• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر پیشاب کرنا
(۱۶۹)۔ سیدنا حذیفہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ کسی قوم کے کوڑا کر کٹ پھینکنے کی جگہ کے قریب تشریف لائے اور (وہاں) کھڑے ہو کر پیشاب کیا، پھر پانی مانگا تو میں آپﷺ کے پاس پانی لے آیا اور آپﷺ نے وضو کیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :اپنے ساتھی کی موجودگی میں پیشاب کر نا اور دیوارسے حجاب کرنا
(۱۷۰)۔ ایک روایت میں حذیفہؓ سے مروی ہے کہ (جب رسول اللہﷺ نے ایک دفعہ ایک دیوار کی آڑ میں پیشاب کیا تو) میں آپﷺ سے الگ ہو گیا تو آپﷺ نے میری طرف اشارہ کیا چنانچہ میں آپﷺ کے پاس گیا اور آپﷺ کے عقب میں (یعنی پیچھے) کھڑا ہو گیا، یہاں تک کہ آپﷺ (پیشاب کرنے سے) فارغ ہو گئے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :خون کا دھو ڈالنا (کافی ہے)
(۱۷۱)۔ اسماءؓ کہتی ہیں کہ ایک عورت نبیﷺ کے پاس آئی اور اس نے کہا کہ بتائیے ہم میں سے کسی کو کپڑے میں حیض آئے تو وہ (اسے) کیا کرے ؟ تو آپﷺ نے فرمایا : '' وہ اسے کھرچ ڈالے، پھر اسے پانی ڈال کر رگڑے اور اسے (مزید) پانی سے دھو ڈالے اور اسی میں نماز پڑھ لے۔ ''

(۱۷۲)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ فاطمہ بنت ابی حبش نبیﷺ کے پاس آئیں اور کہا کہ یا رسول اللہ! میں ایک ایسی عورت ہوں کہ (اکثر) مستحاضہ رہتی ہوں پھر (بہت دنوں تک) پاک نہیں ہو پاتی، کیا میں نماز چھوڑدوں ؟ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' نہیں ! یہ ایک رگ (کا خون) ہے اور حیض نہیں ہے، پس جب تمہارے حیض کا زمانہ آ جائے تو نماز چھوڑ دو اور جب گزر جائے تو خون اپنے (جسم) سے دھو ڈالو، اس کے بعد نماز پڑھو۔ پھر ہر نماز کے لیے وضو کیا کہ یہاں تک کہ پھر وقت (حیض کا) آ جائے (تو پھر نماز ترک کر دینا) ۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : منی کا دھو ڈالنا اور رگڑ دینا (دونوں یکساں ہیں)
(۱۷۳)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ میں نبیﷺ کے کپڑے سے جنابت (منی کے نشانات) دھو دیتی تھی۔ پھر آپﷺ (اسی کپڑے کو پہن کر) نماز کے لیے باہر تشریف لے جاتے تھے، اگرچہ آپﷺ کے کپڑے پر پانی کے دھبے ہوتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :اونٹ کا اور چوپایوں کا اور بکری کا پیشاب اور ان کے رہنے کے مقامات (یعنی باڑے نجس ہیں یا نہیں ؟)
(۱۷۴)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ عکل کے یا عرینہ کے کچھ لوگ آئے چنانچہ انھیں مدینہ کی ہوا موافق نہ آئی تو وہ مدینہ میں بیمار ہو گئے تو آپﷺ نے انھیں چند اونٹنیاں دینے کا حکم دیا اور یہ (حکم بھی دیا) کہ وہ لوگ ان کا پیشاب اور ان کا دودھ پئیں۔ پس وہ (جنگل میں) چلے گئے (اور ایسا ہی کیا) ۔ جب ٹھیک ہو گئے تو نبیﷺ کے چروا ہے کو قتل کر ڈالا اور جانوروں کو ہانک کر لے گئے، پس دن کے اول وقت یہ خبر نبیﷺ کے پاس آئی اور آپﷺ نے ان کے تعاقب میں آدمی بھیجے۔ چنانچہ دن چڑھے وہ (گرفتار کر کے) لائے گئے، پس آپﷺ نے ان کے ہاتھ پاؤں کاٹنے کا حکم دیا اور ان کی آنکھوں میں گرم سلائیاں پھیر دی گئیں اور وہ گرم سنگلاخ جگہ پر ڈال دیے گئے، پانی مانگتے تھے تو انھیں نہ پلایا جاتا تھا۔ (اس لیے کہ انھوں نے بھی احسان فراموشی کی تھی) ۔

(۱۷۵)۔ سیدنا انسؓ ہی بیان کرتے ہیں، مسجد کے بنائے جانے سے پہلے نبیﷺ بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ لیا کرتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :جو نجا ستیں گھی میں اور پانی میں پڑ جائیں (ان کا کیا حکم ہے ؟)
(۱۷۶)۔ ام المومنین میمونہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ سے ایک چوہیا کے بارے میں پوچھا گیا جو گھی میں گر گئی تھی تو آپﷺ نے فرمایا : '' اس کو نکال دو اور اس کے (گرنے کی جگہ) کے ارد گرد جس قدر (گھی) ہو وہ بھی نکال دو اور باقی کھالو۔ ''

