• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث فورم کا آغاز کیسے ہوا (ایک دلچسپ بات)

شمولیت
مارچ 08، 2012
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
147
پوائنٹ
89
ماشاء اللہ،
اللہ ان تمام پراجیکٹس کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے۔۔
حدیث پراجیکٹ فائینلی لانچ ہو گیا ہے؟؟ کھل نہیں رہا ایرر سرور ایرر آرہا ہے۔۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,014
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
یہ بات بھی ہے کہ ہدایت صرف اسکو ملتی ہے جو حق کا طلبگار ہو
ہدایت صرف اس کو ملتی ہے اللہ نے جس کے نصیب میں ہدایت لکھ دی ہو۔ وگرنہ ایسے لوگ موجود ہیں جو حق کی طرف نہیں آنا چاہتے تھے اور بجائے طلبگار حق کے حق سے بھاگنا چاہتے تھے لیکن اللہ نے انہیں ہدایت دی۔
 
شمولیت
فروری 19، 2014
پیغامات
91
ری ایکشن اسکور
47
پوائنٹ
83
دعا تو کر ہی سکتے ہیں،،،،،،یہ اخیتار تو اللہ نے ہمیں دیاہے،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔باقی جو اللہ چاہے
ہدایت صرف اس کو ملتی ہے اللہ نے جس کے نصیب میں ہدایت لکھ دی ہو۔ وگرنہ ایسے لوگ موجود ہیں جو حق کی طرف نہیں آنا چاہتے تھے اور بجائے طلبگار حق کے حق سے بھاگنا چاہتے تھے لیکن اللہ نے انہیں ہدایت دی۔
 

ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332
آج محدث فورم کو دیکھ کر بہت ہی خوشی ہوتی ہے۔ اسی خوشی نے مجھے کئ یادیں یاد دلا دیں!

میری یاداشت کے مطابق یہ تب کی بات ہے جب کہ فیس بک پر سب سے پہلے ڈنمارک کی طرف سے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکوں پر ایک مقابلہ رکھوایا گیا۔ میں اور کچھ ساتھی فیس بک ویسے ہی استعمال کرتے تھے جیساکہ عام طور اسے ایک سوشل نیٹ ورک کے طور پر کیا جاتا ہے۔
جیسے ہی ہمیں اسکا پتا چلا ہم نے فیس بک کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنے سب اکاؤنٹس بند کردیے۔ اسی دوران میری ایک دن استاد محترم ڈاکٹر حافظ انس نضر سے ملاقات ہوئ اور وہ اسوقت فیس بک کھولے دیکھ رہے تھے۔ تو میں نے انکو بھی وہی تجویز پیش کی کہ اسکو بند کردیا جائے۔ تو اس پر انہوں نے مجھ سے اختلاف کیا اور کہا کہ بیٹا ہمیں ایک مثبت پہلو پر عمل کرنا چاہیے اور وہ یہ کہ ہم اسکو بجائے اپنی ذات کے استعمال کرنے کہ اسلام کے لیے استعمال کریں۔ ان لوگوں نے اسکو اسلام کو کمزور کرنے کا ذریعہ بنایا کیونہ ہم اسی کو اسکی نشرو اشاعت کے لیے استعمال کریں۔ میں نے اتفاق کیا اور میں نے اور دوسرے ساتھیوں نے ایک بار پھر اسکو استعمال کرنا شروع کردیا، پر اس بار کسی اور ارادے سے۔
تفصیلات بتانے کا دل تو بہت چاہتا ہے کہ ہم نے اسکے لیے کیا کیا جد وجہد کیں لیکن مختصر وقت میں یہی بات کافی ہے کہ ہم نے فیس بک پر ایک گروپ بنایا جس کا نام ’اسلامک برادرز’ رکھا اور اس میں کام شروع کردیا۔ آہستہ آہستہ اللہ نے ہمیں اسمیں کامیابی عطا فرمائ اور کئ لوگوں کی اس گروپ کے ذریعہ اصلاح ہوئ۔ یہ گروپ ابھی تک الحمد للہ چل رہا ہے۔ ہمیں اللہ نے اس گروپ کے ذریعہ کئ بڑے جذبے والے بھائ ملا دیے جو کہ نہ صرف ہمارے ساتھ مالی طور پر شریک ہوئے بلکہ وقت بھی دیتے رہے۔
فیس بک کی کچھ رسٹریکشنز کی وجہ سے ہم نے سوچنا شروع کیا کہ کام کو اور بڑھایا جائے اور ایک اپنی ویب سائٹ بنائ جائ۔ اللہ نے یہاں پر بھی مدد کی اور ہمیں کئ ایسے بھائ مل گئے جو اس فیلڈ کے ماہر تھے مثلا شاکر بھائ وغیرہ۔ انہوں نے اس کام کو ہاتھوں ہاتھ لیا اور محدث لائبریری کا آغاز ہوا۔ اس کے ساتھ تھوڑی ہی دیر بعد محدث فورم کی طرف بھی استاد محترم اور ساتھیوں کی توجہ گئ اور انہوں نے وہی فیس بک گروپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے فورم کا آغاز کیا۔ الحمد للہ آج اس سے اور محدث لائبریری سے جو لوگوں کو فیض حاصل ہورہا ہے اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔
اسکے ساتھ پھر محدث فتوی کا بھی آغاز ہوا۔ اور پچھلے ہی دنوں رمضان میں حدیث کی ویب سائٹ بھی لانچ کردی گئ اللہ کے فضل وکرم سے۔
یہ کام الحمد للہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ یہاں یہ بات بتانا مقصود ہے کہ ایک مثبت پہلو سے بعض اوقات اللہ تعالی بہت بڑے نتائج دکھا دیتے ہیں۔

