• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث کوئز

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
ھھ۔۔۔۔ھھ۔۔۔۔توبہ !
وقاص بھائی آپ نے تو پیپر نہیں بنایا تھا اصولِ حدیث کا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اخت ولید جوابی کاپی کا کاپی پیسٹ چلے گا۔۔ابتسامہ

کل تک کوئی اور جواب دے دے نہیں تو کہہ لیں گے اگین پیپرز شٹارٹ ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔۔ابتسامہ
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
ھھ۔۔۔۔ھھ۔۔۔۔توبہ !
وقاص بھائی آپ نے تو پیپر نہیں بنایا تھا اصولِ حدیث کا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اخت ولید جوابی کاپی کا کاپی پیسٹ چلے گا۔۔ابتسامہ

کل تک کوئی اور جواب دے دے نہیں تو کہہ لیں گے اگین پیپرز شٹارٹ ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔۔ابتسامہ

ہاہاہا میری ہنسی بند نہیں ہو رہی۔۔۔۔۔۔
خیر۔۔۔آپ کا تو نہیں بنایا۔۔۔۔۔
اسکا مطلب ہے آپ کے پیپر ابھی ابھی ہوئے تو آپ کیلیے تو آسانی ہے پھر بہت، فٹا فٹ جواب آنا چاہییئے۔۔۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
لگتا تو کچھ یوں ہی ہے۔۔۔
آسانی۔۔۔۔منہ بنانے والا آئیکون
ہمارا تو پیپر دینے کے بعد دماغ خالی ہو جاتا ہے۔۔۔خیر یہ اقسام نوعیت کے اعتبار سے ہیں ،ضعف و صحت یا کسی اور اعتبار سے؟ وضاحت کریں
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
لگتا تو کچھ یوں ہی ہے۔۔۔
آسانی۔۔۔۔منہ بنانے والا آئیکون
ہمارا تو پیپر دینے کے بعد دماغ خالی ہو جاتا ہے۔۔۔خیر یہ اقسام نوعیت کے اعتبار سے ہیں ،ضعف و صحت یا کسی اور اعتبار سے؟ وضاحت کریں

اصل میں ایسے سوال پوچھنے کی وجہ یہ ہے کہ دوسرے سوالات تو ہوتے رہتے ہیں لیکن چونکہ ہم اہلحدیث ہیں تو یہ معلومات ہمیں ازبر ہونی چاہییں
اور
جب مطلقا کہا جائے کہ حدیث کی اقسام بیان کریں تو اس سے مراد نوعیت کے اعتبار سے ہی ہوتا ہے۔۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
الانقیاد

بہت خوب! نہایت عمدہ سلسلہ ہے۔ اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائیں۔

میرے علم کے مطابق یہ شرائط سات ہی ہیں جو حافظ حكمی نے اپنے منظومہ سلم الوصول کے اس شعر میں جمع کر دی ہیں:

العلم واليقين والقبول ××× والانقياد فادر ما أقول
والصدق والإخلاص والمحبة ××× وفقك الله لما أحبه


الانقیاد سے مراد اس کے مقتضیٰ کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال لینا ہے۔

واللہ اعلم!

نوٹ:
معذرت! پوسٹ لکھتے ہوئے مشغول ہوا، بعد میں دیکھا کہ میری پوسٹ سے پہلے ہی جواب دیا جا چکا ہے۔
جزاک اللہ خیرا
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
ابتسامہ۔۔۔ تحمل سے کام لیں جی۔۔۔۔
یہ لیں میں کر لیتا ہوں سوال۔۔

سوال۔ حدیث کی تعریف کریں اور اسکی اقسام بیان کریں نیز ہر ایک کی مثال بھی دیجئے؟؟


السلام علیکم ،
یہ کوئز سے ریلٹیڈ سوالات ہیں آپ نے تو پیپر ہی بنا دیا ہے۔۔۔۔ابتسامہ
اس کے درجات بھی لگائیں۔۔۔۔!!!
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
شیخ صاحب کوئی بات نہیں اللہ آپ کو جزائے خیرا عطا فرمائے۔۔
آپ کی پوسٹ کی موجودگی میں میری پوسٹ کی کیا حیثیت ۔۔۔۔۔
آپ کے پہلے جملے سے اتفاق اور دوسرے سے اختلاف ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھیں! اور ہم سب کے علم وعمل میں بہتری فرمائیں!
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
لیجئے اگلا سوال میں ہی کر لیتا ہوں کہ

خطیب الانبیاء کسے کہا جاتا ہے؟
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
سوال۔ حدیث کی تعریف کریں اور اسکی اقسام بیان کریں نیز ہر ایک کی مثال بھی دیجئے؟؟
تعریف:ہر وہ قول ،فعل،تقریر یا صفت جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہو حدیث کہلاتی ہے۔

حدیث کی نوعیت کے اعتبار سے تین اقسام ہیں۔
حدیثِ قولی:جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات پر مبنی ہو۔
مثال
راوی براء بن عازب رضی اللہ عنہ
’’جب تم سجدہ کرو تو اپنی دونوں ہتھیلیوں کو(زمین پر)رکھو اور اپنی دونوں کہنیوں کو (زمین سے) بلند رکھو۔‘‘صحیح مسلم

حدیثِ فعلی :جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل پر مبنی ہو۔
مثال
راوی مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا تو اپنی پیشانی کے بالوں،پگڑی اور موزوں پر مسح کیا۔صحیح مسلم

حدیثِ تقریری:صحابہ کرام رضوان اللہ علیہ اجمعین کا وہ فعل یا قول جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں ہوا اور آپ نے اسے برقرار رکھا یا آپ علیہ السلام کے سامنے کسی کے عمل کا ذکر کیا گیا تو آپ نے اس پر خاموشی اختیار فرمائی ۔۔یعنی منع نہیں کیا۔۔۔
مثال
راوی قیس رضی اللہ عنہ بن عمرو بن سہل انصاری
’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو صبح کی نماز کے بعد دو رکعتیں پڑھتے دیکھا تو فرمایا‘‘صبح کی نماز تو دو رکعت ہے‘‘ اس آدمی نے جواب دیا:’’میں نے فرض نماز سے پہلے کی دو رکعتیں نہیں پڑھی تھیں،لہٰذا اب پڑھ لی ہیں۔‘‘تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے۔۔سنن ابی داود
 
Top