• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث بک

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
آج ہی کسی نے سوال کیا:
آپکے پاس اس طرح کی کوئی تحریر ہے کسی عالم کی یا آپکی اپنی لکهی ہوئی کہ جس میں ..
فیسبک یا کسی بهی سوشل میڈیا پر نامحرم سے بات کرنا غلط ہے ..
کیونکہ آجکل یہ وباء یہ بیماری ہر دیندار خاتون اور مرد میں پهیل چکی کہ دین کے نام پر گپ شپ کی جارهی ہوتی ہے سوشل میڈیا پر کہ فلاں کا علم ذیادہ ہے ہم انسپائیر ہوئے اور پهر دینی سوالات شروع ہوئے پهر گپ شپ..
تو اس حوالے سے کوئ تحریر ہے تو پلیز شئیر کیجئے گا...
جزاک اللہ خیر.
اس سلسلے میں فورم پر کئی ایک تحریریں موجود ہیں ، مزید محترمہ @اخت ولید اور @Dua بہن بہتر رہنمائی کرسکتی ہیں ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اچھا سلسلہ ہے ؛ آپ کی کمی اگرچہ محسوس ہوتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ فیس بک اور واٹس اپ پر وقت کا بے محابا ضیاع ہوتا ہے ؛ اس پہلو سے یہ فیصلہ صائب ہے ۔ میں خود بھی یہی سوچ رہا ہوں کہ سب ترک کر دوں لیکن
چھٹتی نہیں یہ کافر منہ سے لگی ہوئی ہے
خداوند کریم ہمیں اوقات کا مفید استعمال کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے ؛ آمین
آمین ۔
شروع شروع میں کچھ بے چینی سی ہوئی ، لیکن اب ایک مہینہ سے اوپر ہونے والا ہے ، ذہنی طور پر انتہائی سکون و اطمینان ہے ۔ یقینا کئی مفید معلومات ، اور اہل فکر و دانش کے تبصروں سے محرومی ہوئی اور ہوگی ، لیکن اس کے بدلے میں جو کچھ حاصل ہورہا ہے ، دل الحمدللہ اس کی اہمیت و افضلیت پر قانع اور مطمئن ہے ۔
اس عنوان کے حوالے سے ایک مشورہ ہے کہ نام میں تبدیلی ہونا چاہیے کیوں کہ ایک لفظ انگریزی ہے ایک اردو یا عربی ؛ فیس کی جگہ کوئی دوسرا لفظ بھی لگایا جا سکتا ہے جیسے اوراق محدث یا ورق محدث یا کوئی بھی اور ! جزاکم اللہ خیراً
اصل میں اس عجیب الخلقت ترکیب کی وجہ یہ ہے تاکہ اشارہ کیا جاسکے کہ فورم کا یہ سلسلہ فیس بک کے بدل کے طور پر شروع کیا گیا ہے ۔ ایک لفظ محدث فورم سے اور ایک لفظ فیس بک سے ۔ اس طرح کے تصرفات کی نظائر عربی زبان میں تو کافی ہیں ، شاید دیگر زبانوں میں بھی ہوں ۔
 

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
"It is the nature of islam to dominate, not to be dominated, to impose its law on all nations and to extend its power to the entire planet"
Sheikh Hassan Al banaa

Sent from my SM-G360H using Tapatalk
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
تمغہ 5 سال
محدث فورم میں شمولیت اختیار کیے آپ کو 5 سال ہوچکے ہیں۔ اپنی اچھی پوسٹس سے قارئین کو محظوظ کرتے رہیں۔ جزاکم اللہ خیرا
۔
۔
۔
کس کس کو یہ تمغہ مل چکا ہے ؟ میرے خیال میں فورم پر میرے ہم عمر سب ہی غیر فعال ہیں ۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
جی ھاں شیخ محترم!
کئ لوگ غیر فعال ھیں. اسی لۓ کم استفادہ کا موقع ملتا ھے.
 

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
کیا آپ اکثریت کے پیچھے چل رہے ہیں؟

ایک بار حضرت عمر رضى الله بازار میں چل رہے تھے، وہ ایک شخص کے پاس سے گزرے جو دعا کر رہا تھا،

"اے الله مجھے اپنے چند لوگوں میں شامل کر، اے الله مجھے اپنے چند لوگوں میں شامل کر"۔

حضرت عمر رضى الله نے اُس سے پوچھا، یہ دعا تم نے کہاں سے سیکھی؟ وہ بولا، الله کی کتاب سے،

الله نے قرآن میں فرمایا ہے،

"اور میرے بندوں میں صرف چند ہی شکر گزار ہیں۔" (القرآن 34:13)