اللہ تعالی ان تمام کاوشوں کو قبول کرے اور اسکو ہم تمام کے لیے ایک صدقہ جاریہ بنائے اور اسکو اور بھی ترقی عطافرمائے۔ آمین!

آمین!
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
ہدایت صرف اسکو ملتی ہے جو حق کا طلبگار ہو
ہدایت صرف اس کو ملتی ہے اللہ نے جس کے نصیب میں ہدایت لکھ دی ہو۔ وگرنہ ایسے لوگ موجود ہیں جو حق کی طرف نہیں آنا چاہتے تھے اور بجائے طلبگار حق کے حق سے بھاگنا چاہتے تھے لیکن اللہ نے انہیں ہدایت دی۔
نہیں شاہد بھائی! اللہ تعالیٰ سب سے زیادہ غَیُّور ہیں۔ جو اللہ سے دور جاتا ہے، اللہ بھی اس سے دور جاتے ہیں، لیکن جو اللہ کے قریب آتا ہے اللہ اس کی طرف بھاگ کر آتے ہیں۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں یہ بات طے ہے کہ ہدایت صرف اسے ہی ملتی ہے جو ہدایت کا طلبگار ہو۔ البتہ ہدایت کے متلاشی کیلئے رستہ ہدایت آسان کر دیا جاتا ہے اور باغی کیلئے مشکل: (كُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ ۔۔۔ حديث)

وگرنہ پھر جسے اللہ کی طرف سے ہدایت نہ ملی ہو اس کا یہ اعتراض بالكل بجا ہو گا کہ فلاں کو تو اس کے نا چاہنے کے باوجود اللہ نے ہدایت دی، اس کیلئے جنات النعیم کیوں؟ مجھے اللہ نے ہدایت کیوں نہیں دی، میرے لئے عذابِ جہنم کیوں؟؟ درجِ ذیل آیات میں اسی مسئلے کو واضح کیا گیا ہے:
﴿ مَن كانَ يُريدُ العاجِلَةَ عَجَّلنا لَهُ فيها ما نَشاءُ لِمَن نُريدُ ثُمَّ جَعَلنا لَهُ جَهَنَّمَ يَصلىٰها مَذمومًا مَدحورًا ١٨ وَمَن أَرادَ الـٔاخِرَةَ وَسَعىٰ لَها سَعيَها وَهُوَ مُؤمِنٌ فَأُولـٰئِكَ كانَ سَعيُهُم مَشكورًا ١٩ ﴾ ۔۔۔ سورة الإسراء
جس کا اراده صرف اس جلدی والی دنیا (فوری فائده) کا ہی ہو اسے ہم یہاں، جس قدر، جس کے لئے چاہیں، سردست دیتے ہیں بالآخر اس کے لئے ہم جہنم مقرر کردیتے ہیں جہاں وه برے حالوں دھتکارا ہوا داخل ہوگا (18) اور جس کا اراده آخرت کا ہو اور جیسی کوشش اس کے لئے ہونی چاہیئے، وه کرتا بھی ہو اور وه با ایمان بھی ہو، پس یہی لوگ ہیں جن کی کوشش کی اللہ کے ہاں پوری قدردانی کی جائے گی (19)

