- شمولیت
- اپریل 14، 2011
- پیغامات
- 8,771
- ری ایکشن اسکور
- 8,497
- پوائنٹ
- 964
حج وعمرہ کی ادائیگی میں لاپرواہی
لاکھوں لگا کر ائیرپورٹ میں داخل ہونے نکلنے یا جہاز پر چڑھنے اترنے کا نام حج وعمرہ نہیں...بلکہ اصل چیز حج وعمرہ ہے، جس کی تعلیمات ازبر ہوں گی، تو درست طریقے سے ہوگا... یہ کوئی بات ہے کہ حاجی صاحب کو کو ارکان حج وعمرہ تک کا بھی علم نہ ہو... کوئی طواف کرکے سعی سے قبل ٹنڈ کروا رہا ہے... کوئی مزدلفہ نہیں گیا، کسی نے طواف افاضہ نہیں کیا... اور گھر پہنچ گیا ہے.... کبھی کوئی ان پڑھ سے ان پڑھ بندہ بھی ہاتھ پر ایگزٹ انٹروی لگوا کر نہیں آتا جاتا... حکومتی پروسیجر اس کو فالو کرناہی پڑتا ہے.... لیکن جب باری اصل معاملے کی آتی ہے تو سارے ان پڑھ بن جاتے ہیں... اور دین کا بیڑھ غرق کرکے رکھ دیتے ہیں۔
اللہ تعالی ہدایت دے... تب تک ویزہ کی مہر نہیں لگنی چاہیے... جب تک حج عمرہ کے بنیادی مسائل یاد کرنےکا سرٹیفکیٹ ساتھ نتھی نہ ہو۔