• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث فورم کی ملی بھگت ؟

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
احمد فراز نے کہا تھا :
اگر تمھاری انا ہی کا ہے سوال تو پھر
چلو میں ہاتھ بڑھاتا ہوں دوستی کے لیے
میں ناصبیت کا الزام واپس لیتا ہوں اور دل آزاری پر معذرت خواہ ہوں ۔ رب کریم ہمیں دین کی نشر و اشاعت کی بیش از بیش خدمت کی توفیقات سے بہرہ مند فرمائے ؛ آمین
جزاکم اللہ خیرا محترم شیخ.
اللہ آپکو خوش رکھے
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
اور سب سے بڑھ کر افسوس اس بات پر ہوا کہ عموماً احباب کو یہ پریشانی نہیں کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کو برا بھلا کہہ رہا ہے۔ پریشانی یہ ہے کہ ایک "سلفی" فورم پر دوسرے "سلفی" فورم سے متعلق ایسی بات ہو رہی ہے اور اس پر جگ ہنسائی ہوگی۔ الیس منکم رجل رشید؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک بار اور بغور پڑھنے کی ادبا گزارش ہے
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
میری ناچیز رائے یہ ہے کہ جس طرح مندرجہ ذیل قوانین غیر سلفی حضرات کے لیے لاگو ہیں اسی طرح انہیں کچھ دیر کے لیے سلفی حضرات کے لیے بھی مان لیا جائے تو اس تھریڈ میں کچھ عمل کیا جا سکتا ہے
مجھے جہاں تک علم ہے یہ تمام لوگوں کے لۓ ہیں..
دخل اندازی کے لئے معذرت.
میں کوئی انتظامی رکن نہیں. لیکن سوچا کہ بول دوں.
 

Ukashah

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
53
ری ایکشن اسکور
214
پوائنٹ
65
البتہ ایک ساتھی پر سخت افسوس ہوا کہ اب اسے میرا نام بھی نہیں آتا ؛ حسن عسکری ؟! یہ کون ہے ؟ اللہ تعالیٰ ہمیں تعصب اور تکبر سے محفوظ رکھے ؛ آمین
شکریہ
ساتھی آپ کا نام مجھے واقعی پورا معلوم نہیں. وجہ شاید یہ ہے کہ آپ اتنے معروف نہیں. باقی جہاں تک تکبر اور تعصب کی بات ہے. ایک سال ہو گیا. آج تک اپنی ناصبی یا ناصبیت کے موقف سے رجوع نہیں کیا.. اس سے زیادہ ہٹ دھرمی، تعصب اور تکبر کیا ہوسکتا ہے.
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
باقی جہاں تک تکبر اور تعصب کی بات ہے. ایک سال ہو گیا. آج تک اپنی ناصبی یا ناصبیت کے موقف سے رجوع نہیں کیا.. اس سے زیادہ ہٹ دھرمی، تعصب اور تکبر کیا ہوسکتا ہے.
احمد فراز نے کہا تھا :
اگر تمھاری انا ہی کا ہے سوال تو پھر
چلو میں ہاتھ بڑھاتا ہوں دوستی کے لیے
میں ناصبیت کا الزام واپس لیتا ہوں اور دل آزاری پر معذرت خواہ ہوں ۔ رب کریم ہمیں دین کی نشر و اشاعت کی بیش از بیش خدمت کی توفیقات سے بہرہ مند فرمائے ؛ آمین
 

بابر تنویر

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 02، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
692
پوائنٹ
104
احمد فراز نے کہا تھا :
اگر تمھاری انا ہی کا ہے سوال تو پھر
چلو میں ہاتھ بڑھاتا ہوں دوستی کے لیے
میں ناصبیت کا الزام واپس لیتا ہوں اور دل آزاری پر معذرت خواہ ہوں ۔ رب کریم ہمیں دین کی نشر و اشاعت کی بیش از بیش خدمت کی توفیقات سے بہرہ مند فرمائے ؛ آمین
محترم عسکری صاحب، فراز نے جو کچھ کہا ہو ہمیں اس سے مطلب نہیں ہے۔ بات کسی کی انا کی نہیں تھی۔ ایک نامناسب الزام کی تھی۔ کیا ہی بہتر ہوتا کہ معاملات کو اس حد تک نہ جانے دیا جاتا۔ یہ معذرت ایک سال پہلے بھی کی جاسکتی تھی۔
ہم نے جناب خضر حیات صاحب سے اس کی درخواست کی تھی اور انہون نے ہماری درخواست ایک طنزیہ جملہ ادا کرتے ہوۓ ٹال دی تھی۔ اور حال ہی میں جب عکاشہ بھائ نے ان کے کمنٹس کو رپورٹ کیا تو جواب ملا کہ محدث فورم پر اس کی اجازت ہے۔ اور اس اجازت کا جو نتیجہ نکلا وہ آپ کے سامنے ہے۔
بہرحال ہم آپ کی معذرت قبول کرتے ہیں۔ اور محدث فورم سے بھی یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ آپ کا متعلقہ تھریڈ حذف کردیں۔