یہ الگ بات ہے کہ مواقع ہر نیک وبد کو ملتے ہیں۔ (سیدنا عمرؓ کو موقع اللہ نے دیا اپنی بہن اور بہنوئی سے قرآن سننے کا، لیکن اسلام قبول کرنے کا بنیادی فیصلہ انہوں نے ہی کیا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے ان کیلئے یہ راستہ مزید آسان فرما دیا۔ اسی طرح ایک موقع نبی کریمﷺ کے چچا ابو طالب کو بھی ملا تھا جب ان کی وفات کے قریب نبی کریمﷺ نے ان سے کہا تھا کہ آپ ایک دفعہ کلمہ پڑھ لیں، جس کی بیس پر میں اللہ سے کچھ بات کر سکوں گا۔ لیکن وہ ابو جہل وغیرہ کے کہنے میں آکر اس قیمتی موقع سے فائدہ نہ اُٹھا سکے) لوگ غفلتوں میں ہوتے ہیں، انہیں اللہ رب العٰلمین کی طرف سے جھنجھوڑا جاتا ہے۔ لیکن ہدایت اسے ہی ملتی ہے جو ٹھوکر لگنے پر غفلت کی نیند سے جاگ اٹھے لیکن جس کا دل پتھر سے بھی سخت ہو چکا ہو تو یہ جھنجھوڑنا اس کیلئے ہدایت کی بجائے مزید اللہ سے دوری کا باعث بنتا ہے، تو اللہ ایسے شخص کو کبھی ہدایت نہیں دیتے۔ فرمانِ باری ہے:
﴿ وَلَقَد أَرسَلنا إِلىٰ أُمَمٍ مِن قَبلِكَ فَأَخَذنـٰهُم بِالبَأساءِ وَالضَّرّاءِ لَعَلَّهُم يَتَضَرَّعونَ ٤٢فَلَولا إِذ جاءَهُم بَأسُنا تَضَرَّعوا وَلـٰكِن قَسَت قُلوبُهُم وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيطـٰنُ ما كانوا يَعمَلونَ ٤٣ ﴾ ۔۔۔ سورة الأنعام
اور ہم نے اور امتوں کی طرف بھی جو کہ آپ سے پہلے گزر چکی ہیں پیغمبر بھیجے تھے، سو ہم نے ان کو تنگدستی اور بیماری سے پکڑا تاکہ وه اظہارِ عجز کرسکیں (42)سو جب ان کو ہماری سزا پہنچی تھی تو انہوں نے عاجزی کیوں نہیں اختیار کی؟ لیکن ان کے قلوب سخت ہوگئے اور شیطان نے ان کے اعمال کو ان کے خیال میں آراستہ کردیا (43)

بقول اقبال:
ہم تو مائل بہ کرم ہیں کوئی سائل ہی نہیں۔
راہ دکھلائیں کسے، کوئی راہ رو منزل ہی نہیں۔

واللہ تعالیٰ اعلم!
 

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
ماشاء اللہ،
اللہ ان تمام پراجیکٹس کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے۔۔
حدیث پراجیکٹ فائینلی لانچ ہو گیا ہے؟؟ کھل نہیں رہا ایرر سرور ایرر آرہا ہے۔۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! محترم اصل میں کچھ فنی معاملات کی وجہ سے سرور تبدیل کیا ہوا تھا جس وجہ سے آپ کے پاس ایرر آتا رہا ہو گا ۔جلد ہی ان شاء اللہ www.mohaddis.com سے چلنا شروع ہو جائے گا۔وقتی طور پر استفادہ کے لیے آپ کو لنک بھیج رہا ہوں اس کو استعمال میں لے آئیں
www.mohaddis.zeeshanmahmood.com
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,765
پوائنٹ
1,207
شمولیت
مارچ 08، 2012
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
147
پوائنٹ
89
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! محترم اصل میں کچھ فنی معاملات کی وجہ سے سرور تبدیل کیا ہوا تھا جس وجہ سے آپ کے پاس ایرر آتا رہا ہو گا ۔جلد ہی ان شاء اللہ www.mohaddis.com سے چلنا شروع ہو جائے گا۔وقتی طور پر استفادہ کے لیے آپ کو لنک بھیج رہا ہوں اس کو استعمال میں لے آئیں
www.mohaddis.zeeshanmahmood.com
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
ماشاء اللہ بہت عمدہ۔۔ اللہ رب العزت ادارہ و تمام معاونین کو اس محنت کا بہترین صلہ عطا فرمائے۔
 
Last edited:
Top