ہیں وہ میرے خیال میں نقصان دہ ہونگی۔
اور جو اصول و قواعد بنائے جائیں ان پر عملدرامد ہونا چاہیے۔ ہوتا یہ ہے کہ نظام تو بن جاتے ہیں لیکن عمل نہیں ہوتا۔
اور یہ بات بھی اداروں کو نقصان دیتی ہے کہ نظام دنیا دار لوگوں کے ہاتھ میں ہوتا ہے تو وہ اپنے انداز سے سوچتے اور چلاتے ہیں جبکہ ہونا یہ چاہئے کہ انکے سپرد مالی معاملات کئے جائیں اور تعلیم کیلیے علماء کی کمیٹی بنائی جائے جس میں کسی اور کا دخل نہ ہو واللہ اعلم

6۔كيا كسی پیشے سے منسلک رہے یا ہیں ؟
فی الحال تو تعلیم ہی ہے درمیان میں کچھ کام چلتا رہتا ہے ہومیو پیتھک کا کام کیا اور پھر ابو کے ساتھ کبھی انکا ہاتھ بٹا دیا۔۔ اور کچھ آنلائن کلاسس لیتا رہا ہوں۔۔
لیکن یہ سب کچھ نہیں۔ ایک دو کتب پر کام کیا تحقیق و تخریج کا اور ان شاء اللہ اسی کو آگے چلانا ہے۔
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
7۔عمرعزيز کی کتنی بہاریں گزار چکے ہیں ؟ اب تك زندگی سے کیا سیکھا؟؟
24 سال عمر ہو چکی ہے۔
اور زندگی نے بہت کچھ سکھایا، خاص طور پر یہ کہ اللہ کے دین میں بہت خیر ہے دنیا کی طرف بھاگ بھاگ کر انسان اندھا ہو جاتا ہے اور یہ دھوکہ اور عارضی ہے اللہ کے دین سے جتنا بھی تعلق مضبوط ہو وہ ہونا چائیے اور اسی میں دنیا و آخرت کی بھلائی ہے۔ اللہ ہمیں اپنے دین کا خادم بنائے اور ہم سے اپنے دین کا کام لے لے۔
8۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟ گھریلو ماحول کیسا ہے ؟
شادی نہیں ہوئی اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی نیک اور صالحہ اور فرمانبردار سے واسطہ ڈالے۔
اولاد کو ان شاء اللہ دین کا داعی بنانا ہے۔
گھر کا ماحول الحمد للہ بہت پرسکون ہے، لیکن یکم رمضان کو والدہ کی وفات سے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ایک قسم کی دنیا اجڑ گئی ہے کہا جائے تو ٹھیک رہے گا۔ میں آج جس مقام پر ہوں یہ سب اللہ کا فضل اور میرے والدین کی محنت اور دعائیں ہیں۔ جب سے والدہ فوت ہوئیں بہت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ اللہم لا تحرمنا اجرھا ولا تضلنا بعدھا

9۔اپنی طبیعت اور مزاج کے بارے میں کچھ کہنا چاہیں گے ؟
طبیعت کچھ عجیب ہے۔ ہر کسی کو دوست بنانے کی کوشش ہوتی ہے اور کوشش ہوتی ہے کہ ہنستے مسکراتے زندگی گزر جائے۔۔
لیکن ایک چیز مجھے بھی پریشان کرتی ہے وہ غصے کا جلدی آ جانا ہے۔ جسکی بعد میں بہت ندامت ہوتی ہے۔
تکلیف اور پریشانی میں کسی کو دیکھ نہیں سکتا، کوشش رہتی ہے لیکن کبھی وسائل آڑے آجاتے ہیں تو کبھی مسائل۔۔
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
10۔انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان ركھتے ہیں ؟
خاص کوئی تاریخ تو یاد نہیں البتہ کوئی 4،5 سال ہی ہوئے ہیں۔ ذیادہ نہیں، عملی کام کی طرف ذیادہ رجحان ہے اس پر جتنا بھی کام کر لیا جائے بہرحال وہ ناقص ہے۔۔واللہ اعلم
 
Last edited:

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
11۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟
گھر کا کام کر کے، کسی کی مدد کر کے، وغیرہ۔۔۔
12۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟
کتابیں پڑھ کر پریشانی کافی دور ہو جاتی ہے، اسلاف کی سیرت پڑھ کر دل سکون میں آجاتا ہے۔
صبح جامعہ جانا پھر واپس آکر تحقیق و تخریج کے کام میں مصروف ہو جانا جو سبق اگلے دن پڑھنا ہو ان کتب کا مطالعہ کرنا گھر کے کام کاج کرنا

13۔ کتنی زبانوں سے آپ کو آشنائی ہے اور کتنی پر عبور حاصل ہے ؟اور ان میں سے پسندیدہ کونسی ہے ؟
زبانیں تو ایک سے زائد آتی ہیں۔ اپنی زبان ہندکو ہے اس کے علاوہ پنجا بی، عربی، پشتو، اور انگلش شائد آتی ہیں۔ جہاں تک عبور کی بات ہے تو وہ اپنی زبان پر بھی نہ ہو کیونکہ عبور ایک وسیع لفط ہے۔
اپنی زبان اور عربی اور پشتو پسندیدہ ہیں۔ فارسی آتی نہیں وگرنہ شائد وہ بھی اچھی لگتی۔۔۔

