ابوطلحہ بابر بھائی! ایک مسئلہ یہ سامنے آیا ہے کہ اگر اس ٹائپنگ اپلیکیشن کو بیک وقت مختلف ٹیبز میں کھولا ہو اور ہر ٹیب میں مختلف صفحات ٹائپنگ کے لئے لیے جائیں اور پھر انہیں ٹائپ کرکے محفوظ کیا جائے تو یہ صفحات محفوظ تو ہوجاتے ہیں لیکن ٹائپ کرنے والے کا نام نظر نہیں آتا۔
مثلاً میں نے تحریک آزادی فکر کے صفحات 138 اور 164 اس طرح ٹائپنگ کیے تو یہ ایرر سامنے آیا ہے۔ چیک کر لیجئے۔
اور ان صفحات کو میرے کھاتے میں ڈال دیجئے کہ کہیں میری اوسط اور صفحات کم نہ ہوجائیں۔ آخر عبد الوحید، شاکر، عبد الرشید، حرب شداد، اعجاز مصطفیٰ، عیسیٰ اور دیگر برادران کے ساتھ مسابقت بھی تو کرنی ہے! (ابتسامہ)
جزاکم اللہ خیرا!