(۱۷۷)۔ سیدنا ابوہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا : '' مسلمان کو جو زخم اللہ کی راہ میں لگایا جا تا ہے وہ قیامت کے دن اپنی اسی (تر و تازگی کی) حالت میں ہو گا (جیسا کہ اس وقت تھا) جب وہ لگایا گیا تھا (یعنی) خون بہے گا۔ رنگ تو خون کا سا ہو گا اور اس کی خوشبو مشک کی سی ہو گی۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب کرنا (نہ چاہیے)
(۱۷۸)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا : '' تم میں سے کوئی شخص ٹھہرے ہوئے پانی میں، جو بہتا ہوا نہ ہو، پیشاب نہ کرے (کیونکہ ہو سکتا ہے کہ اسے) پھر (کبھی) اسی (پانی) میں غسل کر نا پڑے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :اگر نماز پڑھنے والے کی پیٹھ پر کوئی نجاست یا مرد ار ڈال دیا جائے تو اس کی نماز فاسد نہ ہو گی
(۱۷۹)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کعبہ کے قریب نماز پڑھ رہے تھے اور ابوجہل اور اس کے چند دو ست بیٹھے ہوئے تھے کہ ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا کہ تم میں سے کوئی شخص فلاں قبیلہ کی اونٹنی (کی) او جڑی (اور آنتیں وغیرہ) لے آئے اور اس کو محمد (ﷺ) کی پشت پر، جب وہ سجدہ میں جائیں، رکھ دے۔ پس سب سے زیادہ بد بخت (عقبہ) اٹھا اور اس کو لے آیا اور انتظار کرتا رہا یہاں تک کہ جب نبیﷺ سجدہ میں گئے (تو فوراً ہی) اس نے اس کو آپﷺ کے دونوں شانوں کے درمیان رکھ دیا اور میں (یہ حال) دیکھ رہا تھا مگر کچھ نہ کر سکتا تھا۔ اے کاش میرا کچھ بس چلتا (تو میں کیوں یہ حالت دیکھتا) عبداللہؓ کہتے ہیں کہ پھر وہ لوگ ہنسنے لگے اور ایک دوسرے پر (مارے ہنسی اور خوشی کے) گرنے لگے اور رسول اللہﷺ سجدہ میں تھے، اپنا سر نہ اٹھا سکتے تھے یہاں تک کہ سیدنا فاطمہ الزہرہؓ تشریف لائیں اور انھوں نے اسے آپﷺ کی پیٹھ سے ہٹایا۔ پس آپﷺ نے اپنا سر مبارک اٹھایا اور بد دعا کی کہ '' یا رسول ! اپنے اوپر قریش (کی ہلاکت کو) لازم کر لے۔ '' تین مرتبہ (آپﷺ نے یہی فرمایا) پس یہ ان (کافروں) پر بہت شاق گزر ا۔ کیونکہ آپﷺ نے انھیں بد دعا دی تھی۔ عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ وہ (کافر) جانتے تھے کہ اس شہر (مکہ) میں دعا مقبول ہوتی ہے۔ پھر آپﷺ نے (ہر ایک کا) نام لیا : '' اے اللہ ! ابوجہل (کی ہلاکت) کو اپنے اوپر لازم کر لے اور عتبہ بن ربیعہ اور شیبہ بن ربیعہ بن عتبہ اور امیہ بن خلف اور عقبہ ابن ابی معیط (کی ہلاکت) کو اپنے اوپر لازم کر لے۔ '' (اور ساتویں کو گنا یا مگر اس کا نام مجھے یاد نہیں رہا) پس قسم اس (ذوالجلال ذات) کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، میں نے ان لوگوں کو جن کا نام رسول اللہﷺ نے لیا تھا، کنویں یعنی بدر کے کنویں میں (بے گور و کفن) گرا ہوا دیکھا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :کپڑے میں تھوک یا ناک یا اس کی مثل (کسی چیز) کا لے لینا
(۱۸۰)۔ سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے اپنے کپڑے میں (ایک مرتبہ) تھو کا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :عورت کا اپنے باپ کے چہرے سے خون کو دھو دینا (درست ہے)
(۱۸۱)۔ سیدنا سہل بن سعد ساعدیؓ سے روایت ہے کہ ان سے لوگوں نے پوچھا کہ کس چیز سے نبیﷺ کے زخم کا علاج کیا گیا تو وہ بولے کہ اس کا جاننے والا مجھ سے زیادہ (اب) کو ئی باقی نہیں رہا (چنانچہ بتلایا کہ) امیر المومنین علیؓ اپنی ڈھال میں پانی لے آتے تھے اور سیدہ فاطمہ الزہرہؓ آپﷺ کے چہرۂ انور سے خون سے دھوتی تھیں۔ پھر ایک چٹائی لا کر چلائی گئی اور (راکھ) آپﷺ کے زخم میں بھر دی گئی۔
 
Top