• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محمد زاھد کوثری کا جهوٹ جو اس نے امام ابن حجر رحمہ اللہ پر باندها

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
بسم اللہ الرحمن الرحیم ..بهائیوں یہ کذاب کا جهوٹ جو اس نے امام ابن حجر رحمہ اللہ پر باندها میری قلم اس کو لگانے سے کپکپا رہی ہے لیکن حقیقت کو مسلمانوں کے سامنے پیش کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے آپ دیکھیں اور خود فیصلہ کریں....!!!! !

محمد زاھد کوثری نے حافظ ابن حجر رحمہ اللہ علیہ پر ایک من گھڑت قصہ گھڑتے ہوئے کہا۔۔۔

ابن حجر راستے میں عورتوں کا پیچھا کیا کرتے تھے عشق بازی کرتے ایک بار ایک عورت کو خوبصورت سمجھ کر اُس کا پیچھا کرنے لگے یہاں تک کہ وہ اپنے گھر پہنچ گئی وہ اس کے پیچھے پیچھے چلتے رہے عورت نے ان کے سامنے برقع اتار دیا وہ کالی اور بدصورت تھی تو ابن حجر شرمندہ وخجل ہوکر واپس لوٹ پڑے

حوالہ احمد الغماری نے اپنی کتاب "بیان تلبیس المفتری صفحہ نمبر 51

111.jpg

دو طریقوں سے اس بہتان کا جواب!۔

اول!۔ وہ صحیح سند کہاں ہے جو اس حادثہ پر دلالت کرے؟؟؟۔۔۔

چونکہ اسناد (سند کا ہونا) دین میں سے ہے اگر سند نہ ہو تو جس کا جوجی میں آئے کہتا پھرے۔۔۔

دوم!۔ الغماری نے کوثری کے اس مذکورہ کلام سے متعلق کہا " اس حملہ کا راز یہ ہے کے حافظ ابن حجر بعض کتب التراجم میں بعض احناف پر کلام فرماتے تھے جیسے "

الدر رالکامنہ" اور "رفع البصر" میں اور علامہ عینی سے متعلق آپ نے فرمایا کے وہ بعض طلباء سے "فتح الباری"
کی کاپیاں لے کر اپنی شرح
(عمدہ القاری) میں اس سے استفادہ کرتے، جب ابن حجر کو یہ بات معلوم ہوئی تو آپ نے طلباء کو کاپیاں دینے سے منع فرمادیا

(کشف المتواری ص ٩٧)۔۔۔

اس طرح آپ پر واضح ہوگیا کے یہ قصہ کوثری نے خود گھڑ رکھا ہے اور یہ کوئی تعجب کی بات نہیں یہ کوثری نے اپنے مذہبی تعصب کی وجہ سے ایسا کیا ہو اور پھر اُس سے تو ابن حضر سے بڑے بڑے بھی محفوظ نہ رہے جیسا کے

(ابو الشیخ عبداللہ بن محمد بن حعفر الاصبہانی رحمہ اللہ کے بارے میں کوثری نے لکھا ہے۔۔۔

وقد ضعفہ بلدیہ الحافظ العسال بحق۔اور اس کو اس کے ہم وطن الحافظ العسال نے ضعیف کہا ہے
(تآنیب الخطیب ص 49، ابوحنیفہ کا عادلانہ دفاع از عبدالقدوس قارن دیوبندی ص 53 نیز دیکھئے
تائنیب الخطیب ص 69, 141، عادلانہ دفاع ص192, 333

حالانکہ یہ بات بالکل غلط ہے حافظ ابو احمد العسال الاصبہانی رحمہ اللہ علیہ سے ابو الشیخ الاصبہانی رحمہ اللہ علیہ پر جرح کسی کتاب میں بھی ثابت نہیں ہے۔۔۔

شیخ محمد ناصر الدین البانی رحمہ اللہ علیہ نے شیخ محمد نصیف سے انہوں نے شیخ سلیمان الصنیع مدیر مکتبہ الحرم اور رُکن مجلس شورٰی مکہ مکرمہ سے روایت کیا ہے کے میں کئی دفعہ کوثری کے گھر میں گیا اور کوثری سے اس کے اس دعوے کا حوالہ ثبوت مانگا مگر اس نے مجھے کوئی جواب نہیں دیا

اگر وہ سچا ہوتا تو ضرور حوالہ پیش کرتا۔۔۔

والذی یظھرلی ان الرجل یرتجل الکذب ویغالطاس حرج کی سند صحیح ہے لہذا معلوم ہوا کے زاہد بن حسن الکوثری کذاب تھا۔۔۔

عرض مترجم!۔احمد الغماری نے اپنی کتاب تلبیس بیان المفتری میں اس تبصرہ کرتے ہوئے کہا کوثری اس طرح اس پر نازاں ہے اور اپنے پاس بیٹھنے والوں میں سے ہر ایک کے سامنے بیان کرتا پھرتا ہے

ابن حجر رحمہ اللہ علیہ کو نیچا دکھلانے کے لئے اور اُن کی عظمت ووقار کو مجروح کرنے کے لئے۔۔۔۔

جن سے متعلق کبار علماء نے فرمایا۔۔۔ اس اُمت پر اسلام کی ہدایت کے بعد ان کا وجود اللہ تعالٰی کے عظیم احسانات میں سے ایک احسان ہے آپ وہ شخصیت ہیں کے اللہ تعالٰی نے آپ کے بعد آنے والے ہر عالم پر آپ کا احسان رکھا

ہر فرقہ پرست، حاسد، متعصب اور کینہ پرورکی ناگواری کے باوجود اس طرح کی باتوں کو پھیلانے والا اس کے علاوہ اور کچھ نہیں کرتا مگر یہ کہ اپنے آپ کو ان لوگوں کے گروہ میں شامل کرتا ہے کہ جو جھوٹے ہیں
اور ایمان والوں کے درمیان فحاشی پھیلانا چاہتے ہیں اللہ تعالٰی فرماتا ہے۔۔۔

إِنَّمَا يَفْتَرِي الْكَذِبَ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِآيَاتِ اللَّـهِ ۖ وَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْكَاذِبُونَ

﴿١٠٥﴾

جھوٹ افترا تو وہی باندھتے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ کی آیتوں پر ایمان نہیں ہوتا۔ یہی لوگ جھوٹے ہیں
نیز فرمایا!۔

إِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَن تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ

جو لوگ مسلمانوں میں بےحیائی پھیلانے کے آرزومند رہتے ہیں ان کے لئے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہیں،

اے کوثری! تم تو خود ہی اپنی کتاب "تانیب" میں اس بات کے قائل یا فاقل ہو کہ جو کوئی اللہ تعالٰی اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے تو اس کے لئے جائز نہیں کہ اس طرح کی باتوں سے کسی مسلم کی عزت بےآبرو کردے تو مسلمانوں کے آئمہ میں سے کسی ثقہ وصالح امام کی عزت مجروھ کرنا کس طرح جائز ہوسکتا ہے؟؟؟۔۔۔
اب خود بتلاؤ اپنی اس تحریر کے برخلاف آپ کس مقام پر ہو؟؟؟؟۔۔۔

كَبُرَ مَقْتًا عِندَ اللَّـهِ أَن تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ

﴿٣﴾

تم جو کرتے نہیں اس کا کہنا اللہ تعالیٰ کو سخت ناپسند ہے

کیا عقل اس کی تصدیق کرتی ہے یا کوئی منطق اس بات کو تسلیم کرتی ہے کے حافظ ابن حجر جو کہ شیخ الاسلام، قاضی القضاہ، امام العصر، احفظ الحفاظ اپنے دور میں ایک عظیم مقام کے حامل اور شان وشوکت اور جلالت ایسی جو بادشاہوں کی جلالت پر غالب آجاتی، وہ عظیم شخصیت سڑکوں پر ایسی اوچھی اور گھٹیا حرکات کرتے پھریں؟؟؟۔۔

(ہرگز نہیں، ہرگز نہیں)۔۔۔

(تلبیس بیان المفتری ص ٥١ تا ٥٢)۔۔۔

واللہ تعالٰی اعلم والسلام علیکم
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
بھائی اتنی لمبی تفصیل لکھ دی۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ لیکن حوالہ کوثری کی کتاب سے ہوتا تو مناسب نہیں تھا؟
ہمیں نہیں پتا کہ غماری نے یہ واقعہ کہاں سے نقل کیا اور وہ اس میں سچے بھی ہیں یا نہیں۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
بھائی اتنی لمبی تفصیل لکھ دی۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ لیکن حوالہ کوثری کی کتاب سے ہوتا تو مناسب نہیں تھا؟
ہمیں نہیں پتا کہ غماری نے یہ واقعہ کہاں سے نقل کیا اور وہ اس میں سچے بھی ہیں یا نہیں۔
فرض کر لیجئے کوثری نے کہا ہے، تو اس پر آپ ردعمل بیان فرما دیں، "بشرط صحت نقل" کی بنیاد پر۔
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
فرض کر لیجئے کوثری نے کہا ہے، تو اس پر آپ ردعمل بیان فرما دیں، "بشرط صحت نقل" کی بنیاد پر۔

