یہ دونوں آپشنز کہاں ہیں؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک بار بتا دیں تاکہ ان کے ٹیوٹوریل بنا کر پوسٹ کر دوں۔
آپ کسی بھی فورم میں اپنی پوسٹ تو تلاش کر سکتے ہیں، لیکن اپنے شروع کردہ دھاگے کا آپشن ابھی تک نظر نہیں آیا۔
کسی بھی فورم میں جائیں۔
تلاش پر کلک کریں۔
نیچے کھلنے والے ڈراپ ڈاؤن میں سے "ارسال کردہ از ممبر" کے سامنے اپنا نام لکھیں۔
اور "صرف اسی زمرہ میں تلاش کریں"پر چیک لگا دیں ( یہاں ٹک پہلے سے لگا ہوگا)
اور تلاش کریں تو خاص اس فورم میں ہر دھاگے میں آپ کی پوسٹس ظاہر ہو جائیں گی۔
اس میں ایک مسئلہ یہ آتا ہے کہ ایک ہی دھاگے میں دس بیس پوسٹس ہوتی ہیں، وہ سب نتائج میں ظاہر ہو جاتی ہیں۔
لہٰذا اس سے بچنے کے لئے یوں کریں کہ سرچ کرتے وقت "نتائج کو بطور تھریڈ ظاہر کریں" پر بھی ٹک لگا دیں تاکہ ایک موضوع میں چاہے آپ کی پچاس پوسٹ ہی ہوں وہ نتائج میں ایک ہی دفعہ ظاہر ہو۔
آپ اندازً دو ہفتے بعد یاد دلائیے گا تو یہ آپشن شاید ہم بطور لنک ہی شامل کر دیں، تاکہ آپ کلک کریں اور متعلقہ زمرہ میں اپنی تمام پوسٹس یا تمام دھاگے دیکھ سکیں۔ فی الحال دیگر کام بہت زیادہ پڑے ہوئے ہیں۔