محمد وقاص گل
سینئر رکن
- شمولیت
- اپریل 23، 2013
- پیغامات
- 1,033
- ری ایکشن اسکور
- 1,711
- پوائنٹ
- 310
2 سال ہوئے ہیں شائد۔ وجہ یہ بنی کہ ایک دو جگہ پر کوئی ایسی بات دیکھی جس پر میں مطمئن نہ تھا جواب دینے کی کوشش کی تو لاگ ان ہونے کا کہا گیا اسکے علاوہ مختلف مسائل پر سرچ کرتے کرتے یہ سائٹ سامنے آئی تو بلاخر جوائن کر لیا19۔محدث ویب سائٹس کا تعارف کب اور کیسے ہوا ؟
میں بہت کم انٹرنیٹ استعمال کرتا ہوں اگر کروں بھی تو لمبی تحاریر انٹرنیٹ سے نہیں پڑھتا اور نہ ہی پڑھنے ہوتی ہیں۔ جبکے یہان جتنے بھی اچھا لکھنے والے ہیں وہ لمبا ہی لکھتے ہیں ابتسامہ20-محدث فورم کے وہ کون سے اراكين ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئے يا علمی فائدہ محسوس ہوا ؟
شیخ رفیق طاہر حفظہ اللہ اچھا لکھتے ہیں اس کے علاوہ شیخ کفایت اللہ صاحب تحقیق و تخریج سے وابستہ ہیں ان سے بھی فائدہ ہوا۔شیخ @انس صاحب سے عجیب سی انسیت محسوس ہوتی ہے پتہ نہیں کیوں۔ شاکر بھائی کا لہجہ بہت اچھا ہے۔باقی تقریبا تمام اراکین ہی اچھا لکھتے ہیں۔
جی بالکل ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے اور ہدایت دنیا میں اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہے۔۔21۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟
اسباب میں شیخ طالب الرحمان شاہ صاحب اور میرے ماموں اور بہنوئی شامل ہیں۔
دعوت و تبلیغ کے صحیح انداز اور منظم طریقے کی اشد ضرورت ہے۔ مسلمانوں کو اپنے اسلاف کی سیرت پڑھنی چاہئے اور اسکے مطابق اپنی زندگی گزارنی چاہیے اسی میں کامیابی ہے۔ آج ہمارے اندر جہاد کو بالکل ایسی چیز بنا دیا گیا ہے جیسے نعوذباللہ یہ کوئی بہت غلط کام ہے حالانکہ دعوت و تبلیغ میں اس سے ضرور مدد لینی چاہیے جیسا کہ نبی علیہ الصلاۃ والسلام کرتے رہے۔۔22۔دین اسلام کی ترقی و سربلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟؟
Last edited: