عمر اثری
سینئر رکن
- شمولیت
- اکتوبر 29، 2015
- پیغامات
- 4,404
- ری ایکشن اسکور
- 1,137
- پوائنٹ
- 412
محترم شیخ!جو احباب اس تھریڈ میں ہونے والی ’ تکرار ‘ کو نہیں دیکھ سکتے ، وہ ’ نظر انداز ‘ کا آپشن استعمال کرسکتے ہیں ۔
بات دیکھنے یا نا دیکھنے کی نہیں ہے. بات ہے کہ اس طرح کے اسلوب سے بات کرنے کا فائدہ کیا ہے؟؟؟
اس طرح کے الفاظ ایک دوسرے کے لۓ استعمال کرنا کہاں زیب دیتا ہے؟؟؟ اور وہ بھی اہل علم حضرات کو؟؟؟ لوگ کیا کہیں گے؟؟؟ لوگ تو ہنسیں گے ہی نا؟؟؟ کہ جو لوگ قرآن وحدیث کو اپنا اصول مانتے ہیں اور منہج سلف کے متبع ہونے کا دعوی کرتے ہیں وہ ایک دوسرے کے لۓ غیر اخلاقی زبان استعمال کر رہے ہیں؟؟؟ اگر بات کرنے ہی ہے تو ادب اور اخلاق کے ساتھ کریں. نہ کہ گالیوں سے.
سباب المسلم فسوق وقتالہ کفر
میری باتوں سے آپ کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے اور نہ ہوا جا سکتا ہے. لیکن اگر کہیں اخلاق کا جنازہ نکل رہا ہو تو اسپر ٹوکنا سب کی ذمہ داری ہے. یہی اس فورم کے قواعد و ضوابط میں بھی شامل ہے.
کوئی بات غلط ہو تو درگزر فرمائیں. میں ایک طالب علم ہوں. بڑوں کے معاملات میں دخل اندازی کے لۓ معذرت.