- شمولیت
- جنوری 08، 2011
- پیغامات
- 6,595
- ری ایکشن اسکور
- 21,397
- پوائنٹ
- 891
متفق۔اور وہ یہ کہ "خلافت و ملوکیت کی تاریخی و شرعی حیثیت" از حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ پر کام کیا جائے ، کیونکہ اس کے ہمہ جہتی فوائد ہیں جو اہل نظر سے مخفی نہیں ہیں۔ میں بذات خود سید مودودی سے بہت متاثر ہونے کے باوجود یہ سمجھتا ہوں کہ اس بارے مین ان کا موقف دانستہ نا دانستہ مستشرقین کی ترجمانی کر گیا ہے اور حافظ صلاح الدین صآحب نے اس پر نقد سے سیکولرز کے بالکل انہی اعتراضات کا بھی تاریخی عرق ریزی سے جواب دے دیا ہے۔
اس لیے اس کتاب کا یونی کوڈ ہونا انٹرنیٹ پر ایک بڑے محاذ پر کام دے گا۔ ان شاء اللہ۔
بس یہ دو چار ضخیم کتب ٹائپنگ کے لئے لائن میں لگی ہیں۔ ان میں سے کسی ایک کی بھی ٹائپنگ ختم ہوتی ہے، تو اس کو ٹائپنگ کے لئے لائن میں لگا دیتے ہیں۔ اور اگر آپ اسی کتاب پر کام کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کی خاطر پہلے اپ لوڈ کر دیتے ہیں۔ جیسے آپ مناسب سمجھیں۔