- شمولیت
- اپریل 14، 2011
- پیغامات
- 8,771
- ری ایکشن اسکور
- 8,496
- پوائنٹ
- 964
چند دن پہلے ، ایک دینی فورم پر اراکین کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی ، نتیجہ یہ نکلا کہ اس فورم کے ایک رکن کو بلاک کردیا گیا ،
درمیان والی تفصیلات اس لیے معلوم نہیں کیونکہ جہاں یہ تلخ کلامی ہوئی ، وہاں سے کچھ مراسلے حذف وغیرہ کردیے گئے ہیں ،
بلاک ہونے والے رکن محدث فورم کے بھی اہل علم اراکین میں سے ہیں ، انہوں نے اس غیر مناسب رویے کا تذکرہ فیس بک کے علاوہ محدث فورم پر بھی کیا ، مذکورہ فورم کے اراکین جن میں سے کچھ منتظمین بھی ہیں ، انہوں نے اس معاملے کو غلط رخ دیا اور محدث فورم کی انتظامیہ کے بارےمیں غیر مناسب رویہ اختیار کرنا شروع کردیا ، ایسی صورت حال میں مجھے اطلاع ملی تو میں نے بطور انتظامیہ کے رکن ہونے کے وہاں جاکر گزارش کی کہ یہ معاملہ صرف ایک رکن کا ہے ، اس کو فورمز کی سطح پر زیر بحث نہ لایا جائے ، دونوں فورم ہی اہل حدیث اور سلفیوں کے ہیں ، لہذا یہ رویہ درست نہیں ، جس پر بعض احباب نے اچھی گفتگو کی لیکن کچھ منتظمین نے غیر اخلاقی رویہ اپنایا ، اور اصلاح کی غرض سے کی گئی باتوں کا جواب معاندانہ انداز میں دیا ، چونکہ ٹائپر الحروف کی غرض اصلاح تھی جب معاملہ مزید بگڑتا ہوا نظر آیا تو میں نے وہاں مزید بات کرنا مناسب نہیں سمجھا ، ابھی دیکھا کہ وہاں ایک رکن جن کے نام کے ساتھ ’ منتظم ‘ لکھا ہوا ہے ، نے درج ذیل مراسلہ کیا ہوا ہے :
اور اگر واقعتا یہ بات ثابت ہوئی کہ اس میں ہماری طرف سے کوئی بے احتیاطی اور سستی کی گئی ہے تو ان شاءاللہ اس پر معذرت کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ ہمارے نزدیک بالخصوص تمام سلفی فورم الحمد للہ بھائیوں کی طرح ہیں ، جس طرح یہاں دین کا کام ہورہا ہے ، اس طرح دیگر فورم بھی اس غرض و غایت کے لیے معرض وجود میں آئے ہیں ، ہماری یہ کوشش ضرور ہے کہ ہم بڑھ چڑھ کر دین کا کام کریں ، لیکن کسی کی ٹانگیں کھینچ کر کسی کو پیچھے چھوڑنا کبھی بھی مقصد نہیں رہا ، بلکہ اس کام کو دینی و علم منصب کے منافی سمجھتے ہیں ۔
ایک دفعہ پھر کہنا چاہوں گا کہ مقصد صرف بھائیوں کے ذہن میں اگر کوئی خدشات ہیں تو ان کو دور کرنا ، کسی قسم کے فتنہ و فساد سے ہم اللہ کی پناہ مانگتے ہیں ۔

میرا یہ لڑی شروع کرنے کا مقصد اور ہدف صرف محدث فورم کے احباب ہیں ، اور بطور انتظامیہ رکن کے میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں ،کہ محدث فورم کی انتظامیہ کا اس ’’ اختلاف ‘‘ میں کسی قسم کا کوئی کردار نہیں ہے ، اگر محدث کا کوئی رکن یہ سمجھتا ہے کہ فورم کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی غلط رویہ اپنایا گیا ہے تو ہم ان شاء اللہ اس کی وضاحت کرنے کے لیے تیار ہیں ،’یہ تھریڈ عارضی طور مقفل کیا جارہا ہے ۔ طاھر عسکری صاحب اور محدث فورم کی ملی بھگت سے مجلس فورم کے لئے جو پروپیگنڈہ کیا گیا اور الزامات لگائے گے ۔ ان کے جواب تیار ہونے پر یہاں منتقل کردیے جائیں گے ان شاء اللہ ۔ والسلام ۔ ‘