پہلے ثابت تو ہو جائے۔
عبد الفتاح ابو غدہ رح اتنی تعریفات کرتے ہیں ان کی کہ صرف بشرط صحت نقل پر بھی حکم لگانا مشکل لگتا ہے۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
پہلے ثابت تو ہو جائے۔
عبد الفتاح ابو غدہ رح اتنی تعریفات کرتے ہیں ان کی کہ صرف بشرط صحت نقل پر بھی حکم لگانا مشکل لگتا ہے۔
اشماریہ بھائی ! تأنیب الخطیب کا مطالعہ کیا ہے آپ نے ؟
کوثری صاحب ایک امام کے دفاع کے نام پر أئمہ کے جمع غفیر پر طعن و تشنیع کا فریضہ سر انجام دے گئے ہیں ۔ حتی کہ صحابہ کے بارے میں طبع آزمائی سے بھی باز نہیں آئے ۔
اسی قسم کا ملتا جلتا الزام جو ابن حجر کے حوالے سے ذکر کیا گیا ہے خطیب بغدادی کے بارے میں بھی نقل کرنے سے انہیں کوئی علمی عار محسوس نہیں ہوئی ۔
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
اشماریہ بھائی ! تأنیب الخطیب کا مطالعہ کیا ہے آپ نے ؟
کوثری صاحب ایک امام کے دفاع کے نام پر أئمہ کے جمع غفیر پر طعن و تشنیع کا فریضہ سر انجام دے گئے ہیں ۔ حتی کہ صحابہ کے بارے میں طبع آزمائی سے بھی باز نہیں آئے ۔
اسی قسم کا ملتا جلتا الزام جو ابن حجر کے حوالے سے ذکر کیا گیا ہے خطیب بغدادی کے بارے میں بھی نقل کرنے سے انہیں کوئی علمی عار محسوس نہیں ہوئی ۔

تانیب بہت تھوڑی سی دیکھی ہے۔ تنکیل اور تانیب دونوں تفصیل سے پڑھنی ہیں لیکن موقع نہیں مل رہا۔
خطیب رح کے بارے میں ابن الجوزی اور ابو الفضل مقدسی کے حوالے سے دونوں کتب میں جو کچھ بیان ہے وہ اصل مقامات پر بھی موجود ہے اور مجھے یہ محسوس ہوا ہے کہ ان دو شخصیات پر جرح میں معلمی رح درست نہیں۔ البتہ سبط کی کتاب مجھے نہیں ملی اور سبط مجروح بھی ہیں۔ معلمی رح نے ان پر درست جرح کی ہے۔
کوثری رح نے اس میں اصل حوالوں سے جو چیز لی ہے اسے بیان کیا ہے۔ اگر اس بات کا بھی کوثری رح کی کتاب سے حوالہ مل جائے تو ہم دیکھ سکتے ہیں کہ انہوں نے کہاں سے لیا ہے اور اس روایت میں کتنی مضبوطی ہے۔
 
شمولیت
نومبر 16، 2013
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
61
پوائنٹ
29
السلام علیکم : ایک پھر سے خوش آمدید
بھائیوں معذرت کے ساتھ کچھ اہم کاموں کے سلسلے میں مصروف ہونے کی وجہ سے محدث فورم میں حاضری سے قاصر رہا ،
آمدم بر سر مطلب :
۱: ۔ علامہ کوثری رحمہ اللہ نے جھوٹ نہیں بولا ، بلکہ انہوں نےمذکورہ قصہ میں معجم الادباء کا حوالہ دیا ہے جو کہ علامہ غماری رحمہ اللہ بھی مان رہے ہیں ، حوالہ دینے سے ذمہ فارغ ہوجاتا ہے ۔
۲:۔ دوسرا یہ کہ لولی ٹائم صاحب :::::::::::::آپ علامہ غماری رحمہ اللہ کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں ؟
۳:۔ یہاں اشماریہ جیسے طالب علم اگر کوئی بھی کمزوری دکھائے تو سب جمع ہوکر اس کے پیچھے لگ جاتے ہو، جو خود اقرار کر رہا ہے کہ مجھے کتابیں پڑھنے کا ٹائم نہیں مل رہا ۔
شماریہ صاحب : نے تو تانیب کا مطالعہ نہیں کیا ، لیکن میں نے تانیب ، تنکیل ، طلیعۃ التنکیل ، اور الترحیب بنقد التانیب کا مطالعہ کیا ہے ، اور اکثری طور پر علامہ کوثری رحمہ اللہ کے ساتھ متفق ہوں ۔
۴: علامہ البانی رحمہ اللہ کی اگر بات نہ ہی کیا جائے تو اچھا ہی ہوگا ، اس کی سلسلہ الصحیحۃ اور الضعیفہ اور علامہ محمود سعید ممدوح کا بھی مطالعہ کیا ہے ، اور ابھی تو خود سلفی حضرات بھی البانی پر ردود لکھ رہے ہیں ۔
۵: ۔ میں کتنی بار پوچھ چکا ہوں کہ مطالبہ سند کے لئے ایک قاعدہ کلی آپ لوگ پیش کرے کہ اس کا مطلوب ہونے کا دائرہ کہاں تک وسیع ہے ، پھر آگے بحث کریں گے ،
اور ہاں حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کے بارے میں غیر مقلدین کا موقف بھی اگر واضح ہوجائے تو موازنہ میں مزید نکھار آئے گا ۔
 