ان تمام دوستوں کا بھی شکریہ جنہوں نے دونوں فریقوں سے اس معاملہ کو ختم کرنے کی مقدور بھر سعی کی۔ اور جیسا کہ ہم نے پہلے کہا کہ محدث فورم کی انتظامیہ اگر چاہتی تو یہ معاملہ کب کا ختم ہو گيا ہوتا۔

اللہ تعالی ہم سب کو دین اسلام کی خدمت کرنے کا موقع عطا فرماۓ آمین!
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
ہم ہمیشہ ایسے اہل علم کی قدر کرتے آئے ہیں ۔ جو کہ اپنے اسلاف کی طرف حقیقت میں عملی ،قولی اور فعلی نسبت رکھتے ہیں ۔ خضرحیات بھائی سے مجھے کوئی اختلاف نہیں ۔ لیکن انتظامی معاملات میں حقیقت میں ناتجربہ کاری ہے ۔او ر "ناتجربہ کاری" والی بات پر ناراض ہونے کی ضرورت بھی نہیں ۔ انسان کا تجربہ کم ہو سکتا ہے ۔۔ اگروہ ادارہ محدث کی مرضی سے لکھ رہے ہیں توان کا کوئی قصور نہیں ۔
جزاکم اللہ خیرا ، جی بہتر ، فورم پر موڈریشن وغیرہ کے حوالے سے ، کافی حد تک اساتذہ کرام نے مجھ پر اعتماد کیا ہوا ہے ، البتہ ان کا یہ حکم ہے کہ جب کوئی اہم معاملہ ہو تو ہم سے مشورہ کر لیا کریں ، حالیہ سلسلے کو میں جس نوعیت کا سمجھتا ہوں ، اس کے لیے میں نے استاد محترم انس نضر صاحب ، یا دیگر منتظمین اعلی سے مشورہ کی ضرورت نہیں سمجھی ، اس معاملے کو چلتے ایک سال ہوگیا ، نہ ہی ابھی تک مجھے اس سلسلے میں کسی قسم کا کوئی حکم ملا ہے ، میں یہی سمجھتا ہوں کہ انہیں ابھی تک اس کا علم نہیں ، یا اگر کسی کے ذریعے ہوا ہوگا تو انہوں نے مجھے کوئی حکم نہیں دیا ۔ اس لیے اس معاملے میں جتنی انتظامی امور سے متعلق اچھی یا بری باتیں ہوئیں ، یہ مجھ ناتجربہ کار کا ہی اقدام ہے ۔
اور سب سے بڑھ کر افسوس اس بات پر ہوا کہ عموماً احباب کو یہ پریشانی نہیں کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کو برا بھلا کہہ رہا ہے۔ پریشانی یہ ہے کہ ایک "سلفی" فورم پر دوسرے "سلفی" فورم سے متعلق ایسی بات ہو رہی ہے اور اس پر جگ ہنسائی ہوگی۔ الیس منکم رجل رشید؟؟
ابتسامہ ۔
بحث چونکہ سلفیوں کے درمیان ہی ہورہی تھی ، اس لیے اس طرح کا انداز ملا ، ورنہ اہل فورم اور آپ کے مابین جس انداز سے افادہ و استفادہ کا سلسلہ چل رہا ہے ، وہ علمی و اسلامی اخوت اور تعاون کا ہی ایک مظہر ہے ۔
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
اس تھریڈ میں کی جانے والی گفتگو کو بغور پڑھتا رہا ہوں۔ کہتے ہیں کہ گلہ شکوہ کو زبان پر لے آنا بہتر ہوتا ہے بنسبت اس کے کہ اس کو ناسور بنا لیا جائے۔ مگر گلہ شکوہ کرتے ہوئے الفاظ کے چناؤ میں احتیاط ہر کسی پر لازم ہے۔ دین ہمیں ایک دوسرے کی عزت نفس کے احترام کی تعلیم دیتا ہے خواہ وہ کوئی بھی (بھلے کافر ہی کیوں نہ) ہو۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