حضرت عمر یہ سُن کر رو پڑے اور اپنے آپ کو نصیحت کرتے ہوئے بولے،"اے عمر ! لوگ تم سے زیادہ علم والے ہیں، اے الله مجھے بھی اپنے اُن چند لوگوں میں شامل کر۔"

ہم دیکھتے ہیں کہ جب ہم کسی شخص سے کوئی گناہ کا کام چھوڑنے کا کہتے ہیں تو وہ کہتا ہے کہ یہ اکثر لوگ کرتے ہیں ۔ میں کوئی اکیلا تو نہیں۔ اگر آپ قرآن پاک میں "اکثر لوگ" سرچ کریں تو "اکثر لوگ"

"نہیں جانتے" (7:187)
"شکر ادا نہیں کرتے"(2:243)
"ایمان نہیں لائے"(11:17)

اگر آپ "زیادہ تر" کو سرچ کریں، تو آپ کو ملے گا کہ زیادہ تر لوگ،

"شدید نافرمان ہیں"۔ (5:59)
"جاہل ہیں" (6:111)
"راہ راست سے ہٹ جانے والے ہیں۔"(21:24)
"سوچتے نہیں۔" (29:23)
"سنتے نہیں" (8:23)

تو اپنے آپ کو چند لوگوں میں ڈالو جن کے بارے میں الله نے فرمایاِ،

"میرے تھوڑے ہی بندے شکر گزار ہیں"(34:13)
"اور کوئی ایمان نہیں لایا سوائے چند کے"(11:40)
"مزوں کے باغات میں پچھلے میں زیادہ، اور بعد والوں میں تھوڑے" (56:12-14)

چند لوگوں میں اپنے آپ کو شامل کریں اور اس کی پرواہ نہ کریں کہ اورکوئی اس راستے میں نہیں اور آپ اکیلے ہیں۔ ....

(كتاب الزھد - احمد بن حنبل (رحمه الله)، المُصنف - ابن ابى شيبة (رحمه الله))

Sent from my SM-G360H using Tapatalk
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
موجودہ سٹیٹس
تمغہ 3 سال۔۔۔
اللہ تعالی آسانی پیدا کر دے۔آمین
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
مانو کو میری بیگم نے راستے سے اُٹھایا تھا۔۔یہ اُس وقت صحیح طریقے سے چل بھی نہیں سکتا تھا۔۔۔۔اور کیٹی کو میں اپنے دفتر سے لایا تھا۔۔ایک دن دفتر میں بیٹھا کام کر رہا تھا تو دیکھا کہ کمپیوٹر سے منسلک سوئچ بورڈ کی تاروں سے ایک چھوٹی سے بلی کھیل رہی ہے تو میں نے اُسے اٹھا کر اپنے کیبورڈ پر بیٹھا دیا تو یہ محترمہ میرے ساتھ کھیلانا شروع ہوگئی۔۔۔دفتر سے اسے گھر لے آیا۔۔۔تو جوڑا مکمل ہوگیا۔۔۔بالکل بچوں کی طرح ان کے ناز نخرے اُٹھائے تھے۔۔کیٹی نے تقریبا 33 بچے دئیے تھے۔۔۔ ایک کمرہ سٹور ٹائپ اس کا میٹرنٹی ہوم بن جاتا تھا۔۔۔ محترم بھائیوں کو مشورہ ہے کہ "بلا" رکھیئے گا۔۔۔۔ابتسامہ!
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
مانو کو میری بیگم نے راستے سے اُٹھایا تھا۔۔یہ اُس وقت صحیح طریقے سے چل بھی نہیں سکتا تھا۔۔۔۔اور کیٹی کو میں اپنے دفتر سے لایا تھا۔۔ایک دن دفتر میں بیٹھا کام کر رہا تھا تو دیکھا کہ کمپیوٹر سے منسلک سوئچ بورڈ کی تاروں سے ایک چھوٹی سے بلی کھیل رہی ہے تو میں نے اُسے اٹھا کر اپنے کیبورڈ پر بیٹھا دیا تو یہ محترمہ میرے ساتھ کھیلانا شروع ہوگئی۔۔۔دفتر سے اسے گھر لے آیا۔۔۔تو جوڑا مکمل ہوگیا۔۔۔بالکل بچوں کی طرح ان کے ناز نخرے اُٹھائے تھے۔۔کیٹی نے تقریبا 33 بچے دئیے تھے۔۔۔ ایک کمرہ سٹور ٹائپ اس کا میٹرنٹی ہوم بن جاتا تھا۔۔۔ محترم بھائیوں کو مشورہ ہے کہ "بلا" رکھیئے گا۔۔۔۔ابتسامہ!
ماشاءاللہ ۔
گویا آپ ’’ ابو ہریرہ ‘‘ ہیں ؟!
 
Top