• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث بک

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ.

آج واٹس اپ پر ایک عجیب وغریب فتوے کا سامنا کرنا پڑا.
ھوا یوں کہ کسی نے خبر دی کہ ایک صاحب کوئ اسلامک گروپ چلاتے ھیں اور اس گروپ میں صرف اور صرف لڑکیاں ھیں.
تصدیق کی خاطر ان صاحب کو میسیج کیا تو بڑے ھی گھٹیا انداز میں ان صاحب نے بات کی اور سلام کا جواب بھی ندارد..
بات چل نکلی تو کچھ ھی دیر بعد میں انھوں نے کہا کہ ھنسی مذاق کرنا سنت ھے.
میری حیرت کا کوئ ٹھکانہ نہ رھا. میں نے کہا کہ بھائ آپ کے گروپ میں صرف آپ ھی مرد ھیں بقیہ عورتیں ھیں تو بھی ھنسی مذاق کرتے ھیں آپ؟
جواب دیا کہ تو کیا ھوا یہ سنت ھے. قبل اسکے کے مزید کچھ کہتا دو تین بدتمیزیاں کر کے صاحب نے بلاک مار دیا.

یہ تھے واٹس کے مفتی..... جو کہ جہالت میں یہ بھی نہیں سوچتے ھیں کہ ھم کیا کہ رھے ھیں اور کس کے بارے میں کہ رھے ھیں.

اللہ ھمیں ایسے مفتیوں سے محفوظ رکھے.
آمین
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
ہم اللہ سبحانہ وتعالٰی کے حق میں اس قدر کوتاہیاں کر جاتے ہیں کہ اگر ان کوتاہیوں کا ایک فیصد بھی عام زندگی میں سرزد ہو جائے تو لوگ ہمیں کبھی معاف نہ کریں۔۔کتنی مہربان ہے میرے رب کی ذات!
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
اچھا سلسلہ ہے ؛ آپ کی کمی اگرچہ محسوس ہوتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ فیس بک اور واٹس اپ پر وقت کا بے محابا ضیاع ہوتا ہے ؛ اس پہلو سے یہ فیصلہ صائب ہے ۔ میں خود بھی یہی سوچ رہا ہوں کہ سب ترک کر دوں لیکن
چھٹتی نہیں یہ کافر منہ سے لگی ہوئی ہے
خداوند کریم ہمیں اوقات کا مفید استعمال کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے ؛ آمین
اس عنوان کے حوالے سے ایک مشورہ ہے کہ نام میں تبدیلی ہونا چاہیے کیوں کہ ایک لفظ انگریزی ہے ایک اردو یا عربی ؛ فیس کی جگہ کوئی دوسرا لفظ بھی لگایا جا سکتا ہے جیسے اوراق محدث یا ورق محدث یا کوئی بھی اور ! جزاکم اللہ خیراً
 

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
آزادی
بھیڑیوں نے بکریوں کے حق میں جلوس نکالا کہ بکریوں کو آزادی دو بکریوں کے حقوق مارے جا رہے ہیں انہیں گھروں میں قید کر رکھا گیا ہے ایک بکری نے جب یہ آواز سنی تو دوسری بکریوں سے کہا کہ سنو سنو ہمارے حق میں جلوس نکالے جا رہے ہیں چلو ہم بھی نکلتے ہیں اور اپنے حقوق کی آواز اٹھاتے ہیں
ایک بوڑھی بکری بولی بیٹی ہوش کے ناخن لو یہ بھیڑئے ہمارے دشمن ہیں ان کی باتوں میں مت آو
مگر نوجوان بکریوں نے اس کی بات نہ مانی کہ جی آپ کا زمانہ اور تھا یہ جدید دور ہے اب کوئی کسی کے حقوق نہیں چھین سکتا یہ بھیڑئے ہمارے دشمن کیسے یہ تو ہمارے حقوق کی بات کر رہے ہیں
بوڑھی بکری سن کر بولی بیٹا یہ تمہیں برباد کرنا چاہتے ہیں ابھی تم محفوظ ہو اگر ان کی باتوں میں آگئی تو یہ تمہیں چیر پھاڑ کر رکھ دیں گے
بوڑھی بکری کی یہ بات سن کر جوان بکری غصے میں آگئی اور کہنے لگی کہ اماں تم تو بوڑھی ہوچکی اب ہمیں ہماری زندگی جینے دو تمہیں کیا پتہ آزادی کیا ہوتی ہے باہر خوبصورت کھیت ہونگے ہرے بھرے باغ ہونگے ہر طرف ہریالی ہوگی خوشیاں ہی خوشیاں ہونگی تم اپنی نصیحت اپنے پاس رکھو اب ہم مزید یہ قید برداشت نہیں کرسکتیں یہ کہ کر سب آزادی آزادی کے نعرے لگانے لگیں اور بھوک ہڑتال کردی ریوڑ کے مالک نے جب یہ صورتحال دیکھی تو مجبورا انہیں کھول کر آزاد کردیا بکریاں بہت خوش ہوئیں اور نعرے لگاتی چھلانگیں مارتی نکل بھاگیں
مگر یہ کیا؟؟؟؟ بھیڑئیوں نے تو ان پر حملہ کردیا اور معصوم بکریوں کو چیر پھاڑ کر رکھ دیا
آج عورتوں کے حقوق کی بات کرنے والے درحقیقت عورتوں تک پہنچنے کی آزادی چاہ رہے ہیں یہ ان معصوموں کے خون کے پیاسے ہیں انہیں عورتوں کے حقوق کی نہیں اپنی غلیظ پیاس کی فکر ہے کاش کہ کوئی سمجھے!!!!!!!

Sent from my SM-G360H using Tapatalk
 
شمولیت
مارچ 03، 2016
پیغامات
8
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
21
آج ہی کسی نے سوال کیا:
آپکے پاس اس طرح کی کوئی تحریر ہے کسی عالم کی یا آپکی اپنی لکهی ہوئی کہ جس میں ..
فیسبک یا کسی بهی سوشل میڈیا پر نامحرم سے بات کرنا غلط ہے ..
کیونکہ آجکل یہ وباء یہ بیماری ہر دیندار خاتون اور مرد میں پهیل چکی کہ دین کے نام پر گپ شپ کی جارهی ہوتی ہے سوشل میڈیا پر کہ فلاں کا علم ذیادہ ہے ہم انسپائیر ہوئے اور پهر دینی سوالات شروع ہوئے پهر گپ شپ..
تو اس حوالے سے کوئ تحریر ہے تو پلیز شئیر کیجئے گا...
جزاک اللہ خیر.
 
Top