احمد فراز نے کہا تھا :
اگر تمھاری انا ہی کا ہے سوال تو پھر
چلو میں ہاتھ بڑھاتا ہوں دوستی کے لیے
میں ناصبیت کا الزام واپس لیتا ہوں اور دل آزاری پر معذرت خواہ ہوں ۔ رب کریم ہمیں دین کی نشر و اشاعت کی بیش از بیش خدمت کی توفیقات سے بہرہ مند فرمائے ؛ آمین
جزاکم اللہ خیرا محترم بھائی میں نے یہاں نہ پہلے آپ کی تائید کی تھی نہ دوسری پارٹی کی تائید کی تھی کیونکہ مجھے زیادہ معلومات ہی نہیں تھیں البتہ موحدین ہونے کے ناطے اختلاف بھلانے کا کہا تھا جس پہ الحمد للہ آپ نے عمل کیا ہے میرے بارے میں تو پورے فورم والے یہ دیکھ سکتے ہیں کہ موحدین سے جتنا ختلاف ہو میں رویہ کو قابو میں رکھتا ہوں مگر یہاں معاملہ کنٹرول میں نہ رہا
یہ تو کوئی بھی دیکھ سکتا ہے کہ اس فورم والے تو اپنے خلاف اور اس فورم کے مالکوں اور نگرانوں کے خلاف اس بہنا کے انتہائی نامناسب اور عورت کی فطرت کو ہی ظاہر کرنے والے کمنٹس کو بھی ڈیلیٹ نہیں کرتے تو ان سے دوسرے یہ کیسے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس فورم کے کسی مبمر کے کسی تھریڈ کو ہی ڈیلیٹ کر دیں اگرچہ نہ چاہتے ہوئے بھی انہوں نے اسکو مفقل کر دیا اوپر سے ایک انتہائی معتدل شخصیت جو دوسرے فرقوں والوں کے ہاں بھی معتدل ہی سمجھی جاتی ہے اور جو مدینۃ الرسول میں ورثۃ الانبیاء کو ہی سمیٹ رہی ہے اسکی کس طرح تضحیک کی گئی اور اس پہ کوئی ایک بھی پوسٹ اسکی نہ دکھائی گئی کہ جس میں انہوں نے برے لفاظ استعمال کیے ہوں سوائے اس الزام کے کہ طاہر اسلام کو زبردستی کنٹرول کیوں نہیں کیا پس طاہر اسلام کو زبردستی کنٹرول نہ کرنے پہ یہی گمان کیا گیا کہ وہ انکے نیچے لگے ہوئے ہیں اور ایک عالم کی تضحیک کی گئی تو پھر کیا خیال ہے کیا انہوں نے اپنے خلاف ہونے والی گفتگو میں کسی عورت کو کنٹرول کیا؟ کیا وہ اس عورت کے نیچے لگے ہوئے ہیں؟ عائشہ رضی اللہ عنھا کہتی ہیں کہ اگر اللہ کے نبی ﷺ نے کوئی بات چھپانی ہوتی تو وہ زید والے معاملے کی وحی کو چھپاتے جو اللہ نے ظاہر کیا جو انکے اپنے خلاف تھی پس وہ بھائی بھی اگر کنٹرول کرنے والے ہوتے تو اپنے خلاف ہونے والی باتوں کو ہی موڈریٹ کرتے پس ثابت ہوا کہ ان پہ الزام غلط تھا
پس میرے خیال میں یہاں معاملہ ذاتی عناد کا تھا فورمز کا نہ تھا اور اسی وجہ سے میرا اس میں رویہ لاشعوری طور پہ میرے پچھلے رویے سے میچ نہیں کرتا اس پہ مجھے بھی اعتراف اور شرمندگی ہے میں بھی طاہر بھائی کی طرح یہی کہوں گا کہ اسکو اب ختم کر دیا جائے یہی سب کے لئے اور دین کے لئے بہتر ہے اور یہ تالی دونوں ہاتھوں سے ہی بج سکتی ہے
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top