14۔ آپ کے پسندیدہ علماء ومقررین کون سے ہیں؟
شروع شروع میں جب اہلحدیث ہوئے تو پنجابی خطباء بہت سنے۔ مولانا منظور صاحب، یاسین بلوچ صاحب، خالد مجاہد صاحب وغیرہ۔
اب بہت سے ہیں سب کو لکھ نہیں سکتا مختصر یہ کہ جو بھی علمی گفتگو کرے وہ اچھا لگتا ہے۔
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
15۔ اپنے پسندیدہ کھیلوں کے نام اور پسندیدگی کی وجہ بتلائیں۔
ہر کھیل کھیلا ہے۔۔ کرکٹ، فٹ بال،گلی ڈنڈا، بنٹے، وغیرہ ابھی تو سب بھول گئے۔ لیکن کرکٹ بہت کھیلا ہے اور ابھی بھی بہت شوق ہے لیکن کھیلنے والے نہیں ملتے اس لئے صبر سے کام لینا پڑھتا ہے۔
وجہ تو نہیں پتا یہ تو بس شوق تھا شائد یا بچپنا۔۔
16۔خود كو بہادر سمجھتے ہیں ؟ کن چیزوں سے خوف زدہ ہوتے ہیں ؟(ابتسامہ)
سمجھتا تو ہوں لیکن ہوں نہیں۔ ہر ڈرانے والی چیز سے خوف زدہ ہو جاتا ہوں۔ بہت کمزور دل ہوں۔

17۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟
کہ وہ کس انداز میں ملتا ہے ہنستے چہرے سے یا پھر اوپر اوپر سے۔۔

18۔اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟ داعش كا خلیفہ آپ کو اپنی بیعت کا پیغام دے توآپ کا رد عمل کیا ہوگا ؟
لو جی یہ کیا سوال ہوا؟؟؟ خاص مجھ سے پوچھنے کی وجہ؟؟؟؟
پر فتن دور کو دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے کہ کیا ہو رہا ہے اور کس طرف ہم دھکیلے جا رہے ہیں، سامنے کچھ ہوتا ہے اور اندر کچھ، جو ہوتا ہے وہ دکھایا نہیں جاتا۔
میں سوچتا ہوں کہ کیسے لوگوں کو دین کی طرف راغب کیا جائے۔ اور میں ان سب حالات کا حل صرف خود کو تبدیل کرنے میں دیکھتا ہوں جب میں خود کو تبدیل کرونگا تو میرے گھر میں تبدیلی آئے گی پھر خاندان میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حتی کہ پوری دنیا میں اسی طریق سے خلافت آ سکتی ہے۔۔ اتحاد کی آج کے اس دور مین بہت کمی ہے ہم مسلمانوں میں ایک دوسرے کا درد نہیں رہا حکمران کچھ کر نہیں رہے لیکن ہم بس یہی بہانہ بنا کر کہ حکمران کچھ نہیں کر رہے ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے ہیں خود بھی کچھ نہیں کرتے۔۔۔

رہی بات داعش کی تو فی الحال اس میں سکوت بہتر ہے ان میں خیر بھی نظر آتی ہے اور کچھ شکوک و شبہات بھی۔ اس دفعہ کے محدث میں شیخ @ڈاکٹر حافظ حسن مدنی حفظہ اللہ نے بہت اچھا مضمون لکھا ہے وہ پڑھنے کے لائق ہے۔ جو موقف اس میں اختیار کیا گیا ہے کسی حد تک وہی میرا موقف ہے۔۔
 
Last edited:

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
لو جی یہ کیا سوال ہوا؟؟؟ خاص مجھ سے پوچھنے کی وجہ؟؟؟؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم بھائی !
انٹرویوز میں ،سب سے پہلے یہ سوال مجھ سےپوچھا گیا تھا۔ آپ سے پوچھنے کی کوئی خاص وجہ نہیں۔ جزاک اللہ خیرا۔
نوٹ: چونکہ وقاص بھائی کی طرف سے سوال کیا گیا ہے اس لیے جواب دیا ہے ۔ اراکین سے گذارش ہے کہ سوالات انٹرویو کے اختتام پر کریں۔
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم بھائی !
انٹرویوز میں ،سب سے پہلے یہ سوال مجھ سےپوچھا گیا تھا۔ آپ سے پوچھنے کی کوئی خاص وجہ نہیں۔ جزاک اللہ خیرا۔
نوٹ: چونکہ وقاص بھائی کی طرف سے سوال کیا گیا ہے اس لیے جواب دیا ہے ۔ اراکین سے گذارش ہے کہ سوالات انٹرویو کے اختتام پر کریں۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔
یعنی آپ نے بدلہ لیا۔۔ ابتسامہ
خیر کوئی بات نہیں وایاکم۔۔
 
Top