السلام علیکم ورحمۃ اللہ !!
یہ ایک نہایت ہی بہترین سلسلہ ہو گا ۔ میرا نام بھی شاگردوں میں شامل کر لیجئے (ان شاء اللہ)۔
البتہ ایک اہم بات کی طرف توجہ دلانا چاہوں گا جو میرے ساتھ بھی اکثر ہوتا ہے۔ وہ یہ کہ جب اسطرح کے آف لائن کورسز کا موقع ملتا ہے جو ہو بھی مفت میں تو طلبہ شروع میں نام کا اندراج تو کروا دیتے ہیں لیکن باقاعدگی نہیں ہوتی۔ کچھ عرصہ بعد طالب علموں کی تعداد کم ہو جاتی ہے۔ میں خود بہت بار ایسے کورسز میں ڈاخلہ لے چکا مگر بے قاعدگی آڑے آتی ہے۔ اگر کوئی ایسا سبب بنایا جائے جس سے طلبہ فعال رہیں اور کورس کے آخر تک جائیں تو بہت ہی فائدہ مند ہو گا۔ ایک رائے تو یہ ہے کہ طلباء اپنے موبائل نمبر ایک دوسرے سے شیئر کر لیں تا کہ ایک دوسرے کی پیٹھ تھپکتے رہیں۔ اور آپس میں مشترکہ وقت تہہ کر لیں جس وقت سب کے لئے مناسب ہو اسباق پڑھنا اور ساتھ ساتھ سکائپ پہ آپس میں ڈسکس بھی کرتے رہیں۔ اس سے ایک کلاس کا احساس پیدا ہو گا اور فائدہ بھی بہت ہو گا ان شاء اللہ