• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اعلانات محدث فورم کی نئے سافٹ ویئر پر منتقلی : شکایات و مسائل

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
کوئی بھی نیا دھاگہ ریلیز کرنے کے بعد "نیا مراسلہ" آپشن کو پش کرنے کے بعد وہ صاحب تھریڈ کو اس میں فوراً نظر نہیں آئے گا جس پر کچھ وقت لگے گا شائد پروگرام میں آٹو ٹائمنگ ھے، اس لئے گھبرائیں نہیں اگر آپ دیکھنا چاہتے ہیں تو "صفحہ اول" کو پش کریں تو وہ صاحب تھریڈ کو اسی سیکشن میں فوراً نظر آ جائے گا جہاں سے نشر ہوا ھے۔
سنن ابو داود کے آج کے مراسلے "تازہ ترین" میں لاگ ان ہونے پر نظر نہیں آرہے۔ جبکہ لاگ ان کے بغیر نظر آتے ہیں۔
دوسرا یہ کہ آٹو سیونگ کی سہولت موجود ہے یا نہیں؟۔
یہ شکایت کل سے ذہن میں تھی۔ آج کچھ تبدیلی کی ہے۔ ازراہ کرم اب چیک کریں کہ نیا دھاگا پوسٹ کرنے کے بعد فوری طور پر تازہ ترین میں نظر آتا ہے یا نہیں؟

دوسرا یہ کہ آٹو سیونگ کی سہولت موجود ہے یا نہیں؟۔
بدقسمتی سے اس ایڈیٹر میں آٹو سیونگ کی سہولت موجود نہیں ہے۔ اگرچہ کچھ ٹائپ کر لینے کے بعد اگر غلطی سے صفحہ میں کسی لنک وغیرہ پر کلک کر کے کسی اور صفحہ پر چلے جائیں تو واپس آنے پر ٹیکسٹ ایڈیٹر میں موجود ملتا ہے۔ پھر بھی احتیاط بہتر ہے۔ میری تو ہمیشہ سے پریکٹس رہی ہے کہ چھوٹی پوسٹ ہو یا بڑی۔ بھیجنے سے قبل ایک مرتبہ کنٹرل اے کر کے کنٹرول سی دبا دیتا ہوں تاکہ کوئی خرابی ظاہر ہونے کی صورت میں ڈیٹا محفوظ رہے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
شاکر بھائی یہ طریقہ کام نہیں کر رہا ہے، اصل میں میں نے کل ہی "lost password" پر کلک کر کے چیک کیا تھا، بدلے میں مجھے ایک ای مل ملا جس میں temporary پاس ورڈ ملا اس سے لاگ ان تو ہو جاتے ہیں لیکن اب میں اپنا پرانا پاسورڈ رکھنا چاہتا ہوں، لیکن یہ نہیں پتا کہ اب نیا پاسورڈ کا آپشن کہاں ہے؟؟
اچھا تو آپ یہ کہہ رہے تھے۔
اس کے لئے آپ فورم پر اوپر بائیں جانب جہاں آپ کا نام لکھا ہوا آ رہا ہے، وہاں ماؤس لے کر جائیں گے تو نیچے چھوٹا سا ڈراپ ڈاؤن کھل جائے گا جہاں آپ سے متعلق تمام اہم لنکس موجود ہوں گے۔ وہاں سب سے نیچے "کلمہ شناخت" کا لنک ہے۔ کلمہ شناخت دراصل پاس ورڈ کا اردو متبادل ہے، لہٰذا اب سب کو اردو بھی سیکھنی پڑے گی (ابتسامہ)۔
یہاں کلک کریں اور پرانا پاس ورڈ دے کر نیا پاس ورڈ سیٹ کر لیں۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
یہ بتائیں کہ "پڑھاہوا ان پڑھاہوا" اس کے لیے کیانشان ہے؟؟
اس کے لیے وہی پرانی نشانی ہے کہ جو دھاگا آپ ملاحظہ کر چکے ہیں وہ فقط نیلے رنگ میں نظر آئے گا اور جو ابھی ان پڑھا ہے تو وہ نیلے رنگ میں بولڈ بھی ہوگا۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
شاکر بھائی! اس میں ایک آپشن ’غیر متعلّق‘ کی ضرور رکھئے گا۔ یعنی موجودہ موضوع یا تھریڈ سے غیر متعلّق پوسٹ
انس بھائی، بہت ہی اچھی تجویز ہے۔ اور بھی ذہن میں ہو تو بتائیے گا۔ ہمارے پاس کم و بیش آٹھ دس بٹن دستیاب ہیں۔ میرے ذہن میں یہ تھے:
متفق
غیر متفق
پسند
ناپسند
معلوماتی
تحقیقی
پرمزاح
ادبی
اور اب "غیر متعلق" بھی اس لسٹ میں شامل ہو گیا ہے۔