شمولیت
نومبر 16، 2013
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
61
پوائنٹ
29
احمد الغماری رحمہ اللہ کو صرف ابن حجر رحمہ اللہ کی دفاع میں غصہ آیا ہے لیکن خود انہوں نے کتنے بڑوں بڑوں کے بارے میں درشت کلامی کی ہے مندرجہ ذیل کتاب میں ملاحظہ ہو ، لولی ٹائم صاحب کاش یہ آپ کو نظر آتا ۔
کتاب کی ڈاونلوڈ لنک بھی دی گئی ہے
http://www.archive.org/download/TANBEEH_312/TANBEEH.pdf
 
رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
حوالہ دے دیا تو فارغ الذمہ ہو گئے، کیا بات ہے!
میں خطیب کا حوالہ دے کر کہتا ہوں کہ امام ابو حنیفہ نعوذ باللہ شیطان و گمراہ تھے۔
اب مجھ پر کوئی نہ بھڑکے کیونکہ میں نے حوالہ دے دیا ہے!
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
السلام علیکم : ایک پھر سے خوش آمدید
بھائیوں معذرت کے ساتھ کچھ اہم کاموں کے سلسلے میں مصروف ہونے کی وجہ سے محدث فورم میں حاضری سے قاصر رہا ،
آمدم بر سر مطلب :
۱: ۔ علامہ کوثری رحمہ اللہ نے جھوٹ نہیں بولا ، بلکہ انہوں نےمذکورہ قصہ میں معجم الادباء کا حوالہ دیا ہے جو کہ علامہ غماری رحمہ اللہ بھی مان رہے ہیں ، حوالہ دینے سے ذمہ فارغ ہوجاتا ہے ۔
۲:۔ دوسرا یہ کہ لولی ٹائم صاحب :::::::::::::آپ علامہ غماری رحمہ اللہ کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں ؟
۳:۔ یہاں اشماریہ جیسے طالب علم اگر کوئی بھی کمزوری دکھائے تو سب جمع ہوکر اس کے پیچھے لگ جاتے ہو، جو خود اقرار کر رہا ہے کہ مجھے کتابیں پڑھنے کا ٹائم نہیں مل رہا ۔
شماریہ صاحب : نے تو تانیب کا مطالعہ نہیں کیا ، لیکن میں نے تانیب ، تنکیل ، طلیعۃ التنکیل ، اور الترحیب بنقد التانیب کا مطالعہ کیا ہے ، اور اکثری طور پر علامہ کوثری رحمہ اللہ کے ساتھ متفق ہوں ۔
۴: علامہ البانی رحمہ اللہ کی اگر بات نہ ہی کیا جائے تو اچھا ہی ہوگا ، اس کی سلسلہ الصحیحۃ اور الضعیفہ اور علامہ محمود سعید ممدوح کا بھی مطالعہ کیا ہے ، اور ابھی تو خود سلفی حضرات بھی البانی پر ردود لکھ رہے ہیں ۔
۵: ۔ میں کتنی بار پوچھ چکا ہوں کہ مطالبہ سند کے لئے ایک قاعدہ کلی آپ لوگ پیش کرے کہ اس کا مطلوب ہونے کا دائرہ کہاں تک وسیع ہے ، پھر آگے بحث کریں گے ،
اور ہاں حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کے بارے میں غیر مقلدین کا موقف بھی اگر واضح ہوجائے تو موازنہ میں مزید نکھار آئے گا ۔
عاصم انعام صاحب ۔ موضوع کی اچھی طرح پہچان کرلیں ۔ لگتا ہے کافی سارے موضوعات سے ایک ساتھ ہی نپٹنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
 
Top