• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث العصر حافظ زبیرعلی زئی رحمہ اللہ رحمۃ وواسعۃ وفات پاگئے ہیں

GuJrAnWaLiAn

رکن
شمولیت
مارچ 13، 2011
پیغامات
139
ری ایکشن اسکور
298
پوائنٹ
82
انا اللہ وانا الیہ راجعون۔
مجھے الفاظ نہیں مل رہے جن سے میں اپنے جزبات کا اظہار کر سکوں ۔
لیکن اے اللہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ تیرے دین کی خدمت کرنے والے، تیرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث سے محبت کرنے والے اور ان پر عمل کرنے والے تھے ان کا اوٹھنا بچھونا احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم تھیں۔ ، شرک و بدعت کے خلاف وہ ایک شمشیر بے نیام تھے اے اللہ تو ان کو بخش دے۔ ان کی منزلیں آسان فرما دے، میرے مولا-
اے اللہ شیخ کے علمی کاموں کو ان کے لیے صدقہ جاریہ بنا دے، ان کی اولاد کو ان کے لئے صدقہ جاریہ بنا دے۔ اے اللہ ان کی خطاوں سے درگزر فرما ۔ اے اللہ شیخ کو جنت الفردوس میں‌اعلیٰ‌مقام عطا فرما، آمین یا رب العا لمین
 
شمولیت
اکتوبر 28، 2013
پیغامات
61
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
17
سلفی بھائی ! یہ عبارت عقیدے کے اعتبار سے درست نہیں ہے ۔
وسیلہ صرف تین چیزوں کا ڈالا جا سکتا ہے ۔
اللہ کی اسماء وصفات
اپنے اعمال صالحہ
کسی زندہ نیک بزرگ کی دعا
اس کے علاوہ وسیلے کی جتنی صورتیں ہیں درست نہیں ہیں انہیں میں سے ایک وسیلہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ’’ وجاہت ‘‘ کا ہے ۔
میرے خیال سے یہ ایک الگ بحث ہے
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
967
ری ایکشن اسکور
2,912
پوائنٹ
225
= انا لله وانا اليه راجعون ثم انا لله وانا اليه راجعون

= يَرفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُم وَالَّذِينَ أُوتُوا العِلمَ دَرَجَاتٍ وَاللَّهُ بِمَا تَعمَلُونَ خَبِيرٌ
= مَن سَلَكَ طَرِيقًا يَطلُبُ فيه عِلمًا سَلَكَ الله بِهِ طَرِيقًا مِن طُرُقِ الجَنَّةِ ، وَإِنَّ المَلَائِكَةَ لَتَضَعُ أَجنِحَتَهَا رِضًا لِطَالِبِ العِلمِ ، وَإِنَّ العَالِمَ لَيَستَغفِرُ لَهُ مَن في السَّماواتِ وَمَن في الأرض وَالحِيتَانُ في جَوفِ المَاءِ ، وَإِنَّ فَضلَ العَالِمِ على العَابِدِ كَفَضلِ القَمَرِ لَيلَةَ البَدرِ على سَائِرِ الكَوَاكِبِ ، وَ إِنَّ العُلَمَاءَ وَرَثَةُ الأَنبِيَاءِ وَإِنَّ الأَنبِيَاءَ لم يُوَرِّثُوا دِينَارًا ولا دِرهَمًا وَرَّثُوا العِلمَ فَمَن أَخَذَهُ أَخَذَ بِحَظٍّ وَافِرٍ
= اللھم اغفر لہ وارحمہ وعافہ واعف عنہ
= اللهم ادخله الجنة الفردوس
= اللهم اجرنا في مصيبتنا واخلف لنا خيرا من حافظ زبير۔
= اللهم اغفر عبدك وارفع درجته في المهديين و اخلفه في عقبه في الغابرين واغفر لنا وله يا رب العالمين وافسح له في قبره ونور له فيه ۔
= ان العين تدمع والقلب يحزن ولا نقول إلا ما يرضي ربنا ۔
 

Rashid Yaqoob Salafi

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 12، 2011
پیغامات
140
ری ایکشن اسکور
509
پوائنٹ
114
ہم ابھی کچھ دیر پہلے ہی شیخ صاحب کی نمازِ جنازہ پڑھ کر واپس لوٹے ہیں

واللہ نمازِ جنازہ دیکھ کر رشک آ رہا تھا،

زیادہ تر لوگ سسکیاں لے رہے تھے، حتٰی کہ عبدالحمید ازہر صاحب حفظہ اللہ جنہوں نے نمازِ جنازہ پڑھائی، سے رونے کے باعث صحیح طور پر دعائیں بھی نہیں پڑھی جا رہی تھیں،
علماء و عوام کے کثیر تعداد نے شیخ صاحب کی نماز جنازہ میں شرکت کی،

ایک بھائی سے پوچھا کہا سے تشریف لائے تو وہ بولے سرگودھا سے، ایک اور سے پوچھا تو بولے فیصل آباد سے، اسی طرح لوگ دور دراز سے آئے،

حتٰی کے کچھ لوگ کراچی سے بھی بائی ایئر آئے۔

میں سوچ رہا تھا، کہ اللہ کیسے اپنے بندوں کی محبت لوگوں کے دلوں میں ڈال دیتے ہیں۔

کوئی رشتہ دار نہیں، کوئی لین دین نہیں

صرف دین کی وجہ سے اتنی محبت

آج کے جنازے کو دیکھ کر وہ جنازے ذہن میں آئے جن کے متعلق جب پڑھا جائے تو خواب لگتے ہیں، جیسے امام احمد بن حبنل رحمہ اللہ کا جنازہ، یا امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا جنازہ !

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کی سب لغزشیں معاف فرمائے،

انہوں نے دین کی جو خدمت کی اسے قبول فرمائے

اور جماعت اہل حدیث کو ان کا نعم البدل عطاء فرمائے،

آمین
 
Top