ذرا سا سوچنا پڑے گا کہ فورم پر کس کس قسم کی تحریریں ہوتی ہیں، اور ان پر کس قسم کے جذبات پیدا ہوتے ہیں، جن کو ریٹنگ میں کنورٹ کیا جا سکتا ہے۔ مثلا منفی ریٹنگ کو دیکھیں تو بعض تحریریں فضول ہوتی ہیں، تو ان کے لئے "غیر مفید" کی ریٹنگ شامل کی جا سکتی ہے، تاکہ لوگوں کی ایسی تحریروں کے حوالے سے حوصلہ شکنی ہو۔ اسی طرح بعض تحریریں حوالہ جات نہ ہونے کی وجہ سے غیر مفید ہوتی ہیں تو ان کے لئے کوئی لفظ سوچا جا سکتا ہے۔ جیسے "بے حوالہ" وغیرہ۔
اسی طرح جو درمیانے درجے کی تحریریں ہوں ان کے لئے "عام" کی ریٹنگ۔ تاکہ جو تحریر نہ تو پسند ہو ، نا ہی ناپسند۔ تو ایسی تحریر کو "عام"ریٹ کی جا سکے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
شاکر بھائی۔
یہاں پر تدوین کرکے عنوان "ایمان مفصل و مجمل کی تعریف" کو لنک دینا چاہتا ہوں مگر آپشن موجود نہیں ہے۔
جزاک اللہ خیرا۔
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
نعیم بھائی،
دراصل فورم پر تدوین کے لئے پوسٹ کرنے کے بعد تین روز کی مدت شامل کی گئی ہے کہ تین دن پرانی پوسٹس میں تبدیلی کی جا سکے اور اس کے بعد یہ تبدیلی ممکن نہ ہو۔ فی الحال آپ کی سہولت کی خاطر یہ پابندی اٹھا رہا ہوں۔ لیکن اس کا مستقل حل یہ ہوگا کہ آپ کو جو بڑی کتب پیش کرنی ہوں، بہتر ہے ان کو "یونیکوڈ کتب" سیکشن میں پیش کریں، وہاں ہم یہ پابندی اٹھا لیں گے۔
آپ پانچ منٹ بعد کوشش کیجئے گا ان شاء اللہ مسئلہ نہیں ہوگا۔
 

عکرمہ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
658
ری ایکشن اسکور
1,869
پوائنٹ
157
دل کی گہرائیوں سے محدث ٹیم کواس فورم کو’’جاذب نظر‘‘بنانے پر مبارکباد۔۔۔لیکن کچھ کمپلیکیڈڈ سا لگتا ہے۔۔لیکن سیکھ ہی جائیں گے۔۔۔سپیڈ بہترین ہے
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,424
پوائنٹ
521
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
شاکر بھائی۔
یہاں پر تدوین کرکے عنوان "ایمان مفصل و مجمل کی تعریف" کو لنک دینا چاہتا ہوں مگر آپشن موجود نہیں ہے۔
جزاک اللہ خیرا۔
السلام علیکم

محترم لنک ڈالنے کا طریقہ نوٹ فرما لیں تصویر سے آپکو سمجھنا آسان ہو گا۔

اس کے بغیر ڈائریکٹ اگر لنک ڈالنا ہو تو سیدھا اسی صفحہ پر لنک پیسٹ کر دیں۔​
والسلام​
 
Top