• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث بک

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,803
پوائنٹ
1,069
دنیا میں جس طرح ٹیکنالوجی بڑھ رہی ھے اور آئے روز نئی ایجادات ھو رہی ھیں وہی اس کے ساتھ ساتھ پیر بھی ٹیکنیکل ھوتے جا رہے ھیں دم کا ایک نیا طریقہ ملاحظہ فرمائیں


اسکا نام "حق خطیب سرکار" ہے..اللہ رب العزت کے خاص نام کو اس نے اپنے نام کے ساتهه چپکا رکها ہے...کچهه سال قبل تک اسکا باپ تعویز اور مختلف اشیاء جیسے تیل،پانی وغیرہ پر دم کیا کرتا تها البتہ کوئی مزار یا قبر نہ تهی...
اس شخص کی وفات کے بعد اسکے بہٹے نے کاروبار سنبهالا اور اپنے باپ کا عظیم الشان مزار تعمیر کیا.ہر سال یہاں میلہ لگتا ہے اور شرک و منکرات کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری و ساری ہو چکا ہے.....
یہ مقام ضلع راولپنڈی کی تحصیل کوٹلی ستیاں کے ایک دور افتادہ گاوں "بلاوڑہ" جو کہ اب "بلاوڑہ شریف" ہو چکا میں واقع ہے اور اس قبر پرست پیر کا دائرہ اثر راولپنڈی اسلام آباد سمیت قریب قریب کے تمام شہروں تک پهیل چکا ہے..
میرا ذاتی تعلق بهی چونکہ علاقہ کوٹلی ستیاں سے ہی ہے اس لیے میں معلومات شیئر کر رہا ہوں اور میں ایام بچپن میں اس صاحب مزار سے دم کروانے بهی جا چکا ہوں..
اللہ رب العزت کا خاص کرم ہوا اور اللہ پاک نے صحیح دین کی سمجهہ عطا فرمائی اور ان شرکیہ عقائد و اعمال سے نجات بخشی.....
اللہ رب العزت ہم سب کو صحیح دین پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے....آمین ثم آمین
 
Last edited:

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
یہاں پنڈی اسلام آباد میں اس کے اشتہارات بہت دیکھنے کو ملتے ہیں
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,803
پوائنٹ
1,069
پوچھا گیا : " دعا کے لیے کیا ضروری ہے ؟"
کہا : " دھیان !
" پوچھا : " دھیان کیسے ملے ؟"
کہا : " وجدان سے !
" پوچھا : " وجدان کیا ہے ؟"
کہا : " سارے وجود کا ایک نقطے پر مرتکز ہو جانا
!" پوچھا : " کوئ مثال ؟
" کہا : " کسی ماں سے اس کا بچہ اوجھل کردو , اسے بچے کی گمشدگی کی اطلاع دے کراسے اتنا کہہ دو کہ بس اب دعا کر ! پھر دیکھو کہ ماں کا سارا وجود کیسے دعا میں ڈھل جاتا ہے !" حالت اضطرار میں مانگی جانے والی دعا کی قبولیت کی راہ میں کوئ شے حائل نہیں ہو سکتی..
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,803
پوائنٹ
1,069
میں نے روزہ رکھا ....
مگر میرا روزہ کیا تھا...
سحری کے وقت میرے
Dinning table
پہ انواع و اقسام کی نعمتیں تھیں..
اور پھر دن بھر میں AC میں بیٹھا رہا...
اور پھر عصر کے بعد ہی میں بازار سے افطار کے لئے نعمتیں اکھٹی کرنے میں لگ گیا...
افطار کے وقت بھی میرے سامنے ہر چیز... جس کی خواہش کی جاسکے... حاضر تھی..
مجھے کیا پتہ کہ میرے گھر کے سامنے سڑک پر جو موچی بیٹھا ہے...
اس نے سحری کے وقت کیا کھایا...
چائے اور روٹی؟
مجھے کیا پتہ کہ وہ افطار کے لئے کیا انتظام کر کے بیٹھا ہے...
مگر میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ میں اس کے بارے میں سوچوں...
مجھے تو اپنی فکر ہے...
کہ افطار کے وقت میری ساری من پسند چیزیں میرے سامنے ہوں...
مجھے اپنے بچوں کی فکر ہے..
کہ روزہ کھلنے کے بعد ان کی فیورٹ ڈش ہونی چاہئے...
پنکی نے چکن کے سموسے بنوائے ہیں...
گڈو نے طارق روڈ کی کریم والی فروٹ چاٹ کی فرمائش کی ہے...وہاں بھی جانا ہے...
حماد کہہ رہا تھا کہ وہ اسٹرابری ملک شیک سے روزہ کھولے گا...
اسٹرابری بھی لینی ہے..
بیگم کو فریسکو بنس روڈ کے دہی بڑے پسند ہیں..وہاں بھی جانا ہے...
اور ہاں...
میں نے بیگم سے کہا ہے کہ میں سموسے، چاٹ وغیرہ کچھ نہیں کھاؤں گا...
میرے لئے بس بریانی ہونی چاہئے....
کس قدر مصروف زندگی ہے....
فرصت ہی نہیں اپنے علاوہ کسی کے لئے سوچنے کی...
اے موچی!
تو ایک دن اور پیاز اور روٹی سے روزہ کھول لے گا....
تو کیا مر جائے گا؟

