جی مرشد جی
رکن
- شمولیت
- ستمبر 21، 2017
- پیغامات
- 548
- ری ایکشن اسکور
- 14
- پوائنٹ
- 61
اس فورم کا ٹائٹل پیج دیکھ کر میں اس کو بڑا اچھا پلیٹ فارم سمجھا برصغیر پاک و ہند میں اہل حدیث اور احناف میں کشیدگی کو مٹانے کا۔
مگر جوں جوں میں اس فورم کی لڑیاں پڑھتا جارہا ہوں مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ اس فورم کا مقصد ہی احناف کی تردید ہے۔ اس فورم کی انتظامیہ میں موجود افراد خصوصاً اور دیگر ارکان اہل حدیث عموماً اس کردار کو بخوبی نباہ رہے ہیں۔
اس فورم پر جتنے احناف اب تک مجھے معلوم ہوسکے ہیں ان کے ہر پیراگراف کی مخالفت، اس پر طنز اور صاحب مراسلہ کی مختلف انداز میں تذلیل یہ خاصہ ہے اس فورم کا۔
اس کے مقابلہ میں اگر کوئی اہل حدیث کیسی بھی بونگی مارے اس پر واہ واہ کی جاتی ہے۔
مجھے اب تک کوئی ایسا پیراگراف نظر نہیں آیا جو اہل حدیث نے احناف کے خلاف لکھا ہو اور اس میں کوئی عیب کسی دوسرے اہل حدیث کو نظر آیا ہو۔ بلکہ ایک دوسرے کی مدد میں کوشاں نظر آتے ہیں۔ کسی کی تحریر کی نوک پلک ٹھیک کی جارہی ہے تو کسی کے پراگراف کو عام فہم بنایا جارہا ہے۔
کیا یہ اسلام کی یا علم کی خدمت ہو رہی ہے یا انتشار اور فساد کو ہوا دی جارہی ہے؟