اخت ولید
سینئر رکن
- شمولیت
- اگست 26، 2013
- پیغامات
- 1,792
- ری ایکشن اسکور
- 1,297
- پوائنٹ
- 326
بسم ا للہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جہاں کوئز کھیل کھیلنے میں مزا آتا ہے وہیں دماغ کا زنگ بھی کم ہوتا ہے۔ ۔ ۔ ایک جواب ڈھونڈنے کی جستجو ،کئی جوابات لا دیتی ہے۔ ۔ ایک سوال سوچنے کی سوچ،بہت سے انوکھے سوال دامن میں لا پھینکتی ہے!!!
یہی رنگ ہیں ’محدث کوئز‘ کے۔ ۔ ۔ !!
۱)پہلا رکن ایک سوال پوسٹ کرے گا۔اگلا رکن اس سوال کا جواب دینے کے ساتھ ساتھ ایک نیا سوال بھی پوسٹ کرے گا۔
۲)ایک وقت میں ایک سوال ہی کیا جائے گا۔
۳)ایک سوال کے جواب کے لیے تین دن تک انتظار کیا جائے گا۔تین دن تک جواب نہ آنے پر اگلا سوال سوال پوسٹ کیا جا سکتا ہے۔
۴)سوالات زندگی کے کسی بھی با مقصد اسلامی۔سائنسی،ادبی پہلوپر ہو سکتے ہیں۔
۵)تھریڈ کو گپ شپ کارنر بنانے سے گریز کریں۔
پہلا سوال :
’’سید نا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کن معروف صحابیہ رضی اللہ عنہا کے لخت جگر تھے؟‘‘