اقتباس فیس بک
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,586
ری ایکشن اسکور
6,766
پوائنٹ
1,207
لمحہ فکریہ

آذان کی آواز پر ایک بھی دکان بند نہیں ہوتی
اور ایک گولی کی آواز پر پورا بازار بند ہو جاتا ہے.
حالانکہ دونوں آوازیں خبر واحد ہوتی ہیں...ابتسامہ!
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,803
پوائنٹ
1,069
دل کا چور ---

میری یہ گزارش ان پاکیزہ نوجوانوں کیلئے ہے جو جلووں (بلکہ فتنوں) کے اس ہجوم میں ہر لمحہ اپنی نگاه، اپنی جوانی اور اپنے ایمان کی حفاظت کی فکر میں رہتے ہیں--

رہے وہ خواتین و حضرات جن کے صرف
"دلوں میں پردہ اور حیا" بستی ہے اور جو یہ سمجهتے ہیں کہ معاذالله ان کے 'خالق' سے ہی ان کی 'فطرت' کو سمجهنے میں کوتاہی ہو گئی ہے اور جو بلاوجہ مردوں کو نظریں نیچی رکهنے اور عورتوں کو پردے کا حکم دیتا رہتا ہے- جو حضور کی "ازواج مطہرات" کو یہ فرماتا ہے کہ مردوں سے بات کرتے وقت اپنی آوازوں میں نرمی مت پیدا کرو کہ جن لوگوں کے دلوں میں مرض ہے (اور موجودہ دور میں جن کے "دلوں میں حیا" ہے) ان میں کوئی برا خیال یا امید پیدا نہ ہو جائے!

ہمیں اکثر سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز ملتی ہیں جن کے عنوان عموما "پاکستان میں بڑهتی ہوئی فحاشی" یا "لڑکا اور لڑکی سرعام کچهه کرتے ہوئے! استغفرالله" یا اسی طرح ناچ گانے کے کلپس جنہیں اسلام کا درد رکهنے والے افراد استغفرالله کا ورد کرتے ہوئے دیکهتے چلے جاتے ہیں اور پهر اس برہنگی اور عریانی کو بڑے غم و غصے سے اپنے اسلام پسند دوستوں کے ساتهه شیئر بهی کر دیتے ہیں!

میرے بهائی! شیطان انسان پر اکثر وہاں سے حملہ کرتا ہے کہ اسے معلوم ہی نہیں ہونے دیتا -- یعنی ہوس 'چهپ چهپ' کے سینوں میں بنا لیتی ہے تصویریں! یہ دل کا چور ہے جو بڑی مہارت اور صفائی سے ہمارے قیمتی ایمان میں سے چوریاں کرتا رہتا ہے اس پر کڑی نگاه رکهنا بہت ضروری ہے--- خاص طور پر یونیورسٹیز ، فیس بک کے استعمال، "با مقصد فلمیں" اور ٹی وی پر نیوز سنتے وقت-----

یاد رہے کہ وہ الله آنکهوں کی خیانت کو خوب جانتا ہے اور اس نے ہم سے ایک ایک عمل کا حساب لینا ہے

اقتباس فیس بک
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,803
پوائنٹ
1,069
میں ھر گھریلو عورت کو ھی ”اللہ والی“ سمجھتا ھُوں۔

گھریلو عورت ولایت کے ایک اونچے درجے پر فائز ھوتی ھے.ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ اُﭨﮭﮯ ،ﺳﺤﺮﯼ ﺑﻨﺎئے اور خود ﺳﺐ ﺳﮯ ﺁﺧﺮ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﺎئے. ﭘﮭﺮ دن بھر ﺭﻭﺯﮦ ﺭﮐﮭﮯ، ﺩﻭﭘﮩﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﮯ ﻟیے کھانا بناتی ھے، ﭘﮭﺮ ﭼﺎﺭ ﺑﺠﮯ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺷﻮھﺮ ﺍﻭﺭ ﺳﺴﺮﺍﻝ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺍﻓﻄﺎﺭﯼ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟیے ﺟُﺖ ﺟﺎﺗﯽ ھﮯ.

