Dua
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 30، 2013
- پیغامات
- 2,579
- ری ایکشن اسکور
- 4,440
- پوائنٹ
- 463
السلام علیکم ،یہ صحابی عبد اللہ بن عبد نہم ہیں جنکا نام عبد العزی تھا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تبدیل کیا
اور انکو ذوالبجادین کہنے کی وجہ کے متعلق لمبا واقعہ ہے مختصر یہ کہ یہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اسلام لانے کیلئے آئے تو چونکہ انکے چچا نے ان سے سب کچھ لے لیا تھا تو انکی والدہ نے ایک چادر دی جسکو پھاڑ کر دو بنایا اور ایک کو ایزار اور دوسرے کو پورے جسم پر لپیٹا تو ان چادروں کی وجہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انکو ذوالبجادین کہا۔۔
فائدہ۔انکے فوت ہونے پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا۔
اللهم إني أمسيت عنه راضيًا فارض عنه "، قال: يقول ابن مسعود: فوالله لوددت أني مكانه، ولقد أسلمت قبله بخمس عشرة سنة.
(اسد الغابۃ جلد 3 صفحہ 228 ترجمہ 2930)
نوٹ،۔ اس واقعہ کے متعلق میں نے کچھ سرچ کی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ واقعہ صحیح نہیں ہے۔۔
واللہ اعلم
اس واقعہ اور سرچ کے بارے میں الگ سے ایک تھریڈ بنا دیں تا کہ باقی اراکین تک بھی معلومات پہنچ جائیں۔
منتظر۔۔۔