• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث فورم کی ملی بھگت ؟

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
تمام احباب سے گزارش ہے کہ اس بحث کو روک دیجیے ۔ اردو مجلس فورم بھی اچھا کام کر رہا ہے ۔ اصل مسئلہ عقیدے سے زیادہ رویے کا ہے ؛ عقیدے پر مکالمہ ہو سکتا ہے لیکن رویوں پر احتجاج ہی ممکن ہے ۔
میں چاہتا ہوں کہ اس معاملے پر بالکل سکوت اختیار کیا جائے ؛ ہم سب کو اپنے اخلاقی رویے بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔ میں اس معاملے میں کچھ نہیں کہنا چاہتا ۔
ممکن ہو تو انتظامیہ اس تھریڈ کو بھی بند کر دے ۔
البتہ ایک ساتھی پر سخت افسوس ہوا کہ اب اسے میرا نام بھی نہیں آتا ؛ حسن عسکری ؟! یہ کون ہے ؟ اللہ تعالیٰ ہمیں تعصب اور تکبر سے محفوظ رکھے ؛ آمین
شکریہ
 
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
67
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
71
تمام احباب سے گزارش ہے کہ اس بحث کو روک دیجیے ۔ اردو مجلس فورم بھی اچھا کام کر رہا ہے ۔ اصل مسئلہ عقیدے سے زیادہ رویے کا ہے ؛ عقیدے پر مکالمہ ہو سکتا ہے لیکن رویوں پر احتجاج ہی ممکن ہے ۔میں چاہتا ہوں کہ اس معاملے پر بالکل سکوت اختیار کیا جائے ؛ ہم سب کو اپنے اخلاقی رویے بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔ میں اس معاملے میں کچھ نہیں کہنا چاہتا ۔ممکن ہو تو انتظامیہ اس تھریڈ کو بھی بند کر دے ۔البتہ ایک ساتھی پر سخت افسوس ہوا کہ اب اسے میرا نام بھی نہیں آتا ؛ حسن عسکری ؟! یہ کون ہے ؟ اللہ تعالیٰ ہمیں تعصب اور تکبر سے محفوظ رکھے ؛ آمینشکریہ
یہ تکبر ہی ہے جو تمہیں ان لوگوں سے معذرت سے روک رہا ہے جو دین کاکام کر رہے ہیں لیکن ان کے دل تم نے دکھائے۔ عقیدے کے متعلق سلفیت کے بھیس میں ناصبیت کے دعوے کیے گئے۔ واضح معذرت کر لو گے تو جان سستے میں چھوٹ جائے گی ۔ میں کسی بدتمیز کو چھوڑنے والی نہیں۔ نہ ایسی گول مول باتیں چلیں گی۔
 
Last edited:

بابر تنویر

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 02، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
692
پوائنٹ
104
جی بھتیجے جی اخلاق کا مظاہرہ ہی کیا گیا تھا ۔ لیکن نتیجے میں ہٹ دھرمی کا سامنا کرنا پڑا ۔
نام ہم نے بھی کسی کا نہیں لیا۔
ہماری صرف یہ درخواست ہے کہ ناصبیت کا الزام لگانے والا معذرت کرے۔
کیا آپ اس بات سے متفق ہیں ؟
 
Last edited:

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
میں ایک حنفی ہوں اور "واقعی" حنفی ہوں۔
اس لحاظ سے مجھے یہ مناظر دیکھتے رہنا چاہئیں (اور شاید بغلیں بھی بجانی چاہئیں)۔ لیکن۔۔۔۔
میں محترم طاہر اسلام عسکری بھائی کو زیادہ نہیں جانتا لیکن جتنی گفتگو رہی ہے اس میں انہیں یکے از اہل علم، شگفتہ اور اخلاق والا ہی پایا ہے۔
میں نہیں جانتا کہ محترمہ ام نور العین صاحبہ کون ہیں اور ان کی علمی خدمات کیا ہیں۔ لیکن ان کی "خوش کلامی" کو یہاں دیکھ کر حیرت بھی ہوئی اور دکھ بھی۔ کیا واقعی مسلمان کا یہ طرز کلام ہوتا ہے؟ اور جن کا تعلق "علماء" کی جماعت سے ہو ان کا؟
اور سب سے بڑھ کر افسوس اس بات پر ہوا کہ عموماً احباب کو یہ پریشانی نہیں کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کو برا بھلا کہہ رہا ہے۔ پریشانی یہ ہے کہ ایک "سلفی" فورم پر دوسرے "سلفی" فورم سے متعلق ایسی بات ہو رہی ہے اور اس پر جگ ہنسائی ہوگی۔ الیس منکم رجل رشید؟؟

اگر محترم طاہر اسلام عسکری بھائی نے محترمہ ام نور العین صاحبہ کو "ناصبی" کہا ہے تو کیا حضرت عمر رض نے حاطب بن ابی بلتعہ کو منافق نہیں کہا تھا؟ کیا اس کا نتیجہ اصحاب رسول ﷺ کے یہاں یہ نکلا تھا؟ ام نور العین وضاحت کر سکتی تھیں کہ یہ الزام غلط ہے، زیادہ لگایا جاتا تو رپورٹ بھی کر سکتی تھیں۔ لیکن یہ "خوش بیانی"!!! الامان و الحفیظ!!

محترمی @خضر حیات بھائی!
میری ناچیز رائے یہ ہے کہ جس طرح مندرجہ ذیل قوانین غیر سلفی حضرات کے لیے لاگو ہیں اسی طرح انہیں کچھ دیر کے لیے سلفی حضرات کے لیے بھی مان لیا جائے تو اس تھریڈ میں کچھ عمل کیا جا سکتا ہے:
نمبر7
فورم کے شرکا ء اور اراکین باہم گالم گلوچ، ذاتیات پر تنقید اور ناشائستہ زبان سے اجتناب کریں اور حتی الامکان ایک دوسرے کے بارے بدگمانی اور سوئے ظن کے اظہار سے گریز کیا جائے۔


نمبر13
ان قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں یا تو انتطامیہ کی طرف سے متعلقہ پوسٹ میں قواعد وضوابط کی روشنی میں اصلاح کر دی جائے گی۔
نمبر14
یا پھر یوزر کی پوسٹ کو فورا نامنظور کرتے ہوئے اسے ذاتی پیغام کے ذریعے اپنی پوسٹ میں اصلاح کی توجہ دلائی جائے گی ۔اور اگر یوزر اپنی پوسٹ میں اصلاح کر کے ذاتی پیغام کے ذریعے انتظامیہ کو مطلع کر دیتا ہے تو اس کی پوسٹ کو دوبارہ منظور کر دیا جائے گا۔
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
جی بھتیجے جی اخلاق کا مظاہرہ ہی کیا گیا تھا ۔ لیکن نتیجے میں ہٹ دھرمی کا سامنا کرنا پڑا ۔
نام ہم نے بھی کسی کا نہیں لیا۔
ہماری صرف یہ درخواست ہے کہ ناصبیت کا الزام لگانے والا معذرت کرے۔
کیا آپ اس بات سے متفق ہیں ؟
احمد فراز نے کہا تھا :
اگر تمھاری انا ہی کا ہے سوال تو پھر
چلو میں ہاتھ بڑھاتا ہوں دوستی کے لیے
میں ناصبیت کا الزام واپس لیتا ہوں اور دل آزاری پر معذرت خواہ ہوں ۔ رب کریم ہمیں دین کی نشر و اشاعت کی بیش از بیش خدمت کی توفیقات سے بہرہ مند فرمائے ؛ آمین
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top