ﭘﮑﻮﮌﮮ ، ﺩھﯽ ﺑﮭﻠﮯ ، ﭼنا چاٹ ، فروٹ چاٹ ﺍﻭﺭ نہ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﯿﺎ ﮐﯿﺎ ، ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﯾﮩﯽ ﺩﮬﮍﮐﺎ ﮐﮧ ﭘﺘﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺷﻮھﺮ ، ﺑﺎﭖ ﯾﺎ ﺳﺴﺮ ﮐﻮ ﭘﺴﻨﺪ ﺁﺗﮯ ھﯿﮟ ﯾﺎ ﻧﮩﯿﮟ...؟ ﺍﺫﺍﻥ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﺗﮏ ﭘﮑﻮﮌﮮ تلتی ﺭھﮯ ﮐﮧ گھر والوں کو ﺑﺎﺳﯽ ﭘﮑﻮﮌﮮ ﭘﺴﻨﺪ جو ﻧﮩﯿﮟ۔ ﺳﺐ ﺭﻭﺯﮦ ﮐﮭﻮﻝ ﻟﯿﮟ ﺗﻮ ﻭﮦ مسکین بھی ﭼﭙﮑﮯ ﺳﮯ ﺁﮐﺮ ﺭﻭﺯﮦ ﮐﮭﻮﻝ ﻟﯿﺘﯽ ھﮯ۔ ﺍﻭﺭ ﺗﻤﺎﻡ ﮔﮭﺮ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﭘﻮﺭﯼ ﺍﻓﻄﺎﺭﯼ ﮐﮭﻼﻧﮯ ﺍﻭﺭ ﺷﺮﺑﺖ ﭘﻼﻧﮯ ﮐﯽ ﺧﺎﻃﺮ ﻣﺪﺍﺭﺍﺕ ﮐﺮﺗﯽ ﺭھﺘﯽ ھﮯ کہ کسی کے آگے کوئی چیز کم تو نہیں ھو گئی.

افطاری ختم لیکن عورت کا کام ختم نہیں ھُوا ﺑﻠﮑﮧ اُس کو گھر والوں کے لیے ﺗﺮﺍﻭﯾﺢ ﮐﮯ بعد رات کا کھانا بھی تیار کرنا ھے. ﺳﺎﺭﮮ ﮔﮭﺮ ﮐﺎ ﮐﺎﻡ ﺧﺘﻢ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺁﺩﮬﯽ ﺭﺍﺕ ھﻮ ﺟﺎﺗﯽ ھﮯ. ﺍﻭر ھﺎﮞ ﺍﺳﮯ ﺻﺒﺢ ﺗﯿﻦ ﺑﺠﮯ ﺍﭨﮭﻨﺎ ﺑﮭﯽ ﺗﻮ ھﮯ اور برتن بھی دھونے ھیں. ﺍﻻﺭﻡ ﯾﺎﺩ ﺳﮯ لگانا ھﻮ ﮔﺎ ﻭﺭﻧﮧ ﺍﮔﺮ آنکھ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮭﻠﯽ ﺍﻭﺭ ﮔﮭﺮ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﺎ ﺑﻐﯿﺮ ﺳﺤﺮﯼ ﮐﺎ ﺭﻭﺯﮦ ھﻮ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﺳﺎﺭﺍ ﺩﻥ ﺍُﺳﮯ ﮔﮭﺮﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﺎ ﻏﺼﮧ بھی ﺑﺮﺩﺍﺷﺖ ﮐﺮﻧﺎ ھﻮ ﮔﺎ. بہت ھی کم لوگ ھوں گے جن کے منہ سے غلطی سے تعریف کے دو بول نکل آئیں کہ آج افطار پہ بنی ھوئی چیزیں بہت مزے کی تھیں۔

پلیز ، اِس رمضان میں ﮔﮭﺮ ﮐﯽ ﺧﻮﺍﺗﯿﻦ سے آپ کا ﺟﻮ ﺑﮭﯽ ﺭﺷﺘﮧ ھے ﻣﺎﮞ ، ﺑﮩﻦ ، ﺑﯿﻮﯼ ﯾﺎ ﺑﯿﭩﯽ ﺍﻥ ﮐﺎ بہت سارا ﺧﯿﺎﻝ ﺭﮐﮭﯿﮟ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﺍٓﭖ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺍﻧﺴﺎﻥ ھﯿﮟ اور روزے سے ھوتی ھیں.

”اشفاق احمّد“

اللہ ھم سب کو آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے۔ آمین۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,803
پوائنٹ
1,069
کراچی کے صائمہ مال میں برقع کی دکان میں بچے کی اس حرکت پر آپ دنگ رہ جائنگے

پہلی درس گاہ ماں کی گود ہوتی ہے ... اور اس ماں نے اس بچہ کی کیا تربیت کی ہے اللہ سبحان و تعالیٰ ان کے دل میں اسلام کی محبت اور آخرت کا خوف ڈال دے - آمین یا رب العالمین
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,138
پوائنٹ
412
ان کا جو کام ہے وہ اہلِ سیاست جانیں
میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے
(جگر مراد آبادی)
 
Top