- شمولیت
- مارچ 07، 2012
- پیغامات
- 679
- ری ایکشن اسکور
- 743
- پوائنٹ
- 301
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
انتہائی مسرت کے ساتھ تمام احباب کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہم نے مجلس التحقیق الاسلامی کے تحت جاری محدث ڈاٹ کام، حدیث سائٹ(http://mohaddis.com/View/Sahi-Bukhari/T1/1) پر چند مفید اضافہ جات کئے ہیں جن کی تفصیل کچھ یوں ہے:
1۔متعدد تراقیم:
سائٹ پر ہمارے علم کے مطابق دستیاب تمام تراقیم ڈال دی گئ ہیں۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ اگر کوئی انٹر نیشنل ترقیم کے مطابق حدیث تلاش کرنا چاہتا ہے تواس کے مطابق سرچ کر لے اور اگر کوئی شخص فواد عبد الباقی کی ترقیم کے مطابق کرنا چاہتا ہے تو اس کے مطابق کر لے۔ فی الحال ہم نے کتب ستہ کی تمام دستیاب تراقیم کا اضافہ کر دیا ہے۔ جب آپ تراقیم کا بٹن دبائیں گے تو آپ کے سامنے کسی بھی حدیث کی تمام تراقیم آ جائیں گی کہ اس حدیث کا فلاں فلاں ترقیم کے مطابق اتنا اتنا نمبر ہے اور یہ محققین کے لئے ایک شاندار فیچر ہے۔اگر آپ احباب سمجھتے ہیں کہ ان تراقیم کے علاوہ بھی کوئی معروف ترقیم موجود ہے تو اس سلسلے میں ہمیں ضرور مطلع فرمائیں تاکہ ہم وہ بھی اس میں ڈال دیں۔
2۔متعدد تراجم:
سائٹ پر پہلے صرف ایک ایک ترجمہ موجود تھا اب ہم نے اس میں دیگر تراجم کا بٹن بھی لگا دیا ہے، مثلا اگر کوئی آدمی بخاری کا ترجمہ مختلف شیوخ کا دیکھنا چاہتا ہے تو وہ تراجم کے بٹن سے دیگر تراجم بھی دیکھ سکتا ہے۔
3۔متعددحکم:
سائٹ پر پہلے صرف امام البانی کا حکم موجود تھا، لیکن اب اس میں مزید اہل علم کے حکم بھی شامل کئے جا رہے ہیں،جس کے لئے الحکم علی الحدیث کا بٹن لگایا گیا ہے، کسی بھی حدیث کو کھول کر اس پر متعلقہ بٹن دبانے سے اس سے متعلق متعدد اہل علم کا حکم سامنے آ جائے گا، جس سے حدیث کے متعلق مختلف اہل علم کے حکموں کا موازنہ کرنے میں بھی آسانی رہے گی۔مثلا ایک حدیث کو امام البانی حسن قرار دے رہے ہوتے ہیں تو دوسری طرف اسے شیخ زبیر علی زئی صاحب ضعیف کہہ رہے ہوتے ہیں۔اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ ان تمام شیوخ کا حکم ایک ہی جگہ سامنے آ جائے گا۔
4۔ڈیفالٹ سیٹنگ:
سائٹ کی دائیں جانب اوپر ڈیفالٹ سیٹنگ کا بٹن لگایا گیا ہے، جس سے آپ اپنے لئے کوئی بھی ترقیم، ترجمہ اور حکم منتخب کر سکتے ہیں۔ جب آپ اسے ڈیفالٹ کر لیں گے تو آپ کے کمپیوٹر میں وہی منتخب شدہ سیٹنگ ہی اوپن ہوا کرے گی۔
بہر حال یہ چند ایک مفید اضافہ جات تھے جوحال ہی میں سائٹ پر شامل کئے گئے ہیں، احباب سے گزارش ہے کہ وہ سائٹ کا بغور جائزہ لیں اور اگر اس میں کوئی مزید مفید اضافہ کیا جا سکتا ہے تو ضرور اس بارے میں مطلع فرمائیں۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اخوکم فی اللہ
قاری محمد مصطفی راسخ
نائب مدیر مجلس التحقیق الاسلامی
03464422005