اس میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ صفحہ اول اور تازہ ترین وغیرہ صفحات میں ایک سائڈ پر میمبر کا پروفائل آجانے کی وجہ سے صفحہ کی چوڑائی بالکل چھوٹی ہوگئی ہے جس کی وجہ سے الفاظ چھوٹے اور دھندلے پڑ گئے ہیں اس کی ایک وجہ الٖفاظ کا رنگ آسمانی بھی ہے، جس کی وجہ سے پڑھنے میں دشواری پیش آتی ہے۔
ہاں دھاگہ میں یہ صورت نہیں وہاں مکمل اسکرین پر ویو ہونے سے آسان ہے۔
اس کا کوئی حل اگر ممکن ہو،
لگتا ہے ایڈوانس میں فل نمبر عینک بنوا کررکھنا پڑے گا۔ (ابتسامۃ)
لگتا ہے یاسر اکرام بھائی کی طرح آپ کی اسکرین ریزولیوشن بھی کم ہے۔ جس کی وجہ سے یہ مسئلہ ہے۔
میرے تو لیپ ٹاپ پر اس سیٹ اپ سے زیادہ سے زیادہ انفارمیشن ایک ہی دفعہ میں نظر آ جاتی ہے۔ لہٰذا مجھے اور چوڑی اسکرین والے یا زیادہ ریزولیوشن والے یوزرز کو تو اسی اسٹائل میں سہولت ہوگی کہ بائیں جانب یہ بار موجود رہے۔ اگر ہم پرانے سافٹ ویئر کی مانند اسے نیچے لے جائیں، تو پھر اس پر نظر ہی نہیں پڑتی کبھی۔
آپ کے لئے یہ کیا جا سکتا ہے کہ ایک اور نیا اسٹائل بنا لیا جائے۔ جو فقط کم ریزولیوشن کے کمپیوٹرز استعمال کرنے والے ساتھیوں کے لئے ہو۔ اس میں دو چار دن لگ جائیں گے۔ لیکن ان شاء اللہ یہ کام ترجیحی بنیادوں پر کر لیا جائے گا۔
الفاظ کا رنگ آسمانی کہاں ہے؟
ازراہ کرم ممکن ہو تو فورم کا صفحہ اول کھول کر ایک عدد اسکرین شاٹ لے کر ہمیں بھیجیں، تاکہ ہمیں مسئلہ درست طور پر سمجھ آئے۔ یاسر بھائی سے بھی یہی درخواست کی تھی، ابھی تک وہاں سے بھی اسکرین شاٹ نہیں آیا۔